مندرجات کا رخ کریں

سلمان علی آغا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(آغا سلمان سے رجوع مکرر)
سلمان علی آغا ٹیسٹ کیپ نمبر 247
فائل:Agha Salman.jpg
ذاتی معلومات
پیدائش (1993-11-23) 23 نومبر 1993 (عمر 30 برس)
لاہور، پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 247)16 جولائی 2022  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹیسٹ24 جولائی 2023  بمقابلہ  سری لنکا
پہلا ایک روزہ (کیپ 236)16 اگست 2022  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ایک روزہ11 ستمبر 2023  بمقابلہ  بھارت
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2012/13لاہور شالیمار
2018–2021لاہور قلندرز
2019– تاحالجنوبی پنجاب
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ
میچ 9 17
رنز بنائے 536 413
بیٹنگ اوسط 47.71 41.30
100s/50s 2/4 0/3
ٹاپ اسکور 132 58
گیندیں کرائیں 642 384
وکٹ 9 4
بولنگ اوسط 45.33 80.25
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 3/75 2/42
کیچ/سٹمپ 7/- 9/–
ماخذ: کرک انفو، 12 اکتوبر 2023ء

آغا سلمان (پیدائش: 23 نومبر 1993ء) ایک پاکستانی کرکٹر ہے جو مقامی میچوں میں جنوبی پنجاب کے لیے اور پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے لیے کھیلتا ہے۔ انھوں نے جولائی 2022ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا [1]

کیریئر

[ترمیم]

اپریل 2018ء میں انھیں 2018ء کے پاکستان کپ کے لیے فیڈرل ایریاز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [2] [3] 3 جون 2018ء کو اسے گلوبل ٹی 20 کینیڈا ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں ایڈمنٹن رائلز کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ [4] [5] وہ ایڈمنٹن رائلز کے لیے ٹورنامنٹ میں چھ میچوں میں 218 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ [6] ستمبر 2019ء میں انھیں 2019-20ء قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی پنجاب کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [7] جنوری 2021ء میں، انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [8] [9] مارچ 2021ء میں، انھیں دوبارہ پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا، اس بار زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے۔ [10] [11] جون 2021ء میں سلمان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ایک روزہ بین الاقوامی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [12] اکتوبر 2021ء میں انھیں سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [13] جون 2022 ء میں انھیں سری لنکا میں دو میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [14]

ٹیسٹ کیرئیر کا مایوس آغاز

[ترمیم]

انھوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 16 جولائی 2022ء کو پاکستان کے لیے سری لنکا کے خلاف گال کے مقام پر کیا۔ یہ ٹیسٹ پاکستان کی شاندار 4 وکٹوں کی فتح پر ختم ہوا مگر آغا سلمان اس پہلے ملنے والے موقع کو یادگار نہ بنا سکے اور ایک ایسے موقع پر جب ان کے ملک کو رنزوں کی ضرورت تھی وہ دوہرے ہندسے تک رسائی حاصل نہ کر سکے [15]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Agha Salman"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2015 
  2. "Pakistan Cup one-day tournament to begin in Faisalabad next week"۔ Geo TV۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2018 
  3. "Pakistan Cup Cricket from 25th"۔ The News International۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2018 
  4. "Global T20 Canada: Complete Squads"۔ SportsKeeda۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2018 
  5. "Global T20 Canada League – Full Squads announced"۔ CricTracker۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2018 
  6. "Global T20 Canada 2018, Edmonton Royals: Batting and Bowling Averages"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  7. "PCB announces squads for 2019-20 domestic season"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2019 
  8. "Shan Masood, Mohammad Abbas, Haris Sohail dropped from Pakistan Test squad"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2021 
  9. "Nine uncapped players in 20-member side for South Africa Tests"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2021 
  10. "Pakistan squads for South Africa and Zimbabwe announced"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2021 
  11. "Sharjeel Khan returns to Pakistan T20I side for tour of South Africa and Zimbabwe"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2021 
  12. "Mohammad Abbas, Naseem Shah return to Pakistan Test squad"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2021 
  13. "Pakistan Shaheens for Sri Lanka tour named"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2021 
  14. "Yasir Shah returns for Sri Lanka Tests"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2022 
  15. "1st Test, Galle, July 16 - 20, 2022, Pakistan tour of Sri Lanka"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2022