آریہ (فلم)
آریہ | |
---|---|
فائل:Aarya Telugu Movie.jpeg | |
ہدایت کار | سوکومار |
پروڈیوسر | دل راجو |
تحریر | سوکومار |
ستارے | |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | آر رتھناویلو |
ایڈیٹر | مارتھنڈ کے وینکٹیش |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | سری وینکٹیشورا کریشنز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 151 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹4 کروڑ[1] |
باکس آفس | ₹30 کروڑ [1] |
آریہ 2004ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی رومانوی-ہنگامہ خیز فلم فلم ہے، جو 7 مئی، 2004ء کو جاری کی گئی۔ اس فلم کے ہدایت کار سوکومار ہیں، جنھوں نے اس فلم کے ذریعے اپنی ہدایت کاری کے سفر کا آغاز کیا۔ اس فلم کو دل راجو نے سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، انورادھا مہتا اور شوا بالاجی ہیں۔ جاری ہونے کے بعد، اس فلم کو بلاک باسٹر قرار دیا گیا۔ یہ فلم بعد میں بنگالی زبان (بنگلہ دیش) میں اداکار ثاقب خان اور اداکارہ پورنیما کے ساتھ، بدھا کے عنوان سے دوبارہ (ری میک) بنائی گئی۔ اس کے علاوہ یہ فلم اڑیہ زبان میں سبیاسچی مشرا اور ارپتا پال کے ساتھ، پگلا پریمی کے عنوان، سنہالی زبان میں روشن روانا اور کشانی الانکی کے ساتھ، ادارائے نماییں کے عنوان اور تمل زبان میں دھنش اور شریا سرن کے ساتھ، کٹی کے عنوان سے دوبارہ بنائی گئی۔ یہ فلم ملیالم زبان میں اسی عنوان کے ساتھ اور 2011ء میں ہندی زبان میں آریہ کی پریم پرتگیا (اردو: آریہ کے پیار کا وعدہ) کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ اس فلم کا تسلسل 2009ء میں، آریہ 2 کے عنوان سے اللو ارجن، کاجل اگروال اور نودیپ کے ساتھ بنایا گیا۔ اس فلم کے سنیماگرافر آر رتھناویلو ہیں۔ فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کی جبکہ ایڈیٹر مارتھنڈ کے وینکٹیش ہیں۔
باکس آفس
[ترمیم]آریہ نے ₹30 کروڑ (امریکی $4.2 ملین) سے زائد کی کمائی کی۔[1] آریہ نے نظام سے ₹3.85 کروڑ (امریکی $540,000) کا شیئر حاصل کیا۔ یہ فلم بلاک باسٹر قرار پائی۔ یہ فلم 89 سنٹروں میں 50 دن اور 56 سنٹروں میں 100 دن تک چلی۔ اس فلم نے ₹30 کروڑ (امریکی $4.2 ملین) کی کمائی کی۔[2] یہ فلم 8 سنٹروں میں 420 دنوں تک چلی۔[1] فلم کے ملیالم زبان کے ڈب ورژن نے کیرلا سے ₹ 3 تا 3.5 ملین کی کمائی کی۔[3]
ری میکس
[ترمیم]آریہ (تیلگو) (2004ء) |
بدھا (بنگالی) (2005ء) |
پگلا پریمی (اڑیہ) (2007ء) |
ادارائے نماییں (سنہالی) (2008ء) |
کٹی (تمل) (2010ء) |
اللو ارجن | ثاقب خان | سبیاسچی مشرا | روشن روانا | دھنش |
انورادھا مہتا | پورنیما | ارپتا پال | کشانی الانکی | شریا سرن |
شوا بالاجی | ریاض | سوکنٹا | شان گناتھلیکا | سمیر ڈٹانی |
راجن پی دیو | الش کوبرا | پردیما لنکا | رادھا روی | |
دیوی چرن | ڈپجول | ونسینٹ اسوکن | نرنجن پتی |
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت Allu Arjun interview - Telugu film director
- ↑ "Cycle Stand - Telugu cinema - Arya 50 days centers - 89 - Allu Arjun"۔ 2011-06-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-03
- ↑ Bunny-Hot in Kerala! - Sify.com
بیرونی روابط
[ترمیم]- آریہ آئی ایم ڈی بی پر (بزبان انگریزی)
- 2004ء کی فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی تیلگو فلمیں
- 2004ء کی مزاحیہ فلمیں
- ایک آئٹم نمبر والی فلمیں
- بھارتی ایکشن ڈراما فلمیں
- بھارتی رومانوی مزاحیہ فلمیں
- بھارتی رومانوی موسیقانہ فلمیں
- بھارتی فلمیں
- تیلگو زبان کی فلمیں
- وشاکھاپٹنم میں عکس بند فلمیں
- ہندی میں ڈب شدہ تیلگو زبان کی فلمیں
- دیوی سری پرساد کی مرتب کردہ موسیقی پر مشتمل فلمیں
- وشاکھاپٹنم میں سیٹ فلمیں