مندرجات کا رخ کریں

آغا سراج درانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آغا سراج درانی
(سندھی میں: آغا سراج دراني ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 5 اکتوبر 1953ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحصیل گڑھی یاسین   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 اکتوبر 2025ء (72 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (1985–2025)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
گورنر سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
11 جنوری 2017  – 2 فروری 2017 
سعید الزماں صدیقی  
محمد زبیر  
گورنر سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
3 اگست 2018  – 27 اگست 2018 
محمد زبیر  
عمران اسماعیل  
رکن صوبائی اسمبلی سندھ [2]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
13 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی ایس-9  
پارلیمانی مدت 15ویں سندھ صوبائی اسمبلی  
گورنر سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
8 مارچ 2022  – 9 اکتوبر 2022 
عمران اسماعیل  
کامران ٹیسوری  
عملی زندگی
مادر علمی سندھ مسلم لاء کالج
سینٹ پیٹرک اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد فاضل القانون   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  سندھی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

آغا سراج درانی (مکمل نام: محمد آغا سراج خان درانی بارکزئی؛ 5 اکتوبر 1953ء تا 15 اکتوبر 2025ء) پاکستانی سیاست دان تھے جنھوں نے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے سابق اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں وہ 2013ء سے 2024ء تک اس عہدے پرتعنیات رہے۔

وہ صوبائی اسمبلی سندھ کے 12ویں اسپیکر تھے۔[3][4]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

درانی 5 اکتوبر 1953ء میں پیدا ہوئے۔[5] ان کا تعلق گڑھی یاسین سے تھا، ان کے والد آغا صدر الدین اور چچا آغا بدر الدین اسی اسمبلی میں اسپیکر رہے۔[3]

درانی نے 1971ء میں کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے میٹرک کیا، اس کے بعد کامرس میں بیچلر کیا۔ انھوں نے سندھ مسلم لا کالج میں ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ 1980ء کی دہائی کے دوران وہ ریاست ہائے متحدہ امریکا چلے گئے جہاں انھوں نے ہارڈ ویئر کا کاروبار کیا۔[3]

سیاسی سفر

[ترمیم]

درانی نے پہلی بار 1985ء میں جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں انتخابات لڑے جس میں وہ شکست کھا گئے تھے۔ انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1988ء کے انتخابات میں فتح حاصل کی۔[3] وہ پیپلز پارٹی کے صدر نشین آصف علی زرداری کے ہم راز تھے۔ 1990ء میں نواز شریف حکومت کے دوران وہ بد عنوانی کے الزامات کے تحت کچھ وقت کے لیے قید بھی رہے تھے۔

وفات

[ترمیم]

درانی طویل عرصے سے صحت کے مسائل میں مبتلا تھے۔ انتقال سے ایک ماہ قبل ان کی حالت خراب ہونے پر انھیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کا انتقال 15 اکتوبر 2025ء کو ہوا۔[6][7][8][9][10]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اشاعت: جیو نیوز — تاریخ اشاعت: 15 اکتوبر 2025 — Senior PPP leader Agha Siraj Durrani passes away — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2025
  2. http://www.pas.gov.pk/index.php/members/profile/en/32/584
  3. ^ ا ب پ ت "Agha Siraj — in the footsteps of his elders"۔ Dawn۔ 31 مئی 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-11
  4. "Member Profile"۔ Provincial Assembly of Sindh۔ 2020-02-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-11
  5. "Member Profile"۔ Provincial Assembly of Sindh۔ 2020-02-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-11
  6. Senior PPP leader Agha Siraj Durrani passes away
  7. Mehreen Ansari (15 اکتوبر 2025)۔ "Senior PPP leader Agha Siraj Durrani passes away"۔ Geo News
  8. Imtiaz Ali (15 Oct 2025). "Former Sindh Assembly speaker Agha Siraj Durrani passes away at 72". Dawn (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-10-17.
  9. Web Desk (15 Oct 2025). "Former Sindh Assembly speaker Agha Siraj Durrani passes away". The Express Tribune (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-10-17.
  10. BR Web Desk (15 Oct 2025). "Former Sindh Assembly speaker Agha Siraj Durrani passes away". Brecorder (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-10-17.