تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:پلک

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رائے شماری برائے پلک[ترمیم]

عربی میں ٹوئنکل کو وميض کہتے ہیں جس کے اردو میں معنی چمک اور پلک کے آتے ہیں. کیونکہ منصوبہ پلک کے نام سے شروع ہوا تھا اور اس کا ایک مقصد صارفین کی حوصلہ شکنی کی روک تھام بھی ہے، اسی لئے منصوبہ کو چشمک سے تبدیل کرنا بھی اس کے منشور کو متاثر کرنا ہے. اردو ویکیپیڈیا پر منصوبہ ابھی زیر تعمیر ہے. آپکی قیمتی آرا درکار ہیں، آیا اس کا نام منصوبہ:پلک دوبارہ سے کر دیا جانا چاہیے یہاں پھر منصوبہ:چشمک. پلک کے معنی فارسی میں ہرگز نہ دیکھے جائیں.اردو میں چشمک اور پلک کے معانی میں کوئی خاص فرق نہیں، اسی لئے رائے شماری کی جاتی ہے.

  • تائید یا تنقید کے لیے یہ ترمیز استعمال کریں۔


  • تنقید برائے پلک اور تنقید برائے چشمکاِس کا نام منصوبہ:پلک ہی رہنے دینا چاہیے؛ منصوبہ:چشمک نہ بنائیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا پر اِس منصوبے کے مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے خانۂ صارفین میں فقرہ — in the blink of an eye — مستعمل ہے، جو کہ اُردُو میں — پلک جھپکتے ہی — بن جاتا ہے۔ دیگر مثالوں کیلئے یہ، یہ اور یہ مُلاحظہ کیجئے — ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 18:37, 2 نومبر 2012 (UTC)
    ٹوئنکل کے تخلیق کار، کارل فورشٹانبرگ، نے جب پہلی دفعہ اِسکا کوڈ لکھا تھا تو اِس نے اِسکا نام ٹوئنکل فلف (twinklefluff) رکھا تھا۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ ہم یہاں چشمک، پلک اور بریق جیسے الفاظ کی نمائندگیاں کر رہے ہیں اور ٹوئنکل فلف دراصل فورشٹانبرگ کے بچے کے ڈائپر کا نام تھا۔ اور اِس ڈائپر بنانے والی کمپنی نے یہ نام کرسمس کے اوقات میں گرنے والی ٹمٹماتی برف کو دیکھ کر رکھا تھا۔ یہ درحقیقت ایک اسمِ معرفہ ہے اور اسمِ معرفہ کے کوئی تراجم نہیں ہوتے۔ بات بس اتنی ہے کہ اگر عربی ویکیپیڈیا والے کُنویں میں چھلانگ ماریں گے تو ہم اُردُو والے بھی پیچھے ہو دیں گے۔ عربی کے علاوہ کوئی ایک ایسی ویکیپیڈیا دکھا دیں جہاں اسکا نام ٹوئنکل نہیں، کچھ اور ہو۔ فارسی والوں نے بھی ٹوئنکل ہی نام رکھا ہے۔ کیا ایک مرتبہ پھر عربیوں کی غلامی اور پیروی کرنے کا ارادہ ہے۔ ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 07:37, 4 نومبر 2012 (UTC)
میں بھی ارون بھائی کی حمایت کرتا ہوں کہ اس کا نام ٹوینکل رکھا جائے کہ یہ اسم معرفہ ہے۔ احباب سے گذارش ہے کہ ٹوینکل کی جاوا اسکرپٹ کے اردو ترجمہ میں میری مدد فرمائیں، مجھ اکیلے سے تو یہ کافی وقت لگے لگا۔ اگر کوئی ساتھی تیار ہو تو بتائیں۔ --محمد شعیب 09:53, 4 نومبر 2012 (UTC)
  • تنقید برائے پلک۔ کیونکہ ٹوینکل کا متبادل پلک نہیں آتا۔ اور عربی میں لمح بصر اختیار کیا گیا ہے۔ --محمد شعیب 18:44, 2 نومبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے پلک. عربی زبان وسیع ترین زبان ہے. یہاں حوالہ عربی ویکیپیڈیا سے نہیں دیا گیا. --شہزادہ محمّد سمیع اللہ (تبادلۂ خیال) 18:47, 2 نومبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے پلک — اِس کا نام منصوبہ:پلک ہی رہنے دینا چاہیے؛ منصوبہ:چشمک نہ بنائیں۔ وکیپیڈیا میں جس قدر ہو سادہ زبان استعمال ہونی چاہیے لہذا جب ایک لفظ جوکہ کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے موجود ہے تو ایک ایسے لفظ جس سے اکثریت ناواقف ہو استعمال کرنے کا جواز نہیں بنتا- --Kalamkaar (تبادلۂ خیال) 21:22, 2 نومبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے پلک - پلک نام ہی موزوں رہے گا۔ --صالح (تبادلۂ خیال) 21:26, 2 نومبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے پلک ---ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 04:56, 3 نومبر 2012 (UTC)
  • پلک کبھی بھی اردو میں وہ معنی ادا نہیں کرتا جس پر اس کا انگریزی نام ہے؛ انگریزی مفہوم ایک ---- کرن ، برق یا چمک یا نئے جذے کی جانب اشارہ کرتا ہے ----- اور اسی مناسبت سے خاکسار نے برق سے بریق بھی رائے شماری کے لیے پیش کیا تھا، اور احقر اب بھی بریق ہی کو بہتر سمجھتا ہے۔ رہی بات پلک ، چشمک اور بریق کے فرق کو بیان کرنے کی تو اس کی وضاحت پلک کے مضمون میں کی جاسکتی ہے، میں نہیں سمجھتا کے یہ اصطلاح کسی بھی جگہ سائنسی یا علمی مضامین میں کوئی ابہام پیدا کرے --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 06:17, 3 نومبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے پلک - --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 07:08, 3 نومبر 2012 (UTC)
  • تنقید یا تائید سے زیادہ تو یہ بات کہ پلک تو انکھ کے اوپری حصے کو نہیں کہتے؟ ٹونئکل کے لئے مکھی پر مکھی مار لفظ کی بجائے کوئی ایسا لفظ کیون ناں تلاش کر لیں جو عام لوگوں کو سمجھ لگ سکے اور اگر یہ لفظ پنجابی سندہی یا بلوچی پشتو یا سارئیکی سے ہو تو کسی بھی گیر ملکی زبان کی نسبت جلدی سمجھ لگ جائے گا 06:34, 4 نومبر 2012 (UTC)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)

نتیجہ[ترمیم]

 تنقید 5:1  تائید

جبکہ صارف (تبادلۂ خیال) نے پلک اور چشمک دونوں کے لئے تنقید کی. ان کی تنقید کو یہاں اس لئے شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ایسا کرنے سے چشمک کے لئے تائید سمجھی جائے گی اور یہ رائے شماری اصل میں پلک کے لئے تھی.

رائے شماری اختتام پذیر ہوئی جو ایک ہفتہ تک جاری رہی

پلک میں بہتری[ترمیم]

پلک کا آلہ دیگر ویکیوں پر کافی خدمات میں کارآمد ہے۔ نئے صارفین کو خوش آمدید سے لیکر کسی مضمون کو حذف کے لیے نامزد کرتے ہوئے اس کے تخلیق کار کو خود کار طریقہ پر متنبہ کیا جاسکتا ہے اور اسی طرح سے اس آلے کی مدد سے بیشمار بڑے کام آسانی سے کیے جاسکتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس جانب کوئی توجہ نہیں۔ @Hammad، @Obaid Raza وغیرہ، کیا آپ لوگ اس پر کام کرسکتے ہیں؟ میں کافی عرصے سے کوشش کررہا ہوں لیکن یہ آلہ نسب نہ ہوسکا۔ گو کچھ حضرات اس کو استعمال کررہے ہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 03:07، 9 نومبر 2022ء (م ع و)

پلک . مضمون میں انتظامی ٹیگ کاری[ترمیم]

پلک میں اس باکس میں فارسی متن موجود ہے ۔ پلک . مضمون میں انتظامی ٹیگ کاری کیا ا س کے اردو ترجمے پر کوئی کام ہوا ہے ؟

_ نور جی __☺_ 05:20، 25 فروری 2024ء (م ع و)