محمد ریاض (مصنف)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈاکٹر محمد ریاض
پیدائش4 مارچ 1935(1935-03-04)ء
موضوع گہل، مری، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)
وفات26 نومبر 1994(1994-11-26) (عمر  59 سال)
اسلام آباد، پاکستان
آخری آرام گاہسحر بگلہ، مری، ضلع راولپنڈی
قلمی نامڈاکٹر محمد ریاض
پیشہماہرِ اقبالیات، محقق، ماہرِ تعلیم
زباناردو
نسلپنجابی
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافاقبالیات، تحقیق
نمایاں کاماقبال اور ابن خلدون
برکاتِ اقبال
اقبال اور فارسی شعرا
اقبال اور برصغیر کی تحریک آزادی

ڈاکٹر محمد ریاض (پیدائش: 4 مارچ، 1935ء - وفات: 26 نومبر، 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور فارسی کے ممتاز ادیب، محقق، ماہرِ اقبالیات اور ماہرِ تعلیم تھے۔

حالات زندگی و ادبی خدمات[ترمیم]

ڈاکٹر محمد ریاض 4 مارچ، 1935ء کو موضوع گہل، مری، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے[1][2]۔ وہ پیشے کے لحاظ سے استاد تھے۔ انھوں نے وفاقی گورنمنٹ کالج اسلام آباد میں تدریس خدمات انجام دیں، بعد ازاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبۂ اقبالیات کے سربراہ مقرر ہوئے۔ انھوں نے علامہ محمد اقبال کی شخصیت اور شاعری پر متعدد کتابیں تحریر کیں جن میں آفاق اقبال، برکات اقبال، تفسیر اقبال، ریاض اقبال، اقبال اور ابن حلاج، اقبال اور ابن خلدون، حضرت شاہ ہمدان اور اقبال، اقبال اور فارسی شعرا، اقبال احترامِ انسانیت، اقبال اور برصغیر کی تحریک آزادی اور اسی نوع کی متعدد کتب شامل ہیں۔ انھوں نے اقبالیات کے حوالے سے انگریزی کی کئی کتب کو بھی اردو میں منتقل کیا۔[2]

تصانیف[ترمیم]

  1. برکاتِ اقبال
  2. افادات اقبال
  3. حضرت شاہ ہمدان اور اقبال
  4. ریاضِ اقبال
  5. اقبال اور ابن خلدون
  6. اقبال اور ابن حلاج
  7. تصوف اقبال
  8. تفسیر اقبال
  9. تقدیرِ امم اور اقبال
  10. اقبال اور برصغیر کی تحریک آزادی
  11. اقبال اور فارسی شعرا
  12. اقبال احترامِ انسانیت

وفات[ترمیم]

ڈاکٹر محمد ریاض 26 نومبر، 1994ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ سحر بگلہ، مری، ضلع راولپنڈی میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]