مندرجات کا رخ کریں

ناصر الملک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ناصر الملک
فائل:Nasirulmulk.jpg
 

ناصر الملک پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم اور پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے 22 ویں منصف اعظم۔ انھوں نے 6 جولائی، 2014ء کو تصدق حسین جیلانی کی وظیفہ حسن خدمت پر سبک دوشی کے بعد یہ عہدہ سنبھالا۔ 6 نومبر 2014ء کو صدر پاکستان نے ناصرالملک کو بطور منصف اعظم پاکستان نامزد کیا اور وزیر اعظم نواز شریف نے منظوری دے دی۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ناصر الملک پاکستان کے معروف سیاحی مقام سوات،خیبر پختونخوا میں 17 اگست 1950ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سیٹھ کامران خان ایک سیاسدان تھے جو 1970ء کی دہائی میں ایک سینیٹر تھے اور آپ کے چچا کریم بخش ایک معروف سماجی کارکن تھے۔

ناصر الملک نے ابتدائی تعلیم ایک مقامی اسکول سے حاصل کی۔ انٹر ایبٹ آباد پبلکاسکول، ایبٹ آباد سے کیا۔ اس کے بعد وہ جہانزیب کالج گئے۔ وہاں سے بی اے اور فنون لطیفہ مکمل کرنے کے بعد جامعہ پشاور تشریف لے گئے۔ جامعہ پشاور سے ایل ایل بی کرنے کے بعد برطانیہ چلے گئے اور وہاں سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔

نگران وزیر اعظم

[ترمیم]

2018ء کے انتخابات کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے ان کو نگران وزیر اعظم کے طور پر انتخاب کیا گیا۔ جس پر 17 اگست 2018ء تک فائز رہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
قانونی دفتر
ماقبل  منصف اعظم پاکستان
6جولائی 2014  
مابعد