ابراہیم بینش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ابراہیم بینش
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1811[2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 31 جولا‎ئی 1878 (66–67 سال)[2][3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی،  مصنف،  مترجم بائبل،  مترجم  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابراہیم بینش (1811ء ،ڈروساؤ، بوہیمیا -1878، لندن) ایک عبرانی زبان دان اورصحافی تھے۔

زندگی[ترمیم]

وہ 1811ء میں بوہیمیا میں ، ڈروساؤ ( Strážov ) میں یہودی والدین کے گھر پیدا ہوئے ۔ ابتدائی عمر سے ہی وہ اپنے ہم مذہبوں کی فلاح و بہبود میں دلچسپی رکھتے تھے۔ کچھ سال تک انہوں نے ویانا یونیورسٹی میں طب کا مطالعہ کیا، لیکن حصول سند کے مرحلہ کے آغاز سے قبل ہی اس نے اس کا مطالعہ ترک کر دیا۔

انہوں نے انگلینڈ میں سکونت کے لیے 1841ء میں آسٹریا چھوڑا، جہاں وہ بقیہ زندگی رہتے رہے۔ عبرانی سیکھنے اور یہودیت سے اظہارِ اخلاص نے انگلستان کے یہودیوں میں انہیں اعلی شہرت سے نوازا۔ وہ 1864ء سے 1869ء تک اور پھر 1875ء سے اپنی وفات تک ہفت روزہ یہودی سرگزشت کے مدیر رہے۔ انہوں نے 1870ء میں انجمنِ عبرانی ادب کے قیام اور 1871 ء میں انگریزی -یہودی انجمن قیام و فروغ میں سرگرم رہے۔ [8]

31 جولائی 1878ء کو ہورنسے میں ان کی وفات ہوئی ۔ [8]

کام[ترمیم]

وہ مندرجہ ذیل کے مصنف تھے :

  • 1847ء موسی بن میمون کی زندگی اور تحریروں پر دو خطبات۔
  • 1851 ء میں عہد نامہ قدیم کا ترجمہ، جو عبرانی متن کے ساتھ شائع ہوا۔
  • تورات اور ہفتاراہ، عبرانی میں اورانگریزی میں ترجمے (روڈلہائیم، 1864ء): جلد اول، پیدائش - لیوی ؛ جلد دوم، گنتی - استثناء ۔
  • 1863ء کالینسو کی تورات اور یوشع پر تنقید پر مضمون۔
  • ’’معائنہِ یہود: موسی سے ہمارے دور تک ، یہود کے عروج و ترقی کا خاکہ‘‘، سینٹ جارج کے ہال، لندن 1874ء میں ہونے والے پانچ خطبات کا ایک سلسلہ ہے۔[8]

بینش نے 1852ء میں ایک ابتدائی عبرانی گرامر شائع کیا اور 1863ء میں کتب مقدس کی تاریخ کا ایک عنوانی کتابچہ۔ [8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ترجمہ سکھلائی". 
  2. ^ ا ب آسٹریلیا شخصی آئی ڈی: https://trove.nla.gov.au/people/1474832 — بنام: A. Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL2567822A — بنام: Abraham Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: آرون سوارٹز — اجازت نامہ: GNU Affero General Public License, version 3.0
  4. ^ ا ب او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL2575760A — بنام: A. Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: آرون سوارٹز — اجازت نامہ: GNU Affero General Public License, version 3.0
  5. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6460wd8 — بنام: Abraham Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب سی ای آر ایل - آئی ڈی: https://data.cerl.org/thesaurus/cnp01878458 — بنام: Abraham Benisch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — ناشر: Consortium of European Research Libraries — اجازت نامہ: Open Data Commons Attribution License اور Creative Commons Attribution 2.0 Generic
  7. Australian National Maritime Museum person ID: http://collections.anmm.gov.au/people/268/ — بنام: Dr Abraham Benisch
  8. ^ ا ب پ ت Lee 1885.
انتباہ