صارف:Skmzaf

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ظفر شیر شاہ آبادی [1]

نام : مسعود ظفر شیر شاہ آبادی

قلمی نام: ظفر شیر شاہ آبادی

تاریخ پیدائش: 12 ، مارچ 1986 ء

تعلیم وتربیت[ترمیم]

مشہور زمانہ ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کی ایک معروف شاخ مدرسہفلاح المسلمین،امین نگر، تیندوا، رائے بریلی یوپی۔
اس ادارے میں میرا بچپن گذرا،ابتدائی دوتین جماعتیں ہی پڑھ سکا تھا کہ حضرت مولانا مختار احمد ندوی رحمہ اللہ اور والد محترم علاء الدین ندوی کے بعض شاگردوں کے اصرار پر والد صاحب ہند وبیرون ہند میں مشہور ادارہ جامعہ محمدیہ منصورہ تشریف لے آئے۔اور 1993ء کو منصورہ سے وابستہ ہوگئے۔اور اس طرح مجھے بھی اس عظیم درس گاہ میں حصول علم کا موقع مل گیا۔

2005ء میں عالمیت کیا، اور اسی سال محمدیہ اردو ہائی اسکول منصورہ سے دسویں کا امتحان پاس کیا۔حق گوئی سے بسا اوقات تکلیفوں کا سامنا ہوتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس ادارہ سے درمیان میں ہی تعلیم چھوڑنا پڑا۔ اور آخرش ہندوستان کے تجارتی مرکز ممبئی سے ملحق ممبرا کے مشہور سلفی ادارہ جامعہ اسلامیہ نور باغ سے فضیلت مکمل کیا۔ ممبرا ہی کے بی ایس جوندھلے کالج آف سائنس آرٹس اینڈکامرس میں داخلہ لیا۔ لیکن گھریلو مسائل کی وجہ سے گیارہویں کے بعد مزید تعلیم جاری نہ رکھ سکا۔

حالات[ترمیم]

جامعہ اسلامیہ ممبرا سے فراغت کے بعد اسی ادارے میں تدریسی خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ تقریبا ایک سال کے بعد کیرالا کے ضلع کالی کٹ میں میپایور سلفی عربک کالج میں تدریسی خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ چند ہی ماہ کے بعد قطر سے ایک دوست نے دعوت دی۔ اور دسمبر 2009ء سے دوحہ کے قریب امامت کے فرائض انجام دے رہاہوں۔ فارغ اوقات میں انٹرنیٹ پر مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دیتا ہوں۔ انہیں سرگرمیوں میںویکیپیڈیااردو کے مضامین کی ترمیم اور نئے مضامین کا اضافہ بھی ہے۔

رابطے[ترمیم]

  • [[گوگل+]]