امینو ایسڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(امائنو ایسڈ سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

امینو ایسڈ سے مراد ایسے نامیاتی سالمے (مولیکیول) ہوتے ہیں جن میں ایک امینو گروپ (-NH2) اور ایک کاربواوکسل گروپ (-COOH) دونوں ایک ہی کاربن ایٹم سے جڑے ہوتے ہیں جسے الفا کاربن کہتے ہیں۔ چونکہ کاربن کا ایٹم چار ایٹموں سے جڑ سکتا ہے اس لیے اسی الفا کاربن ایٹم پر ایک ہائیڈروجن اور ایک مزید کاربن بھی جڑا ہوتا ہے جس کی نوعیت مختلف امینو ایسڈ میں مختلف ہوتی ہے۔
اگرچہ 500 سے زیادہ طرح کے امینو ایسڈ دریافت ہو چکے ہیں مگر انسانی جسم میں صرف 20 قسم کے امینو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ ہر امینو ایسڈ دوسرے دو اور امینو ایسڈ سے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس طرح انگریزی زبان کے 26 حروف تہجی مختلف ترتیب سے ملکر لاکھوں الفاظ بنا دیتے ہیں اسی طرح 20 امینو ایسڈ مختلف ترتیب میں مل کر کروڑوں پیپٹائیڈ (peptide) بنا دیتے ہیں۔ اور جس طرح الفاظ کا مجموعہ ایک مضمون بن جاتا ہے اسی طرح پیپٹائیڈ آپس میں جڑ کر پروٹین بن جاتے ہیں۔ ہر انسان کے پروٹین کسی بھی دوسرے انسان کے پروٹین سے ذرا سا مختلف ہوتے ہیں۔ جب جراحی کے ذریعے ایک شخص کا کوئی عضو (tissue) نکال کر کسی دوسرے شخص میں لگایا جاتا ہے تو دوسرے شخص کا مدافعتی نظام (immune system) فوراً پہچان لیتا ہے کہ یہ میرے جسم کا حصہ نہیں ہے اور اس کے خلاف کارروائی شروع کر دیتا ہے۔ اسی وجہ سے جسمانی اعضا کی پیوند کاری آج بھی آسان نہیں ہے۔

درمیانی کاربن ایٹم الفا کاربن کہلاتا ہے جس کے ایک جانب امینو گروپ (-NH2) جڑا ہوا ہے اور دوسری جانب کاربواوکسل گروپ (-COOH)۔ اس کے علاوہ الفا کاربن پر ایک ہائیڈروجن اور ایک مزید کاربن بھی جڑا ہوا ہے جسے یہاں R سے ظاہر کیا گیا ہے۔ ہر امینو ایسڈ میں صرف R پر جڑے ایٹموں کی نوعیت اور ترتیب الگ الگ ہوتی ہے۔


انسانی امینو ایسڈ[ترمیم]

امینو ایسڈ مخفف نوعیت قطبیت پی ایچ 7.4 پر چارج مولیکیولی وزن پروٹین میں فیصد مقدار
Alanine Ala aliphatic nonpolar neutral 89.094 8.76
Arginine Arg basic basic polar positive 174.203 5.78
Asparagine Asn amide polar neutral 132.119 3.93
Aspartic acid Asp acid acidic polar negative 133.104 5.49
Cysteine Cys sulfur-containing nonpolar neutral 121.154 1.38
Glutamic acid Glu acid acidic polar negative 147.131 6.32
Glutamine Gln amide polar neutral 146.146 3.9
Glycine Gly aliphatic nonpolar neutral 75.067 7.03
Histidine His basic aromatic basic polar positive(10%) 155.156 2.26
neutral(90%)
Isoleucine Ile aliphatic nonpolar neutral 131.175 5.49
Leucine Leu aliphatic nonpolar neutral 131.175 9.68
Lysine Lys basic basic polar positive 146.189 5.19
Methionine Met sulfur-containing nonpolar neutral 149.208 2.32
Phenylalanine Phe aromatic nonpolar neutral 165.192 3.87
Proline Pro cyclic nonpolar neutral 115.132 5.02
Serine Ser hydroxyl-containing polar neutral 105.093 7.14
Threonine Thr hydroxyl-containing polar neutral 119.119 5.53
Tryptophan Trp aromatic nonpolar neutral 204.228 1.25
Tyrosine Tyr aromatic polar neutral 181.191 2.91
Valine Val aliphatic nonpolar neutral 117.148 6.73

پیپٹائیڈ بونڈ[ترمیم]

ایک امینو ایسڈ کا امینو گروپ (-NH2) دوسرے امینو ایسڈ کے کاربواوکسلک گروپ (-COOH) سے جڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں امینو ایسڈ ایک پیپٹائیڈ بونڈ (peptide bond) کے ذریعے باہم جڑ جاتے ہیں اور ایک پانی کے مولیکیول کا اخراج ہوتا ہے۔ اسی طرح تیسرا چوتھا امینو ایسڈ بھی ان میں جڑتا چلا جاتا ہے اور پیپٹائیڈ چین کی لمبائی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ اس طرح لاکھوں امینو ایسڈ پر مشتمل پروٹین کے مولیکیول وجود میں آتے ہیں۔

دو امینو ایسڈ کا پیپٹائیڈ بونڈ (-CO-NH-) بناتے ہوئے باہم جڑنا اور پانی کے ایک مولیکیول کا خارج ہونا۔ ہرے رنگ کا دھبا نئے بننے والے پیپٹائیڈ بونڈ کو ظاہر کر رہا ہے۔

پیپٹائیڈ چین (peptide chain) میں موجود امینو ایسڈ دو ہوں یا کئی ہزار، ایک سرے پر ہمیشہ امینو گروپ (-NH2) اور دوسرے سرے پر ہمیشہ کاربواوکسلک گروپ (-COOH) گروپ موجود رہتا ہے۔

پپیتا اور پیپٹائیڈ بونڈ[ترمیم]

کچے پپیتے میں ایک انزائیم Papain پایا جاتا ہے جو پروٹین میں موجود پیپٹائیڈ بونڈ کو توڑ سکتا ہے۔ اس لیے کچے پپیتے کو گوشت گلانے کو مصالحے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]