تبادلۂ خیال صارف:عثمان خلیل/وثائق/تا 2014
(?_?)
السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
وکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب
خوش آمدید
[ترمیم]السلام علیکم عثمان بھائی، کیسے مزاج ہیں؟ بہت خوشی ہوئی کہ آپ یہاں ویکیپیڈیا میں لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ کو یہاں مکمل دوستانہ ماحول ملے گا اور کئی احباب آپ کو میسر آجائیں گے۔ کسی بھی ضرورت کے وقت یہاں موجود کسی بھی ساتھی سے رابطہ کرسکتے ہیں، ملاحظہ فرمائیں، اس صفحہ پر آپ کو پتہ چل جائے گا کہ اس وقت کون کون ویکیپیڈیا پر موجود ہیں۔ —خادم— 06:35, 30 مارچ 2013 (م ع و)
اردو فونٹ
[ترمیم]سانچہ:نویسہ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:58, 13 دسمبر 2013 (م ع و)
بچوں کی سائنس
[ترمیم]آپ کا اس بارے پیغام امین صاحب کے صفحہ پر دیکھا۔ اگر آپ اس موضوع پر لکھنا چاہتے ہیں تو ایک دو مضمون لکھ کر دیکھیں۔ پھر ان کی نوعیت دیکھ کر فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ کس زمرہ/منصوبہ میں ڈالے جائیں۔ خیال رہے کہ وکیپیڈیا قواعد کی رو سے مضامین کسی دوسرے ماخذ سے نقل نہیں کیے جا سکتے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:15, 13 دسمبر 2013 (م ع و)
مضامین میں نستعلیق
[ترمیم]آپ مضامین میں نستعلیق سانچہ استعمال نہ کریں جیسے کہ سعد بن وقاص کے مضمون میں کیا تھا۔ جس نے اپنا فونٹ تبدیل کر لیا ہے اسے ویسے ہی جمیل فونٹ میں نظر آئے گا۔ اس طرح ہر پیراگراف کے لیے الگ سانچہ ڈالنا مناسب معلوم نہیں ہوتا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 20:32, 13 دسمبر 2013 (م ع و)
عنوانات میں اعراب
[ترمیم]اکثر صارف تلاش کرتے ہوئے اعراب نہیں لگاتے۔ گوگل تو بغیر اعراب کے تلاش کر بھی لیتا ہے مگر اگر آپ اعراب والے الفاظ کو وکی پیڈیا پر ہی بغیر اعراب کے تلاش کریں گے تو وہ نہیں کرے گا۔ اس لیے عنوانات کے نام بغیر اعراب کے رکھے جاتے ہیں۔ اگر دو الفاظ ایک جیسے ہو اور اعراب سے ہی ان کا مطلب الگ ہو سکے تو لفظ کے ساتھ بریکٹ میں اس کا مطلب لکھ کر عنوان بنا دیں۔ ایک جیسے بہت سے عنوانات جیسے حسب حال، ٹی وی شو بھی ہے، کالم بھی کتاب بھی تو ہم حسب حال میں ضدابہام کا سانچہ ڈال کر تمام مضامین کے لنک وہاں رکھ دیتے ہیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:09, 15 دسمبر 2013 (م ع و)
ضروری مضامین
[ترمیم]اس صفحے ویکیپیڈیا:رودادہائے قاعدہ معطیات/ضروری مضامین میں سرخ روابط والے صفحات بنانے اس لیے ضروری ہیں کہ ان کا ربط سب سے زیادہ صفحات میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ جو نئے مضامین ہمارے نئے دوست لکھتے ہیں ان پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک صاحب احمد سہیل صاحب کے نام سے مضمون میں ہی اپنا نام ڈالتےہیں۔ ان کے اور دوسرے تمام ایسے مضامین جو توجہ چاہتے ہوں ان میں سانچہ:توجہ ڈال دیا کریں۔ جیسے جیسے ٹائم ملے گا میں اور دوسرے احباب ان کو ذرا درست کر کے یعنی دوسرے وکی سے ربط اور سرخیاں ڈالنے کے بعد وہ سانچہ ہٹا دیں گے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:41, 21 دسمبر 2013 (م ع و)
امین اکبر کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
شکریہ
[ترمیم]زرہ نوازی کا بہت بہت شکریہ۔ Adnanrail (تبادلۂ خیال) 07:45, 22 دسمبر 2013 (م ع و)
ستارہ بہترین نیا صارف ایک نیا صارف صحیح راستے پر | ||
عثمان خلیل صاحب کے لیے یہ ستارہ پیش کیا جاتا ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 13:48, 22 دسمبر 2013 (م ع و) |
سائنسی مضامین
[ترمیم]آپ نے ایک دوسری جگہ سائنسی مضامین لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ بہت سی اصطلاحات آپ کو اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی ہجوں سے تلاش پر مل جائیں گی۔ اگر آپ کا ذہن ان اصطلاحات کی بجائے انگریزی کلمہ نویسی کی طرف مائل ہے تو پھر بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ آپ لکھیں، ان مضامین کے لیے علیحدہ جگہ وقف کرنے کی سعی کی جائے گی۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ ایک شعبہ پکڑ کر اس پر مضامین کا سلسلہ لکھیں جو ایک دوسرے سے میل رکھتے ہوں۔ اس طرح کے تجربات سے بذریعہ ارتقاء آپ پر آشکار ہو جائے گا کہ اصطلاحات بارے کیا درست روش ہے۔ وکیپیڈیا پر گروہ بندی اور تفرقہ بازی کے بجائے آپ خود تجربات کے ذریعہ اپنا فیصلہ خود کریں۔ یہ سطریں میں کوئی لمبی بحث چھیڑنے کے لیے نہیں لکھ رہا۔ اس طرح کی بہت بحثیں ہو چکی ہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 16:15, 23 دسمبر 2013 (م ع و)
شکریہ
[ترمیم]شکریہ عثمان بھائی۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:27, 26 دسمبر 2013 (م ع و)
وکی امن؟؟؟
[ترمیم]عثمان بھائی۔ دراصل یہ تثم سکہ کا مسلئہ نہِیں۔ یہ نا مناسب رویہ، دھونس، غرور کا مسلئہ ہے جس سے کئی احباب کو ناراض کر کے یہاں سے بھگا دیا جاتا ہے۔ ہوا ہوں کہ امین اکبر صاحب بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ یہ اب یہاں عام سی بات ہے۔ آپ اتمنان سے اردو کی خدمت کریں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:22, 28 دسمبر 2013 (م ع و)
- عثمان بھائی، آپ فکر نہ کریں، میں نہیں بھاگتا، بس اردو وکی کچھ عرصہ پہلے تک پہلی مصروفیت تھی اب دوسری ہو گئی ہے، آپ گلوبل میں کام کرتے ہیں اور میں کمپیوٹنگ میں، اس کے علاوہ کچھ تحقیق کا کام بھی کرتا ہوں۔، اردو وکی پیڈیا کے حوالے سے بہت کچھ سوچا ہوا ہے، انشاء اللہ ضرور پورا کروں گا۔ ویسے اب آپ کو اردو وکی پیڈیا کے ایک ٹھیکیدار سے مل کر اطمینان ہو گیا ہو گا۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:36, 29 دسمبر 2013 (م ع و)
- ہرنئے صارف کے تبادلہ خیال میں خوش آمدید کے ساتھ سانچہ:نویسہ کا لنک دے دیا کریں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:56, 29 دسمبر 2013 (م ع و)
شکریہ
[ترمیم]عثمان خلیل بھائی زرہ نوازی کا بہت بہت شکریہ --Mhetab Aalam Mhetab (تبادلۂ خیال) 17:07, 10 جنوری 2014 (م ع و)
خوشی ہوئی!
[ترمیم]پچھلے کچھ ماہ سے آپ اردو ویکیپیڈیا پر کافی سرگرم اور متحرک ہیں، نئے صارفین کو یہاں متحرک اور فعال دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے۔ مجھے امید ہے آپ کی نوازشات سے ہم مسلسل لطف اندوز ہوتے رہیں گے اور اس ویکی ماحول میں وقتا فوقتا چلنے والی باد مخالف یا باد سموم آپ کی فعالیت پر اثرانداز نہیں ہوگی کہ چمن کو زیب ہے اختلاف رنگ و بو سے! —خادم— 13:39, 11 جنوری 2014 (م ع و)
رائے شماری
[ترمیم]آپ کی رائے یہاں درکار ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 12:33, 12 جنوری 2014 (م ع و)
تہہ دل سے شکریہ
[ترمیم]اسلام علیکم، عثمان بھائی آپ کی پرخلوص حمایت اور مدد سے میں کافی متاثر ہوا ہوں یقینی طور پر آپ ایک اچھے انسان اور ایک اچھے مسلمان ہیں آپ کابہت بہت میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں دوسری بات یہ ہے کہ میری سمجھ میں یہ نہیں آرہا کہ ہمارے مضامین پر یہ اعترض کیوں ہے کہ یہ مضمون کسی بھی طرح سے حوالہ نہیں دیتا جبکہ جنگ کا حوالہ ایک معتبر حوالہ ہے جنگ کی خبر میں صاف لکھا ہے کہ کتاب کا نام’’نجمی شفائی توانائی‘‘ ہے اس کے مولف ’’ڈاکٹر سید شہزاد علی نجمی‘‘ ہیں اور اس علم کے چار درجے ہیں کیا اس سے مضمون کا حوالہ ثابت نہیں ہورہا؟ --مہتاب عالم مہتاب 14:36, 12 جنوری 2014 (م ع و)
وجہ بیان کیجیے
[ترمیم]- محترم ساتھی، آپ نے جو رائے ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Urdutext درج فرمائی ہے اس کی وجہ بیان کیجیے اور اپنی وجہ کے لیے کوئی ثبوت بھی مرحمت فرمائیں تاکہ آپ کی رائے دینے کی وجہ آپ کی ذاتی پسند نا پسند نا ہو، یہ معاملہ ذاتی پسند نا پسند سے طے کرنے کا نہیں ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:25, 14 جنوری 2014 (م ع و)
اسلام علیکم
[ترمیم]عثمان بھائی میرے مضون ’’ڈاکٹر سید شہزاد علی نجمی‘‘ کے حوالے سے بھی کچھ مدد ہو سکے تو کر دیں میں آپ کا بہت بہت مشکور ہوں گا--مہتاب عالم مہتاب 06:46, 14 جنوری 2014 (م ع و)
رہنمائی کی درخواست
[ترمیم]عثمان بھائی آپ سے ایک مشورہ چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں اپنے مضمون ’’نجمی شفائی توانائی‘‘ کو اپنے سواء ہر شخص کی ترمیم کے لیئے مقفل کر دینا چاہتا ہوں آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے شکریہ --مہتاب عالم مہتاب 10:37, 15 جنوری 2014 (م ع و)