تاریخی مقام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

قدیم مقام یا تاریخی مقام سے مراد وہ تاریخی جگہ، شہر یا ممالک ہیں جو ماضی کی کسی جگہ کو کسی قوم کا پتا دیتی ہیں اور ان سے منسلک ہو جاتی ہیں اور ان کی تہذیب ،تاریخ اور واقعات کا پتا دیتی ہیں اس کے علاوہ کسی تاریخی واقع کی بدولت آج بھی ان کی باقیات کا کچھ حصہ محفوظ ہے یا پھر کتابوں میں قلم بند ہے۔

مثالیں:

  • دمشق: جمہوریہ سوریہ کا دارالحکومت اور دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک۔ اسے الشام بھی کہا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے 2260 فٹ کی بلندی پر آباد ہے۔، اس کے چاروں طرف باغات اور مرغزار ہیں۔ جن کے گرد پہاڑیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ زمانہ قدیم میں یہ شہر علی الترتیب آرمینی، آشوری اور اہل فارس کے زیر تسلط رہا۔ 333 ق م میں اسے سکندر اعظم نے تسخیر کیا اور 62 ق م میں یہ رومی سلطنت کا صوبائی مرکز بنا۔