پام اشتغالی نظام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پام اشتغالی نظام (گارنیٹ اشتغالی نظام)
Palm-m505.jpg
Palm m505, running Palm OS 4.0
مرافقہ / ترقی دہندہ پام انکارپوریٹڈ
خاندان اشتعالی نظام پام اشتغالی نظام
حالت کار موجودہ
مثیل مصدری مقفل مصدر
اصدار ابتدائی 1996
مستحکم اصدار جدید گارنیٹ اشتغالی نظام 5.5 / 2007
دستیاب برمجہ زبانیں C/C++
سہارا شدہ منابر ARM
اجازہ ملکیت، معاہدہ برائے اجازہ صارف اخیر
سرکاری موقع حبالہ Garnet OS

پام اشتغالی نظام (palm os) (گارنیٹ اشتغالی نظام کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) ایک محمول اشتغالی نظام ہے جسے پام انکارپوریٹڈ نے ذاتی رقمی معاون (pda) کے لیے تیار کیا۔
پام اشتغالی نظام لمسی تظاہرہ اِکائی (touchscreen) اور مخطط صارفی سطح البین (graphical user interface) کے ساتھ استعمال کے لیے بنایا کیا گیا۔
پام انکارپوریٹڈ اور پام ٹریڈ مارک کو خریدنے کے بعد اکسیس کمپنی لمیٹڈ (access co. ltd) نے اسکا نام تبدیل کر کے گارنیٹ اشتغالی نظام (garnet os) رکھ دیا۔

خالق اور ملکیت[ترمیم]

پام اشتغالی نظام ابتدائی طور پر جیف ہاکنز کی ہدایات پر پام کمپیوٹنگ انکارپوریٹڈ میں تیار کیا گیا۔ پام کمپیوٹنگ انکارپوریٹڈ کو یو ایس روبوٹکس کارپوریشن (u.s. robotics corp) نے خرید لیا جو کہ بعد میں 3کوم (3com) کی ملکیت بن گئی جس نے پام ماتحت ادارے کو 2 مارچ، 2000 کو ایک آزاد عوامی تجارتی کمپنی کے طور پر متعارف کرایا۔
ستمبر 2005 میں پام نے اعلان کیا کہ اکسیس کمپنی لمیٹڈ (access co. ltd) نے اسے باضابطہ طور پر خرید لیا ہے۔ [1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]


بیرونی روابط[ترمیم]