تبادلۂ خیال صارف:Dawoodmajoka

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

توجہ[ترمیم]

مک پر می حکیم صاحب پر مضمون لکھنے مبارک باد۔ التماس شاہی حکیم کی ذمہ داری سےحدگی کی سن اور دوبارہ ذمہ داری قبول کرنے کی دراخواست کی سن دوبارہ جانچ لیں--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:59, 30 نومبر 2015 (م ع و)

شکریہ۔ تاریخیں درست کر دی گئی ہیں۔ Dawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:11, 2 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر ایک لاکھ مضامین کی تکمیل[ترمیم]

محترم،

جیساکہ آپ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 95000 سے زائد مضامین ہیں اور ہم تیزی سے ایک لاکھ کے ہدف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک تجویز ہے کہ ایک ویکیمیڈیا بلاگ لکھا جائے۔

آپ ان سوالوں کو اس صفحہ پر پاسکتے ہیں اور یہیں ایک قطعہ بناکر اپنا جواب درج کرسکتے ہیں۔

آپ کے اس تعاون کا تہ دل سے پیشگی شکریہ!!

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:35, 9 دسمبر 2015 (م ع و)

گزارش[ترمیم]

آداب!

آپ سے گزارش ہے کہ اپنے مضامین میں رومن اعداد (1,2,3) کا استعمال کریں نہ کہ ا، ۲، ۳ وغیرہ کیونکہ اب ہم یکسانیت کے لیے اول الذکر کا ہی استعمال کر رہے ہیں۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:45, 24 دسمبر 2015 (م ع و)

جی بہتر Dawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:22, 24 دسمبر 2015 (م ع و)

صاحب[ترمیم]

براہ مہربانی بلا ضرورت صاحب کا لاحقہ استعمال نہ کریں۔ یہ پابندی ہر ایک شخصیت کے لیے ہے۔ اگر کوئی لقب یا اعزازی نام وغیرہ کسی کے نام کا حصہ ہو تو تب بھی، صرف ایک بار ہی، بطور وضاحت اس کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ امید ہے آپ تعاون کریں گے۔ مزید یہ کہ اگر ممکن ہو تو، زمرہ:احمدیہ بلحاظ ملک کے تحت مضامین ترجمہ کر دیں یا لکھ دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:00, 26 دسمبر 2015 (م ع و)

جی بہتر۔ جو بھی قوانین ہوں بتا دیں، مجھے یہاں کے قوانین کا علم نہیں۔ مقصد اردو قارئین کے لئے مصدقہ معلومات مہیا کرنا ہے۔ Dawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:09, 26 دسمبر 2015 (م ع و)
بہت شکریہ! بس بلا ضرورت القاب، دعائیہ جملے، تعصب اور جانبداری، یا بلا حوالہ مواد سے پچنا ہوتا ہے۔ کیوں کہ آپ کا موضوع پاکستانی سطح پر کچھ حساس نوعیت کا ہے تو آپ کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ اس طرح آپ سے بلا وجہ تعصب برتا جا سکتا ہے۔ ہمارا کام صرف با حوالہ، غیر جانبدار مواد مہیا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:55, 28 دسمبر 2015 (م ع و)
بہتر جناب۔ میں آپ کے قوانین کے مطابق رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر کہیں خلاف ورزی نظر آئے تو درستی فرما دیں۔ میرا مقصد بھی اصل حوالہ جات کے ساتھ معلومات مہیا کرنا ہے۔ اسی لئے کسی بات پر رائے دینے سے اجتناب کرتا ہوں۔ Dawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:30, 28 دسمبر 2015 (م ع و)
میں نے اس صفحہ میں کافی ترامیم کی ہیں اور مرزا غلام احمد صاحب کے عقائد اور تعلیمات کو الگ صفحہ پر منتقل کر دیا ہے۔ امید ہے کہ موجودہ شکل قابل قبول ہو گی۔Dawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:55, 29 دسمبر 2015 (م ع و)
جناب والا براہ کرم صاحب اپنے مضامین میں نہ لکھیں۔ اس کے علاوہ مضمون کے آخر میں حوالہ جات کے لیے یوں لکھیں:
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:11, 1 جنوری 2016 (م ع و)

جی بہتر۔ حوالہ جات کے لئے میں مضمون لکھنے کے بعد آخر میں زمرہ جات اور حوالہ جات کا اضافہ کرتا ہوں۔ اس وقت لکھتا ہوں۔ توجہ دلانے کا شکریہDawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:20, 1 جنوری 2016 (م ع و)

احمدیہ[ترمیم]

احمدیہ مضمون کو غیر محفوظ کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ میل کرنا چاہیں تو یہاں کلک کریں یا میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر سب سے اوپر ہدایات میں برقی خط ارسال کرنے کا ربط ہے اس پر کلک کر لیاکریں۔ وہاں میرا فیس بک کا بھی ربط ہے۔ اگر ممکن ہو آپ مجھے فیس بک پر ملیے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:42, 4 جنوری 2016 (م ع و)

جرمنی زبان[ترمیم]

اس زیر زمین قومی اشتراکیوں کی جانب سے قتل کے واقعات میں چند جرمنی زبان کے اسماء ہیں اگر ممکن ہو تو درست کر دیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:49, 11 جنوری 2016 (م ع و)

ان میں ۸ افراد ترکی اور ایک یونانی ہیں۔ صرف آخری نام جرمن ہے جو کہ درست ہے۔Dawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:56, 11 جنوری 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا آپ کے آس پاس 2016ء[ترمیم]

آداب!

بہت شکریہ کہ آپ نے ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا آپ کے آس پاس 2016ء کے لیے اپنا نام درج کیا۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس مہم کے جاری رہنے تک یعنی اس مہینے کی 17 تک "تخلیق کردہ مضامین"، "بہتر کردہ مضامین" اور "کامنز پر اپلوڈ کردہ تصاویر" کو متعلقہ قطعے میں لکھیں تاکہ آپ کے گراں قدر تعاون کو اس مہم کے حصے کے طور پر درج کیا جا سکے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:57, 13 جنوری 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل اور ویکیپیڈیا کے آغاز کی پندرہویں سالگرہ مبارک[ترمیم]

جب خوشی کئی گُنا ہو تو جشن منانا لازمی ہے۔
حالیہ عرصے میں جس طرح آپ اردو ویکیپیڈیا ایک لاکھ مضامین کا سنگ میل مکمل ہؤا ہے، صارفین کی تعداد میں اضافہ اور ویکیپیڈیا کے پندرہ سال پورے ہوتے ہوتے اردو ویکیپیڈیا کا عظیم پروجکٹ کے طور پر رونما ہو!! یہ سب ہمیں خوشی کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اس بات کی ضامن ہیں کہ ہم صحیح سمت میں گامزن ہیں اور ان شاء اللہ کئی اور کامیابیاں ہمیں دیکھنا باقی ہے! ایک بار پھر آپ کو مبارکباد!! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:40, 17 جنوری 2016 (م ع و)

مضیف (اسٹیورڈ) کے لیے رائے دہی میں حصہ لینے کی آپ سے خصوصی گزارش[ترمیم]

محترم بھائی!

آپ کو تہ دل سے آداب عرض ہے۔

کچھ وقت پہلے میں نے اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کی تکمیل پرایک ویکیپیڈیا بلاگ لکھا تھا، جس میں اردو ویکیپیڈیا کے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چند نمایاں نکات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران میں آپ میں سے کچھ اصحاب کی قیمتی آراء کو ایک منصوبہ جاتی صفحہ میں جمع بھی کیا تھا، جس کا اختصار اس صفحہ کے ربط کے ساتھ متذکرہ بلاگ میں لکھ بھی چکا ہوں۔ محترم شعیب بھائی نے یہ رائے پیش کی کہ ایک لاکھ کا ہدف پورا کر کے اردو ویکیپیڈیا ایک عالمی معیار کو پہنچی ہے اور اب لازم ہے کہ یہاں سے کوئی منتظم مضیف (اسٹیورڈ ) کے فرائض انجام دے۔ مضیفوں کا دائرہ عمل ایک محدود ویکی سے کہیں زیادہ عالمی سطح پر کئی زبانوں کے ویکی منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ اب تک تمل ویکیپیڈیا کے شنمگھم جنوبی ایشیاء کی کسی زبان سے واحدمضیف بنے ہیں جبکہ انگریزی، جرمن، فرانسیسی، وغیرہ زبانوں سے مضیفوں کا انتخاب ایک عام بات ہے۔ کسی ویکی سے مضیف کا منتخب ہونا اس ویکی کی عمدہ کارگردگی اور فعالیت کا آئینہ دار ہے۔ باہمی صلاح و مشورہ سے ناچیز کے حق میں اردو ویکیپیڈیا کی برسرآوردہ شخصیات جن میں طاہرمحمود صاحب، عبید رضا صاحب، شعیب صاحب،امین اکبر صاحب، عثمان صاحب ہیں، نے مجھے آگے کرنے کا فیصلہ کیا۔

مضیف کےانتخاب کا عمل ابھی جاری ہے۔ مضیف کے طور پر منتخب ہونے کے لیے حسب ذیل شرائط کی تکمیل کرنا ضروری ہے:

  1. کم از کم 30 تائیدی ووٹ (الحمداللہ اب ہم 50 پر پہنچ گئے ہیں)
  2. تائیدی ووٹوں کا منفی ووٹوں سے آگے ہونا (یہ بھی الحمداللہ اب تک برقرار ہے)
  3. تائیدی ووٹوں اور منفی ووٹوں کا باہمی تناست دیکھا جائے تو تائیدی ووٹ کا فیصد دیگر امیدوار وں سے کافی آگے ہو (یہ ابھی غور طلب ہے اور اس میں آپ کی خصوصی توجہ درکار ہے)۔

ان باتوں کے پیش نظر اردو ویکیپیڈیا کے معاون اور اردو کے چاہنے والے ہونے کی وجہ آپ سے اس رائے دہی میں ووٹ دینے کی خصوصی درخواست ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کچھ گوشوں سے اردو ویکیپیڈیا کو حقیر اور غیر اہم منصوبہ قرار دینے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

برائے مہربانی اپنی قیمتی رائے اس ربط پر دیجیے:

https://meta.wikimedia.org/wiki/Stewards/Elections_2016/Votes/Hindustanilanguage

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:05, 9 فروری 2016 (م ع و)

عبید اللہ علیم[ترمیم]

اصل میں بوٹ وہی زمرہ لگاتا ہے، جو انگریزی ویکی پر اسی مضمون پر لگا ہوتا ہے۔ کیوں کہ انگریزی ویکی پر ان کی پیدائش بھوپال، بھارت لکھی ہے، اس لیے یہ زمرہ وہاں پر کسی نے لگایا۔ اگر ہم اردو صفحہ سے نکال بھی دیں، تب بھی، بوٹ پھر سے لگا دے گا، اس لیے ضروری ہے کہ پہلے آپ Obaidullah Aleem (انگریزی مضمون)پر تبادلۂ خیال کریں۔ وہاں سے نکل گیا تو ، یہاں سے نکال دیں۔ شکریہ!--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:50, 18 مارچ 2016 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں[ترمیم]

500 ترامیم
اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:25, 20 نومبر 2016 (م ع و)