تبادلۂ خیال صارف:Farhankpt
خوش آمدید!
[ترمیم](?_?)
جناب Farhankpt کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 09:09، 26 نومبر 2022ء (م ع و)
انتباہ برائے حذف حوالہ جات!
[ترمیم]آپ نے "موبائل" اور "اسمارٹ فون" کے مضامین میں سے حوالہ جات حذف کیے ہیں اور اپنی من پسند ویب سائٹ کے حوالے ڈال رہے ہیں۔ آئندہ کے بعد کسی بھی مضمون سے حوالہ جات حذف نہ کریں ورنہ آپ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:19، 23 نومبر 2023ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]100 ترامیم | ||
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:27، 9 جنوری 2024ء (م ع و)
پابندی
[ترمیم]آپ مضامین پر مسلسل تجارتی ویب سائٹ کے لنکس شامل کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے آپ پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد اگر آپ نے پھر ایسا کیا تو آپ پر مستقل پابندی لگا دی جائے گی۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:49، 2 فروری 2024ء (م ع و)
ای میل کا جواب
[ترمیم]ابھی آپ کی ای میل موصول ہوئی۔اس کا جواب یہیں دے دیتا ہوں تاکہ ریکارڈ رہے۔ آپ نے فرمایا ”میرے بھائی صرف لنکس ہی ختم نہ کرو بلکہ میرے طرف سے لکھے گئے تمام مضامین اور ترمیم شدہ ٹیکسٹ بھی ختم کرو۔ آپ جیسے لوگ منافق اور کالی بھیڑیں ہیں جنہیں میرے بیرونی روابط پسند نہیں ہیں پر ٹیکسٹ پسند ہے۔ شرم کرو، تمام مضامین تمام ترمیم ختم کرو“ بھائی، آپ نے اردو ویکیپیڈیا پر ترامیم یا نئے صفحات اردو کی خدمت کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے کاروبار کی تشہیر کے لیے بنائے۔ یہ کوئی کاروباری پلیٹ فارم نہیں۔ اس لیے یہاں اس طرح ہر صفحے پر ذاتی کاروباری لنکس ڈالنا منع ہے۔ دوسرا آپ نے ویکیپیڈیا سے معاہدہ کر کے ترامیم شروع نہیں کی تھیں کہ جب تک میرے لنکس رہیں، میری ترامیم بھی رہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر لکھا جانے والا ایک ایک لفظ پبلک ڈومین میں آ جاتا ہے، جسے پبلک ایڈٹ کر سکتی ہےاور ڈیلیٹ بھی کر سکتی ہے۔یہ اصول سب کے لیے ہوتا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:05، 2 فروری 2024ء (م ع و)