تبادلۂ خیال صارف:Skmzaf

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش آمدید!

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

جناب Skmzaf کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 205,299 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:51, 20 جون 2013 (م ع و)

عبد الرحمن السميط[ترمیم]

 ڈاکٹر عبد الرحمن بن حمود السميط (15 اكتوبر 1947- 15 اگست 2013) دور حاضر کی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ کویت کے ایک رئیس گھرانے میں پیدا ہوئے۔ یہ بچپن سے ہی ملنسار، اور دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنے والے رقیق القلب انسان تھے۔ انھوں نے دوسروں کی مدد کے لئے اپنے وطن میں عیش و عشرت کی زندگی کو چھوڑ کر افریقہ کے تپتے ہوئے صحراؤں میں چلے گئے۔ اور وہیں کے ہوکر رہ گئے۔ انہوں نے دعوت اسلامی اور یتیموں اور بے کسوں کی مدد کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا تھا۔
 ان کے بعض کارنامے:
   افریقہ میں دعوت اسلامی کی تقریباً 29 سالہ مدت میں ان کے ہاتھوں 11.2 ملین سے زیادہ افراد نے اسلام قبول کیا۔
    تقریبا 5700 مساجد تعمیر کروائے۔
   تقریبا 15000 یتیموں کی کفالت کی۔
   پینے کے پانی کے لئے تقریبا 9500 کنویں کھدوائے۔ 
   860 مدارس بنوائے۔
    4 جامعات قائم کئے۔
    204 اسلامی مراکز قائم کئے۔
 ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سعودی عرب نے ان کو "شاہ فیصل ایوارڈ" سے نوازا۔
 افریقہ میں دوران قیام ان پر کئی بار جان لیوا حملے بھی ہوئے۔ الحمد للہ وہ ان حملوں سے بچ نکلے۔ اور دعوتی سفر میں وہ موزمبیق اور کینیا وغیرہ کے جنگلات میں کئی بار جنگلی جانوروں کی زد میں آگئے۔ اور زھریلے سانپوں نے ان کو کئی بار ڈنک مارا ، لیکن اللہ نے ان کو بچالیا۔
 ان کو دوبار جیل جانا پڑا۔ پہلی بار 1970 بغداد کی جیل میں رکھا گیا۔ اور قریب تھا کہ ان کو سزائے موت دی جاتی۔ لیکن اس بار بھی بچ گئے۔ دوسری بار 1990 میں کویت اور عراق کے مابین جنگ کے دوران بھی انھیں گرفتار کیا گیا۔ اور شدید ترین اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہ ان کی پیشانی اور ہاتھ پیر سے گوشت نوچے گئے۔ اس سلسلے میں کبھی تذکرہ نکلتا تو وہ کہتے کہ مجھے اس وقت یقین تھا کہ موت صرف اسی وقت آئے گی جس وقت اللہ نے میری تقدیر میں لکھی ھوگی۔

وہ اپنے آبائی وطن کویت بہت کم ہی آتے تھے۔ بس رشتے داروں کی زیارت یا علاج کے لئے ہی کویت آتے تھے۔

 کافی عرصے سے علیل چل رہے تھے۔ اور ایک بار تو ان کی وفات کی افواہ بھی اڑ گئی تھی۔ بالآخر یہ شخص 15 اگست 2013 کو دنیا کے بہت سے یتیموں کو اور مسکینوں کو حقیقت میں یتیم کرکے اس فانی دنیا سے رخصت ہوا۔ کویت کے وقت کے مطابق صبح کے ساڑھے آٹھ بجے ان کی تدفین وتکفین ھوئی۔ اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔
ظفر ابن ندوی 14:04, 16 اگست 2013 (م ع و)

شکریہ[ترمیم]

آداب! کاٹیہار پر مضمون میں ایک فاش غلطی سدھارنے کا شکریہ۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:16, 22 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم Skmzaf !
اردو ویکیپیڈیا پر متحرک ہونے کی خوشی میں مبارک باد، ویسے آپ کا کھاتہ تو کافی پرانا ہے، اتنے عرصہ کہاں چھپے رہے؟ بڑے دیر کی مہربان آتے آتے۔۔۔ ۔
کٹیہار پر آپ کا کام بہت سلجھا ہوا ہے، کیا آپ کسی دوسرے ویکی پر بھی لکھتے ہیں، آپ اپنے ارد گرد کے دیگر شہروں کے مضامین پر بھی کام کرنے کی کوشش کریں، آپ نے اپنے پہلے ہی مضمون سے کافی اچھا تاثر دیا ہے، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:54, 22 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک[ترمیم]

سورۂ کوثر کا ترجمہ انگریزی، فرینچ اور اردو میں۔ اس سورہ میں قربانی کا تذکرہ ملتا ہے۔

آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:12, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

تفریق اصطلاحات[ترمیم]

آداب! اردو ویکیپیڈیا پر اصطلاحات سے متعلق ایک تجویز یہاں زیر غور ہے۔ آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس شامل ہو کر ہمیں اپنی قیمتی رائے سے رہنمائی کریں۔ مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:37, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

آپ کے مضمون کے نام کی تبدیلی[ترمیم]

آداب!

ہمارے ایک ساتھی نے آپ کے مضمون کے نام کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب آپ اسے فضیلت (تعلیم) پر پا سکتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:32, 12 اگست 2016 (م ع و)