مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Urdutext/وثق01

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسلام علیکم

[ترمیم]

جناب کچھ ہمیں بھی تو بتائیں کہ کیا وجہ ہے کہ آپ خاموشی خاموشی سے ریاضی سے متعلقہ مضامین لکھتے جا رہے ہیں؟

آپ اپنا کچھ تعارف کروائیں گے؟ سیف اللہ 17:07, 20 مئ 2006 (UTC)
ميرے خيال ميں يه افرازالقريش صاحب هى هيں كه جب ان كو رياضى كى تركيبيں لكنى هوتى هيں تو اس نام سے انٹر هوتے هيں ـ اگر ايسا نەيں تو بهى جو صاحب بهى لكهـ رەے هيں ان كى مەربانى هے كه وكى پيڈيا كے لئے لكهـ رەے هيں ـ 22:17, 20 مئ 2006 (UTC)~ === جی نہیں === Urdutext کے نام سے میں نہیں لکھ رہا ، یہ کوئی اور صاحب ہیں لیکن جو بھی ہیں خوب لکھ رہے ہیں ۔ افراز۔ === Urdutext صاحب === آپ سے ایک گذارش ہے کہ آپ اپنے مضامین میں مطلقہ مضمون کا انگریزی ویکیپیڈیا کا ربط رکھ دیا کیجیۓ اسے سے مزید علمی تحقیق کرنے والو کو آسانی ہوگی ۔ افراز

محترم احباب

[ترمیم]

آپ حضرات محفل پر تشریف لائیں، تو کافی لوگوں سے تعارف ہو گا۔ باقی، افراز، آپ کے مشورے پر عمل کی کوشش کروں گا۔ urdutext


منتظم

[ترمیم]

اسلام علیکم ، جناب آپ آج سے وکی پیڈیا کے منتظم ہیں۔ آپ اپنے نیۓ اختیارات خصوصی صفحات میں جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ سیف اللہ 08:18, 21 مئ 2006 (UTC)

وعلیکم سلام

[ترمیم]

عین نوازش۔ فی الحال اپنی توجہ لکھنے پر مرکوز رکھوں گا۔ پہلا نشانہ کل ۱۰۰۰ مضامین پورے کرنے ہیں۔ urdutext

گذارش کی تھی

[ترمیم]

آپ سے گذارش کی تھی کہ اپنے مضامین میں تمام زبانوں کے نہ سہی کم از کم انگریزی کے صفحہ کا لنک دے دیا کیجیۓ ، غلاموں کا ذھن ابھی اتنا آذاد ہی نہیں ہوا کے صرف اور صرف اپنی زبانوں پر انحصار کرسکے ۔ ابھی ہمکو انگریزی کی مدد کی ضرورت ہے اس وقت تک کہ جب تک تمام تعلیم اپنی زبانوں میں سمجھنے کے قابل ہوسکیں۔ آپ کتنا بھی محنت اور وقت سے لکھیں لیکن فی الحال آپ یہ بھی تو سوچیۓ کہ آپ کے مضامین کی حیثیت صفر ہوگی جب کوئی انکو سمجھ ہی نہ سکے۔

بجا فرمایا

[ترمیم]

ابھی کچھ مضامین مکمل نہیں۔ آج کل میں انشاللہ ربط لگا دوں گا۔ یاد دہانی کا شکریہ۔ Urdutext

اعداد

[ترمیم]

آپکے لکھے ہوۓ اعداد ہوسکتا ہے کہ آپ کے شمارندے پر درست نظر آتے ہوں لیکن اکثر شمارندوں پر نظر نہیں آتے ، براہ کرم اردو میں اعداد لکھنے کے بجاۓ وہی اعداد لکھیۓ جو کہ مستعمل ہیں ۔ جب تک آپ کو یقین نہ ہو جاۓ کہ آپکے اردو اعداد تمام شمارندوں پر درست نظر آئیں گے ۔ جب صرف چوکور خانے نظر آئیں تو قاری کو الجھن بھی ہوتی ہے اور وہ اپنے آپ کو بے وقوف بھی محسوس کرتا ہے۔

درست

[ترمیم]

اس پر کچھ بحث ہوئی تھی گروہ یاہو پر۔ وجہ یہ ہے کہ وکی پر تجویز کردہ فونٹ، "ایشیا نسخ" میں اردو ہندسے غلط یونیکوڈ پر ڈالے گئے ہیں۔ اس طرح کے بہتر فونٹ Urdu Naskh Unicode ہیں، جن مٰیں یہ مسلئہ نہیں ہے۔ اگر وکی کی CSS میں ترمیم کر کے ایشیا کی جگہ یہ فونٹ تجویز کر دیے جائیں تو یہ مسلئہ حل ہو سکتا ہے۔ میری رائے میں یہ حل اردو وکی پر اردو ہندسوں پر پابندی لگانے سے بہتر ہے۔ باقی جیسے آپ بہتر سمجھیں۔ Urdutext

تغیر الوضع یا تغیر وضع

[ترمیم]
  • Transposition کا لفظ حیاتیات و طب میں بھی اسی طرح استعمال ہوتا ہے کہ جیسا ریاضی میں۔ اور اسی لیۓ اسکو انگریزی میں ہر جگہ متعین ہی رکھا گیا ہے۔
  • اگر آپ کو تغیروضع طویل لگے تو آپ صرف تغیر ہی استعمال کرسکتے ہیں ، ویسے میرا مشورہ ہے تغیروضع ہی مناسب ہے اور طب اور حیاتیات میں بھی transposition کے لیۓ استعمال ہوگا ۔
  • transpose کے لیے ، تغیری یا تغیرشدہ بنے گا
  • اگر آپ کو کوئی اعتراض نہ ہو تو پلٹ میٹرکس کو تغیری میٹرکس کی جانب پلٹ دیا جاۓ؟ ایک ہی مفہوم والی سائنسی اصطلاح کے لیۓ دو یا زائد الفاظ سے پیچیدگی پیدا ہوگی (پہلے ہی اردو کی سائنسی اصطلاحات پر اعتراضات سامنے آرہے ہیں)۔ شکریہ ، افراز
  • ریاضی مساوات میں اگر ایک رقم کو مساوات کے دوسری طرف لے جایا جائے تو اسے بھی ٹرانسپوز کہتے ہیں۔ "تغیر" تو change کے معنی میں ہو گا، اس لیے اس کا مفہوم بہت وسیع ہو جاتا ہے۔ میری رائے ہے کہ فی الحال ایسے ہی رکھیں، اگر کوئی بہتر متبادل بعد میں سوجھے تو پھر دیکھا جائے گا۔ "پلٹ" مجھے اس لیے بھی پسند ہے کہ t پر ختم ہوتا ہے جو اس کے سمبل کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

--Urdutext 23:33, 1 اگست 2006 (UTC)

Redirect

[ترمیم]

اگر انگریزی عنوان کے مضمون میں اردو مضمون کا رابطہ دینے کی بجائے اس کی طرف Redirect کر دیا جائے تو کیسا رہے گا؟

حیدر 00:45, 15 اگست 2006 (UTC)

  • اگر اردو عنوان والے مضمون کو حذف کیے بغیر ری ڈائیریکٹ کا کوئی طریقہ ہے تو بتا دیجئے۔

--Urdutext 01:03, 15 اگست 2006 (UTC)

ایک مضمون ری ڈائیریکٹ کر رہا ہوں۔ اگر مناسب نہ لگے تو پلٹا دیں۔ حیدر 01:07, 15 اگست 2006 (UTC)
عین نوازش۔ مجھے اس طریقہ کا علم نہ تھا۔

--Urdutext 01:10, 15 اگست 2006 (UTC)

spanning vector

[ترمیم]
  • spanning vecotr کا spanning چونکہ طبیعیات اور لکیری یا خطی الجبرا میں ، متقاطع یا عبور کہ مفہوم میں آتا ہے جو کہ اسکے عام انگریزی مفہوم ، مدت یا توسیعی سے ذرا مختلف ہے ۔
  • اسی مفہوم کو ادا کرنے کے لیۓ اسکو اردو میں عبری سمتیہ (abari smitiyah) کہا جاتا ہے۔ عبری کا لفظ ، عبر سے ماخوذ ہے جو کہ اردو کے ایک عام لفظ عبور کی عربی اساس ہے اور میرا خیال ہے کہ اس طرح یہ لفظ زیادہ اجنبی بھی محسوس نہیں ہوگا ۔
  • گو کہ عبری میں ع اور ب پر زبر ہے (abari) لیکن اردو ادائیگی کی روانی میں یہ لفظ اردو ذدہ ہو کر عموما ب کے زبر کو تقریبا ختم کرکے (abri) بھی ادا کیا جاتا ہے۔

افراز

شکریہ۔ ابھی تبدیلی کر دیتا ہوں۔

--Urdutext 00:17, 20 اگست 2006 (UTC)

مقلوب

[ترمیم]
  • invertible کے لیۓ ، مقلوب ، کے بارے میں کیا خیال ہے۔ مقلوب ، قلاب سے بنا ہے اور اسی سے بنا ہوا لفظ قلابازی اردو میں رائج بھی ہے۔ افراز
جی، بہتر ہے۔ مجھے خود بھی "الٹ ممکن" کھٹک رہا تھا۔ شکریہ

--Urdutext 00:25, 21 ستمبر 2006 (UTC)

en:Norm (mathematics)) کیلیے اگر کوئی مناسب لفظ مل سکے۔ --Urdutext 00:43, 21 ستمبر 2006 (UTC)

  • Norm ؛ ریاضی میں ایسے مفہوم میں آتا ہے کہ جو کسی بھی شمارکاری کے کسی مقام پر منقسم ہونے (مثالی ہوجانے) کی طرف اشارہ کررہی ہو (خواہ وہ کوئی سمتیہ فضا ہو یا کسی میٹرکس یعنی مصفوفہ ضرب کے ہمساز یا موافق ہونے کا مفہوم ہو) اور اسی مفہوم میں یہ طب میں بھی آتا ہے۔ اسکا یہی مفہوم فلسفے میں بھی آتا ہے ، صرف وضاحت کے الفاظ بدل جاتے ہیں پر بنیادی مفہوم یہی ہے۔ جبکہ عام بول چال میں norm کے لفظ سے مراد طریقہ کار، نظم اور نہج کی بھی آتی ہے۔
  • Norm = امثولہ --- امثولہ کا لفظ گو اجنبی سا لگتا ہے مگر یہ اردو میں مثال کی شکل میں رائج بھی ہے، مثالی بھی اسی سے بنا ہے۔ لیکن ، امثولہ کسی ایسی بات یا ایسے مظہر کو کہا جاتا ہے کہ جس حیثیت مثال معیار و ثابت کی ہوچکی ہو۔ یا وہ ایک مقیاسی کیفیت رکھتا ہو۔
  • اُمثولہ میں الف پر پیش آتی ہے۔

افراز

معذرت

[ترمیم]
  • Urdutext صاحب ، آپ کے توجہ دلانے کا شکریہ ۔ یہ میری وہاب صاحب سے معذرت کا متن ہے۔ امید ہے کہ اگر آپ کو revert کرنے کا طریقہ معلوم ہے تو آپ اس سلسلے میں مدد کریں گے۔ افراز
  • وہاب صاحب ، طبیعیات میں ایک مضمون کی خاطر غزل ضدابہام بنانے کے سلسلے میں آپکے تحریر کردہ مضمون غزل کا تاریخچہ حذف ہوگیا جسکے لیۓ میں معذرت چاہتا ہوں ۔ اصل میں میں نے کبھی بھی نام پر توجہ نہیں دی ، میرا مقصد صرف علم کو جال پر اسلامی زبانوں میں لانے تک محدود رہتا ہے اس لیۓ خیال نہ کرسکا ، بعد میں Urdutext صاحب نے توجہ دلائی تو بہت کوشش کی کہ آپ کے کیۓ ہوۓ کام سے وہ غزل کا صفحہ جو آپ نے پہلی بار لکھا تھا ڈھونڈ کر واپس کردوں مگر نہیں ملا۔ اگر آپ اپنے کام کے حصے سے اسکو تلاش کرکے واپس لا سکیں تو لے آئیے ۔ اور دوسرے صاحبان سے بھی گذارش ہے کہ اگر کوئی غزل کو پہلی حالت پر revert کرنے کا طریقہ جانتا ہو تو براہ کرم ایسا کردے۔ ویسے میں نے اس غلطی کا اور مصنف کے نام کا ذکر غزل کے مضمون کی ابتداء میں کردیا ہے۔ شکریہ ۔ افراز
  • آپ نے Scilab logo small.gif کا ذکر کیا ہے مگر یہ تصویر نظر نہیں آرہی ۔ کیا آپ نے زبراثقال کی ہے ؟ افراز
    تعجب ہے۔ میرے پاس تو نظر آ رہی ہے۔ براؤزر کا cache خالی کر کے دیکھیں۔ ----Urdutext 23:34, 6 اکتوبر 2006 (UTC)

دل اچاٹ ہو گیا

[ترمیم]

جناب اردو ٹیکسٹ صاحب ، چند روز قبل نہ آنے کا ارادہ کرنے کے باوجود آپ کی تحریر اور پیغامات دیکھ کر دوبارہ آنا پڑا کہ آپ کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتا تھا ، کوشش کی کہ کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں مگر محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ابھی لوگوں کا ذہن کسی تبدیلی پر آمادہ نہیں اور ایسی صورت میں اس امید پر لکھتے چلے جانا کہ ، شائد کہ ترے دل میں اتر جاۓ میری بات ، بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں۔ گو یہ حیدر نامی کم علم شخص مجھے لکھنے سے روک نہیں سکتا ، لیکن اب اردو میں کچھ لکھنے سے طبیعت ہی بیزار ہوگئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ تمام لکھنے والوں نے کس قدر مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا۔ تو ایسے میں کیا لکھیں۔ بس آپ سے رابطے میں رہنے کا دل چاہتا ہے اور اسی وجہ سے آپ کے صفحہ پر اپنا برقی خط کا پتہ دینے آیا ہوں، یہ میرا برقی خط کا پتہ ہے (afrazulquraish at yahoo.com) کبھی کوئی خدمت ہو میرے لائق تو ضرور یاد کیجیۓ گا۔ دل اتنا بیزار ہوا ہے کہ آج کے بعد میں یہاں نہیں آؤں گا اس لیۓ اس صفحہ پر آپکے کسی پیغام کا جواب بھی نہیں دے سکوں گا۔ وسلام افراز

انگریزی میں (nuclear weapons) کی اصطلاح رائج ہے لیکن اردو میں جوہری ہتھیار کی اصطلاح زیادہ معروف ہے۔ کیوں نہ اس صفحہ کو جوہری ہتھیار کی طرف منتقل کر دیا جائے اور مضمون میں اس سائنسی اختلاف کا ذکر بھی کر دیا جائے؟ حیدر 02:23, 24 نومبر 2006 (UTC)

  • جوہری اسلحہ = Atomic weapons
  • مرکزی اسلحہ = Nuclear weapons

وسلام

حیدر بھائی، اس وقت وکیپیڈیا پر سائنس پر کوئ لکھ ہی نہیں رہا۔ پھر ناموں کو ادھر ادھر گھما کر کیا حاصل ہو گا؟

--Urdutext 02:18, 25 نومبر 2006 (UTC)

گذارشات

[ترمیم]

اردو ٹیکسٹ صاحب نے خاصی وضاحت کردی ہے اصطلاحات کے استعمال کی ، حیدر صاحب نے بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے اور افراز نے بھی۔ دونوں جانب کے خلوص نیت میں کوئی شبہ نہیں جیسا کہ Fkehar صاحب نے بھی فرمایا۔ اب چند تجاویز ہیں آپ تمام اہل علم (بشمول اردو ٹیکسٹ صاحب اور حیدر صاحب) سے درخواست ہے کہ ان پر غور فرما کر اپنا موقف بیان کردیجۓ۔

  1. مضامین میں ممکنہ حد تک اردو اصطلاحات لکھی جائیں اور انکی انگریزی ساتھ درج کردی جاۓ مثلا؛ لحمیہ (protein) اور ساتھ ہی اس مضمون کا انگریزی بین اللسانی ربط [[en:Protein]] بھی دیا جاۓ۔
  2. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو مگر لغت میں ہو تو اس پر بحث کے تمام دروازے کھلے رکھے جائیں اور جب تک تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام اعتراضات دور نہ ہوجائیں اور کوئی فیصلہ نہ ہوجاۓ تب تک اس مصنف یا مترجم کو وہ مضمون نظر انداز کر کے نیا مضمون شروع کرنے کی اجازت نہ ہو۔ اگر اتفاق نہ ہو تو اسے ترک کردیا جاۓ۔
  3. اگر کوئی اصطلاح عام استعمال میں نہ ہو تو اسکو ڈھالا نہ جاۓ ، یا اگر ڈھالنے کا مشورہ ہو تو اسے مضمون میں استعمال کرنے سے پہلے تبادلہ خیال کے صفحہ پر تمام لوگوں کی راۓ لی جاۓ، راۓ پر اتفاق نہ ہو سکے تو اسکو ترک کردیا جاۓ۔
  4. اگر کوئی اصطلاح اوپر بیان کردہ تجاویز سے بھی فیصلہ کن صورت نہ اختیار کرسکے اور اسے (کم از کم) علمی مواد کی فراہمی کے نقطہ نظر سے بیان کرنا بھی ضروری ہو تو ایسی صورت میں حیدر صاحب کے تجویز کردہ طریقے کے مطابق ، مضمون میں ایک علیحدہ ٹیبل میں --- مجوزہ متبادل --- کے طور پر دے دیا جاۓ۔
  5. مزید احتیاط درکار ہو تو صفحہ اول پر اعلانات کے بکس میں ایک جملہ وضاحت کا بھی درج کرنے پر آپ لوگ غور کرسکتے ہیں کہ ---- دائرہ المعارف میں موجود ہر اردو اصطلاح کو بہتر اصطلاح کی فراہمی پر کسی بھی وقت تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ تبدیلی آپ خود بھی کرسکتے ہیں ---- یا کوئی اور ایسی ہی وضاحت جو آپ مناسب سمجھتے ہوں لکھی جاسکتی ہے۔

تمام افراد سے گذارش ہے کہ براہ کرم اپنی راۓ ضرور بیان کردیجیۓ۔ آپ اگر ان تجاویز میں تبدیلی یا بہتری کرنا چاہتے ہوں تو وہ بھی کردیجیۓ تاکہ کوئی مناسب اور مشترکہ راہ اپنائی جاسکے اور ہم لوگوں کی توانائیاں ادھر ادھر بکھر کر کمزور نہ ہوں، ذاتیات سے بلند ہوکر صبر و تحمل سے کام لیتے ہوۓ ٹھنڈے دماغ سے فیصلہ کیجیۓ، میری مخلصانہ کوشش یہی ہے کہ الگ الگ سائٹیں بنانے کے بجاۓ ہم مشترکہ محنت سے ایک ہی اردو کی مثالی سائٹ بنانے میں کامیاب ہوجائیں جو انگریزی سمیت دنیا کی بہترین سائٹوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتی ہو، آگے آپ لوگوں کی مرضی۔ افراز

  • SUPPRESSOR کے لیۓ کوئی اردو ہے آپکے ذہن میں؟ یعنی SUPPRESS کرنے والی کسی چیز کو کیا کہیں گے؟ میرا ارادہ کابت استعمال کرنے کا ہے۔ افراز

موشوفتسيه

[ترمیم]

Hi, I saw you made a contribution to the talk page of the موشوفتسيه page. Could You pls. let me know if there is a problem with the page so that I can try to fix it? I don't speak Urdu myself and translated the article with the help of a friend. Thank you very much :-)) Peter, Slovakia, 213.215.86.77 21:23, 28 دسمبر 2006 (UTC)

The comment I wrote was: "Which language is it in?" The single sentence in the article does not make sense in Urdu. While I could translate the sentence from en.wiki, it does seem odd to make a page consisting of just one text line and a lot of images. Doubly so, since you are doing the same in many other language wikis, when you do not have the translated text in those languages. May I ask why is this so important for all wikis to have? --Urdutext 23:25, 28 دسمبر 2006 (UTC)

Hi there. Thanks for the explanation. The reason why I try to create all these wikis is actually quite complex. I created the article about my town last spring, and translated it into several languages, which I can speak. Then my friends from abroad helped out with some others which I cannot speak. So there are now 42 full language versions. I'm quite interested in all kinds of foreign languages, which is probably the main motivation why I've been putting up all these articles. There are, however, of course, many major languages where I don't have access to any native speakers, who could help out with the translation and that's why I've created the stubs using dictionaries, hoping that someone will correct them into proper language. The stub in Urdu was actually created by a friend, who speaks a bit of the language. Anyway, another reason is that in some of the languages, the article about Mošovce is the only one (or one of few articles) about Slovakia, which might actually help someone get a rough idea about the country (hence the pictures). Also, sometimes the stubs get expanded into full articles (e.g. Romani and Tagalog). There are now about 54 stubs, and I've pretty much finished all the languages I felt the urge to have the article in :-)

What I really like is seeing all the versions working together -- I don't know, maybe it's like a tribute to the cultural heritage of languages -- or at least that's the meaning for me.

Anyway, about this article, the sentence should read something like

'''Mošovce''' (1380 inhabitants) is an important [[village]] in Central [[Slovakia]] with many historical [[monument]]s, and the place of birth of a great Slovak [[poet]], [[Ján Kollár]].

If you maybe could find the time, could you pls. have a look at the article and correct it? I'd be really grateful :-) If you think the amount of pictures is excessive, please, feel free to remove some of them. Various wikis have different standards, so somewhere the pics are OK, somewhere they're not. The same goes for the external links. If you feel some of them are inappropriate, you can also remove them or let me know and I'll do it.

Sorry for this being such a long contribution, and thanks in advance for your help :-) Peter. 213.215.86.77 21:50, 29 دسمبر 2006 (UTC)

Thank you very much for the correction :-)) 213.215.86.77 00:41, 30 دسمبر 2006 (UTC)

monobook

[ترمیم]

شکریہ۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ

عید مبارک!

[ترمیم]

السلام وعلیکم اردو ٹیکسٹ صاحب و عید مبارک، --Fkehar 08:38, 3 جنوری 2007 (UTC)

UrduEditor

[ترمیم]

اسلام علیکم۔

جناب اردو ویب پر بھی میڈیاوکی چلنے لگا ہے؟ غالب تبیل صاحب نے UrduEditor کو میڈیاوکی میں رائج کرلیا ہے۔ کیا آپ ان سے گزارش کرسکتے ہیں کہ اس سلسہ میں ہماری بھی مدد کردیں۔

انھوں نے میرے حیال میں پکا کام کیا ہونا ہے، یعنی php فائل میں جاکر ۔ مگر ہمیں یہ سہولت نہیں۔ ہم صرف monobook. js یا common.js میں کام کرسکتے ہیں۔ میں نے جاواسکرپٹ کے ساتھ کچھ تجربے کیے تھے مگر وہ بری طرح نام ہوۓ ہیں، اس لیے بیرونی امداد کی ضرورت ہے تاکہ وہ صارفین چو ونڈوز استعمال نہیں کرتے یا کسی وجہ سے اردو لکھنے سے قاصر ہیں وہ بھی اردو لکھ سکیں۔

مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 15:56, 13 جنوری 2007 (UTC)

سیف اللہ صاحب، اسلام علیکم،

ذاتی طور پر میں اردو ایڈیٹر کے وکیپیڈٰیا پر استعمال کے سخت خلاف ہوں۔ اس سے ٹائپنگ سست ہو جاتی ہے اور نہ ہی تمام براؤزر پر صحیح چلتا ہے۔ میری نظر میں کوئی ایسا عملیاتی نظام نہیں جس میں اردو نہ لکھی جا سکتی ہو۔ اگر ہو بھی تو standalone app میں لکھ کر cut-paste کیا جا سکتا ہے۔ اگر پھر بھی آپ کو اصرار ہو تو بتائیں، پھر نبیل صاحب سے درخواست کر دوں گا۔ --Urdutext 19:40, 13 جنوری 2007 (UTC)

آپ درست کہتے ہیں کہ ایسا کوئی نظام نہیں جہاں اردو نہ لکھی جاسکتی ہو۔
مگر کچھ عرصہ قبل میں نے یوبنٹو کا استعمال شروع کیا تھا تو بڑی مشکل سے اردو سپورٹ انسٹال کی۔ ویسے بہت لوگ ابھی بھی ونڈوز 98 استعمال کررہے ہیں۔جس میں پڑھا تو جاسکتا ہے مگر شاید لکھا نہیں۔ آپ کچھ دن انتظار کرلیں شاید یہ کام میں خود ہی کرلوں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 05:37, 14 جنوری 2007 (UTC)

ایک ذاتی سوال

[ترمیم]

کیا آپ ہی محسن حجازی ہیں کیونکہ۔۔۔ فائل:Mohsin hijazi.jpg کے صفحہ پر تفاصیل پڑھنے سے کچھ یہی اندازہ ہوتا ہے۔ حیدر 04:19, 21 جنوری 2007 (UTC)

محسن حجازی صاحب سے پوچھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے۔

--Urdutext 23:49, 22 جنوری 2007 (UTC)

سوانحی خاکے

[ترمیم]

السلام علیکم گذشتہ گفتگو کے بعد میں نےاپنا انداز بدلا ہے۔ براہ کرم نیا مضمون حضرتسلمان فارسی ملاحظہ کیجئے اور اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔ تاکہ میں ایسے ہی جاری رکھوں۔ اصل میں میں چاھتا ھوں کہ اردو وکی بھی انگریزی کی طرح پروان چڑھے۔ ابھی چونکہ میں نیا ھوں اس لئے آپ کا تعاون درکار ھے۔سید سلمان رضوی

درخواست

[ترمیم]

برأے مہربانی اس صفحہ پر اپنے خیال کا اظہار کریں۔ تبادلۂ خیال زمرہ:مسلمانوں کی تفرقے بازیاں --کامی 12:24, 30 جنوری 2007 (UTC)


ساحہ و میدان

[ترمیم]

اردو ٹیکسٹ صاحب دو الفاظ کے بارے میں مشورہ درکار ہے 1- Domain اور 2- Field ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تک Domain کے لفظ کے لیۓ جگہ جگہ میدان کا لفظ لکھا جاتا رہا ہے ، آج Field کا صفحہ بناتے وقت یہ بات سامنے آئی کہ اسکا ترجمہ میدان کرنا درست نہیں ۔ field کے لیۓ عربی لفظ ساحہ (جمع : ساحات) اختیار کیا جاسکتا ہے تاکہ پیچیدگی سے پچا جاسکے۔ اسی سلسلے میں ریاضی کا مضمون بنام میدان کو ساحہ کی جانب منتقل کیا ہے۔ اب آپ کی راۓ چاہیۓ کہ آپ نے جس جگہ ریاضی کے مضمون میں domain کے لیۓ میدان اختیار کیا ہے اسے ساحہ سے تبدیل کرسکتے ہیں ؟ اگر آپ کے لیۓ یہ ممکن نہیں تو پھر پورے ویکی پر جہاں جہاں domain کے لیۓ میدان آیا ہے اسے تبدیل کرکہ ساحہ کرنا پڑے گا (جو کہ سانچہ خاعت اور نباتاتی جماعت بندی تک میں گڑبڑ پیدا کردے گا۔ براہ کرم ایک بار domain اور field کے الفاظ تلاش میں لکھ کر دیکھ لیجیۓ تاکہ آپ کو ان صفحات کا اندازہ ہوجاۓ جہاں جہاں یہ آۓ ہیں۔ اپنی راۓ سے آگاہ فرمايۓ۔ آپ جیسا تجویز کریں گے ویسا ہی کر لیا جاۓ گا۔ افراز

عربی وکیپیڈیا پر فیلڈ کے لیے "حقل" استعمال ہؤا ہے، فارسی پر میدان۔ ڈومین کو تو اب تک میں ڈومین ہی لکھتا رہا ہوں۔ field ریاضی صفحات میں اتنا زیادہ استعمال نہیں ہؤا، بدلا جا سکتا ہے۔ آپ سوچ کر فیصلہ کر لیں۔ بدلنے میں زیادہ کام نہیں۔

--Urdutext 04:26, 3 فروری 2007 (UTC)

  • میں نے اس بارے میں بہت غور کیا ہے اور ہر پہلو کو مدنظر رکھا ہے۔ چند نکات پیش کرتا ہوں
  1. کافی الفاظ (گو تمام نہیں) ایسے ہیں جو کہ عربی اور فارسی ویکی پر استعمال ہوۓ ہیں وہ عربی اور فارسی کی ہی مستند کتابوں سے الگ ہیں۔ کچھ جگہوں پر عربی ویکی پر field کے لیۓ دیگر الفاظ مثلا قائمہ وغیرہ بھی استعمال ہوۓ ہیں۔
  2. میں field کے لیۓ ساحہ کو ہی بہتر تو خیال کرتا ہوں مگر چونکہ اردو میں عام طور پر field کے لیۓ میدان ہی کہا جاتا ہے اس لیۓ اگر ہم اسکو ساحہ کہیں گے تو یہ ایک اور اعتراض کو دعوت دینے والی بات ہوگی۔
  3. لفظ ساحہ اور میدان میں اتنا ہی فرق ہے کہ جتنا domain اور field میں ہے ، یعنی تقریبا یکساں مفہوم رکھتے ہیں۔
  4. چونکہ domain کا لفظ عام افراد کی نسبت علمی گفتگو میں زیادہ آتا ہے لہذا اگر اسکے لیۓ ساحۃ (اردو میں ساحہ) کہا جاۓ تو شائد اعتراضات کم ہوں گے۔
  5. لہذا میری ناچیز راۓ میں پورے ویکیپیڈیا پر سائنسی مضامین میں ، domain کو ساحہ ---- اور field کو میدان کردیا جاۓ۔ ایسا کرنے سے عام آدمی کو الجھن نہیں ہوگی۔

کیا ایسا مناسب ہے آپ کے خیال میں ، اگر آپ اتفاق کرتے ہیں تو میں domain کو ساحہ سے تبدیل کرنے کا کام شروع کرتا ہوں ۔ خاصہ محنت والا کام ہے مگر چند روز میں آہستہ آہستہ انشااللہ کر ہی لوں گا۔ افراز

مناسب فیصلہ ہے۔

--Urdutext 05:23, 3 فروری 2007 (UTC)

فونٹ

[ترمیم]

السلام علیکم۔ آپ کا موجودہ فونٹ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ پہلے اردو نسخ ایشیا ٹائپ تھا جو اب شائد ٹائمز نیو رومن ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے میں وکی کو اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں دیکھ سکوں؟--سید سلمان رضوی 08:36, 3 فروری 2007 (UTC)

اگر آپ کو اپنی پسند کا فونٹ لاگو کرنا ہے، تو ایک مضمون بنائیں، اپنے صارف صفحے کا ذیلی صفحہ (subpage) پر بنائیں۔
صارف:سید سلمان رضوی/monobook.css

کے نام سے (یا جو بھی صارف نام ہو) اور اس میں ایک سطر ڈال دیں اپنے پسندیدہ فونٹ کے نام کی

* {font-family: "Times"}

یاد رہے کہ پہلے "سٹار" ڈالنا ہے۔ --Urdutext 14:46, 3 فروری 2007 (UTC)

رہنمائی درکار

[ترمیم]

یہ ہمیں کہاں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے کون کون سے ذیلی صفحات ہیں؟۔--سید سلمان رضوی 15:36, 3 فروری 2007 (UTC)

یہاں دیکھیں --Urdutext 20:01, 3 فروری 2007 (UTC)

microsoft

[ترمیم]

السلام علیکم۔ آپ کی رہنمائی کا بہت شکریہ۔ میں نے مائیکروسوفٹ کا صفحہ بنانے سے پہلے اسے مائیکروسوفٹ اور مائیکروسافٹ دونوں ناموں سے تلاش کیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ انگریزی میں ہوگا۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس کا نام تبدیل کر کے اردو حروف تہجی میں رکھ لیں اور انگریزی حروف تہجی سے ری۔ڈائریکٹ کر دیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صارفین اردو میں تلاش کریں گے۔ میرے خیال سے اردو حروف تہجی میں ہی صفحات کا نام ہونا چاہئے بے شک آپ لفظ کی بنیاد انگریزی ہی رہنے دیں۔ بہرحال جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ مخلص۔ --صارف:سید سلمان رضوی 22:04, 3 فروری 2007 (UTC)

  • جناب اردو ٹیکسٹ صاحب ، سانچہ:اصطلاح برابر کو float:right; کرنا چاہتا ہوں اسکی وجہ یہ ہے کہ طب کے تقریبا تمام مضامین میں ہی ابتداء میں تصویر لگانی پڑتی ہے اور اس طرح اصطلاح برابر تصویر کہ نیچے لیجانا پڑجاتا ہے جبکہ میں اسے مضمون کی ابتدائی تین سطر کے بعد رکھنا چاہتا ہوں۔ اگر آپ کے ریاضی کے مضامین میں اس سے کوئی خامی آتی ہو تو دوسرا راستہ یہ ہوسکتا ہے کہ اسکی ایک اور نقل طب کے مضامین کے لیۓ ---- سانچہ:اصطلاح برابر2 ---- کے نام سے تیار کرلی جاۓ۔ جواب کا منتظر۔ افراز
  • ایک پیرامیٹر ڈال دیا ہے dirt کے نام سے، جس کا default بائیں ہی ہے، مگر اگر اس طرح خالی دیا جائے تو دائیں ہو جائے گا
 {{اصطلاح برابر|
 dirt= |
 lang1=اردو عنوان|
 lang2=English title|
ایک نئے طرز کا علم |
 A new kind of science
 }}
 

نمبر ۲ سانچہ بنانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ --Urdutext 00:44, 7 فروری 2007 (UTC)

تصویر

[ترمیم]

السلام علیکم۔ تصویر جو آج اپلوڈ کی تھی وہ ایکسل میں چارٹ بنا کر پھر فوٹو شاپ میںsave for web کیا تھا جے پی جی کی صورت میں۔ تصویر کے مسودے سے آپ کی مراد کیا ہے؟ --سید سلمان رضوی 00:39, 7 فروری 2007 (UTC)

تصویر

[ترمیم]

ایکسل کا یہ ایک چارٹ تھا جسے فوٹو شاپ میں محفوظ کیا گیا۔ وہاں یہ فورماٹس ہیں۔ jpg, gif, psd, png-8, png-24 , wbmp۔ مسودہ کی بات سمجھ نہیں آئی ۔ کیا آپ کی مراد ہے کہ اس کا ایک صفحہ بنایا جائے؟ ایکس ایم ایل میں نے کبھی استعمال نہیں کی۔ چونکہ مستقبل میں میرا اور بھی کام کرنے کا ارادہ ہے اس لئے آپ کی رہنمائی کی شدید ضرورت ہے۔--سید سلمان رضوی 00:57, 7 فروری 2007 (UTC)

شکریہ

[ترمیم]

بہت بہت شکریہ ۔ میں نے http://www.inkscape.org/ دیکھی ہے۔ اس سے زیر اثقال کر کے اسے سیکھ کر ضرور استعمال کروں گا۔ اس وقت تک اشد ضروری تصاویر وکی پر رکھوں گا جن کا سورس میرے پاس محفوظ رہے گا۔ بعد میں شاید ممکن ہو کہ ان کو دوبارہ اپلوڈ کروں inkscape کو استعمال کر کے۔ --سید سلمان رضوی 01:17, 7 فروری 2007 (UTC)

  • جناب معذرت بار بار تکلیف دے رہا ہوں۔ سانچہ اصطلاح برابر دائیں جانب تو آگیا ہے مگر اب اگر ضرورت پڑی تو اسکو بائیں جانب کیسے لے کر جائیں گے؟ دوسری بات یہ کہ پہلے تو یہ عبارت کے درمیان آجاتا ہے مگر اب الگ سے جگہ گھیر رہا ہے یعنی کہ عبارت نیچے سے شروع ہو رہی ہے ، ذرا پھولدار پودے دیکھیۓ گا تو آپ کو اندازہ ہوجاۓ گا۔ اب TEXT WARPING کیوں نہیں ہو رہی ، کچھ کیجیۓ :-) افراز
  • بائیں جانب کے لیے dirt والا param سرے سے لکھا ہی نہیں جاتا کیونکہ default ہے۔ پھلدار مضمون میں یہ سانچہ دوسرے کے اندر ڈال دیا ہے۔ دیکھیں کیسا لگتا ہے؟ غالباً معلوماتی سانچے میں کچھ ترمیم کر کے ایک نیا خانہ بنانے سے بہتر لگے گا۔

--Urdutext 01:27, 10 فروری 2007 (UTC)

  • واہ ! بہت مناسب ہے۔ میں آئندہ ایسا ہی کروں گا کہ یا تو اسکو معلوماتی خانے میں یا اگر تصویر ہوئی تو اسکے بیان میں ڈال دیا کروں گا۔ شکریہ :-) افراز

کس نام سے پکاریں؟

[ترمیم]

حضرت آپ کا نام کیا ہے؟ کس نام سے ہم آپ کو پکاریں؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا یوزر نیم تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ۔۔اگر آپ چاہیں! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:33, 11 فروری 2007 (UTC)

شکریہ، A rose by any other name smells as sweet

--Urdutext 00:08, 13 فروری 2007 (UTC)

یہ تحریر اپنے "اعجاز عبید" صاحب کی ہے۔ ان کے بارے مذید آپ اردو ویب ڈاٹ آرگ پر جان سکتے ہیں۔ میری کچھ پرانی تحریریں http://geocities.com/urdutext پر ہیں۔

--Urdutext 01:21, 14 فروری 2007 (UTC)

  • اچھی کوششیں ہیں :-) ۔ اچھا ایک بار اس صفحہ پر آپ سے Maxima اور maximize پر بات ہوئی تھی ، کیا آپ نے کہیں ریاضی کے مضامین میں انہیں استعمال کیا ہے؟ افراز

--Urdutext 00:11, 15 فروری 2007 (UTC)

  • جی سمجھ گیا۔ اصل میں شمارندی مسرد میں Zoom کے لیۓ تکبیر اور تصغیر کے الفاظ ہی نہایت مناسب ہیں۔ مگر میرا خیال ہے کہ ایک جب انتہائی مجبوری ہو تو ایک لفظ کو دو جگہوں پر استعمال کرا جاسکتا ہے ، انگریزی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے ؟ اگر تکبیر اور تصغیر کو ریاضی کے مضامین کے ساتھ ساتھ zoom in اور zoom out کے لیۓ بھی استعمال کرلیا جاۓ تو کوئی حرج تو نہیں؟ کیا اس سے ریاضی کے مضامین میں کوئی پیچیدگی تو پیدا نہیں ہوگی ؟ افراز
  • میرے خیال میں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ممکن ہے کہ zoom کے لیے دوسرے متبادل کسی وقت سوجھ جائیں۔

--Urdutext 00:40, 15 فروری 2007 (UTC)

  • جناب آپ کے مشورے کے مطابق دو نۓ متبادلات براۓ TIMEOUT سامنے آۓ ہیں دونوں ہی درست ہیں مگر ہمکو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ آپکی راۓ میں کونسا مناسب ہے؟ افراز



جناب urdutext صاحب! سب سے پہلے تو معذرت۔ میں اپنی لا علمی کی وجہ سے آپ کے پیغام کو افراز صاحب کے پیغام ہی کا حصہ سمجھتا رہا اور آپ کے تجویز کا جواب نہیں دے سکا۔ بعد میں جب مجھے اس چیز کا احساس ہوا تو میں نے آپ کے صفحے پر اردو اصطلاحات پر ہونے والی بحث دیکھی۔ جیسا کہ میں پہلے سے اندازہ لگا چکا تھا کہ اس مسئلے پر آپ حضرات میں بحث ہو چکی ہو گی، لیکن میں ابھی تک اندازہ نھیں لگا پایا کہ کوئی واضح guideline موجود ھے یا نہیں۔ اگر نھیں تو میں نے افراز صاحب کو یہ تجویز پیش کی ہے کہ ایک باقائدہ دستاویز بنام (A guide to writing Wikipedia science articles in Urdu) اپنے صفحہ اول پر رکھ دیجیے تاکہ لغت کے استعمال اور نئی ترکیبات معلوم کرنے کا طریقوں کو ہر نیا آنے والا استعمال مے لا سکے۔

آپ نے گمنام نام سے ریاضی میں مضامین لکھنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ بےحد دلچسپ ہے۔ آپ کو شایئد یہ سن کر دلچسپی محسوس ہو کہ گزشتہ صدی کے نصف میں میں فرانس می Nicolas Bourbaki کے فرضی نام سے گمنام ریاضی دانوں کا ایک گروپ کام کرتا رہا ہے جس کی کتب و جرائد کئی شعبوں میں آج بھی encyclopediac reference کا درجہ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کبھی اپنی عرفیت بدلنا چاہیں تو UrduBourbaki نہایت مناسب ہو گا۔ آپ کو دائرۃ المعارف میں تاریخِ ریاضی میں بورباکی پر ایک مضمون ضرور لکھنا چاہیے-


دعاگو، محمد ابوبکر

بین الاقوامی قبضہ گروپ کی مثالیں

[ترمیم]

بین الاقوامی قبضہ گروپ کی مثالیں دی ھیں۔ امید ہے پسند آئیں گی۔ یہ ایسی ھیں جن کے لیے کسی حوالہ کی ضرورت نہیں اور اظہر من الشمس ہیں۔--سید سلمان رضوی 00:33, 21 فروری 2007 (UTC)

  • معذرت ، گوہر شاہی پر پابندی لگاتے وقت آپ کے نام پر غلطی سے click کردیا تھا :-) سمرقندی

کیاوکیپیڈیاواقعی ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے؟

[ترمیم]

میرے خیال میں آپ وکیپیڈیاسے یہ دعوے کرنابندکردیںکہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔"کیونکہ یہ جھوٹ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت تویہ ہے کہ وکیپیڈیاپرمتعصب اورتنگ نظر لوگوںکی اجارہ داری ہے جوکہ اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آءی ڈی iamsaaجوکہ ڈاءریکٹ بلاک کردی گءی اورمیرے بناءے گءے صضحات حذف کردءے گءے ہیں۔میرے خیال میں یاتووکیپیڈیاپر ایک خاص مکتبہ ء فکر کے تنگ نظروتعصب پرست لوگوںنے قبضہ کیاہواہے۔ میں وکیپیڈیاسے انتہاءی مایوس ہواہوں۔میں روزنامہ ڈان کا راءٹربھی ہوںاورانشاء اللہ اس معاملے کو میں یہیںپر ختم نہیں کروںگا۔

والسلام سیدعامرعلی

قبلہ، میرے خیال میں پہلے توآپ سب مل کر یہ طے کر لیںکہ آخر وکیپیڈیاکی POLICYآخرہے کیاکہ جس کے لءے منتظمین بھی ابہام کاشکارہیں۔کل کا پورامیں نے وکیپیڈیاکے منتظمین سے بات کرنے میں ،اپنی بات اُن کو سمجھانے میں اوراُن کی بات سمجھنے میں گزاراہے لیکن نتیجہ وہی دھاک کے تین پات۔میں پہلے بھی کہہ چکاہوںکہ آپ وکیپیڈیاکی SO CALLED POLICIESکی آڑمیںتنگ نظری کا شکاراورتعصب پرستی کاشکارہیںاورمیرے مضامین کی دوبارہ سے حزف زدگی اس بات کا بین ثبوت ہے۔میں خودکل سمرقندی صاحب سے ہرموقع پر مشورے لے کرکام کرتارہاہوںلیکن افسوس کے ساتھ میںسمجھتاہوںکہ میرے ساتھ وکیپیڈیاکے متعصب اورتنگ نظر منتظمین نے وہی سلوک کیاہے جومشرف کے ساتھ آگرہ سمٹ کے موقع پر ہواتھا۔ براءے کرم میرے مضامین اورمیرے جذبات کے ساتھ کھیلنابندکیاجاءے۔--سگِ درِگوھرشاہی 06:05, 7 اپريل 2007 (UTC)

    • Urdutextصاحب، کیاآپ ایک مہربانی اورکرینگےکہ "حضرت سیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ "، حضرتِ گوھرشاہی مدظلہ العالیٰ "،"سیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ اور"گوھرشاہی"نام کے صفحات کومحفوظ کردیں،موجودہ صفحے "ریاض احمدگوھرشاہی"پرتاکہ مزید اس نام پر مضمون نہ لکھاجاسے۔مزیداس نام سے اردویاانگریزی میں سرچ کرنے والے کوسرکارگوھرشاہی کے موجودہ صفحہ کی طرف divertکردیں؟--سگِ درِگوھرشاہی 06:22, 10 اپريل 2007 (UTC)
I have added the english "Riaz Goahar Shahi" in the article itself, so that it aids Google search with the English spellings. The rest of your proposal is unnecessary.

--Urdutext 23:39, 10 اپريل 2007 (UTC)

ایک نظر اسے بھی دیکھ لیں--سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:36, 12 اپريل 2007 (UTC)
  • میرے خیال میں جو پتہ اوپر ثاقب صاحب نے دیا ہے وہاں گوہر صاحب کے اقوال ، اسلام سے متصادم ہیں جنکو برداشت کرنا جرم ہوگا۔ سمرقندی
ان صاحب نے مستقل ناک میں دم کر رکھا ہے، ایسے تین چار اور لوگ یہاں آگۓ تو ہم گیۓ کام سے! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:55, 12 اپريل 2007 (UTC)
وکیپیڈیا پر متعلقہ مضمون میں "اعتراضات" کا ربط دے دیا ہے۔ "وکی قوٹ" والی سائٹ سے میرا کوئ تنظیمی تعلق نہیں۔

--Urdutext 23:44, 12 اپريل 2007 (UTC)

complete old before starting new

[ترمیم]

Dear Friend, if you'd like to see more detail in those articles, feel free to add! :) cheers --Uchohan 21:42, 14 اپريل 2007 (UTC)

Give me some time and I'll give depth to all of those articles --Uchohan 21:42, 14 اپريل 2007 (UTC)


اس فہرست میں سے آسانی سے ایکس مین کے مضامین حذف کر سکتے ہیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:03, 15 اپريل 2007 (UTC)

Confused

[ترمیم]

Aoa

That keymapping technique is active mostly on south asian languages [1].

I went through the code that confused me about unicode. I think you could help him.


Problem is if you see this ,this and this . they have drawn an array and in it all possible variations of letters in their language.

Question

When I write ابجد

is it saved like ا ب ج د

or saved as ابجد۔

‏Making combinations of all possible variations of letter should be a very hectic job.

Dear Urdu Text,

I am out of the country now for the pilgrimage of Makkah & Medina, that’s why can’t neither write in urdu nor respond to relevant material briefly. However, I regret to note that you have appeared as a narrow minded and short sighted person. My point of view is that you shouldn’t place anything on my article, if you have any objection you may discuss on the OPINION page of the article. Every time I am surprisingly informed some new policies of WIKIPEDIA, which are nothing except unnecessary domination and biased behavior. When I describe briefly about His Holiness Gohar Shahi, you people delete and object that the article should be precise and at the same time you people are objecting that the reason of fame has not be mentioned. Either allow me to do so or please don’t raise such lame blames.

The teachings of His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A) are based of Qura’an, Ahadees and on the teachings of Islamic saints. However, people from a particular sect had propagated negatively the teachings of His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A). Let me tell you that our dogmas are same as any true Muslim should have. However, as a conspiracy false sentences were issued and fake cases were filed against His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi (M.A) and propaganda was made with the help of “Yellow Journalism”.

May I request to kindly don’t look at the one sided image, try to broaden you mind and be flexible. Especially when I am completely cooperating with you people, you should also express some respect and cooperation.

I hope this will clarifies the situation.

Should you have any further inquiry, please wait, I will be back in Pakistan on 30-04-2007.

Regards,

--سگِ درِگوھرشاہی 21:10, 16 اپريل 2007 (UTC)

Dear Urdu Text,

Hope everything is fine with you.

As you are aware that I am completely following your instructions and haven’t done anything even didn’t edit a single word in my article “Riaz Ahmed Gohar Shahi” but I regret to note that Samarqundi has put tagged of “to be removed ” and other tagged, which is quite disappointing for me.

When I am completely cooperating with you people why this is being done with me.

Can you please check with Samarqundi, what exactly his problem is?

Regards,

--سگِ درِگوھرشاہی 09:32, 26 اپريل 2007 (UTC)

اردو ھندسے

[ترمیم]

السلام علیکم کیا کوئی ایسے طریقہ ہے جس سے اردو کے ھندسے لکھے جا سکیں خصوصاً چار اور سات کے صحیح اردو ھندسے (عربی یا فارسی کے نہیں)؟ ۔--سید سلمان رضوی 00:47, 29 اپريل 2007 (UTC)

جی اگر آپ CRULP والوں کا صوتی کلیدی تختہ استعمال کر رہے ہیں، تو اس میں اردو ھندسے ہی ہیں:
 ۰ ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ 

دوسری صورت میں آپ خود اپنے کلیدی تختہ میں ترمیم کر سکتے ہیں معاونت:کلیدی تختہ میں ترمیم

--Urdutext 01:02, 29 اپريل 2007 (UTC)

  • یہ اردو کے ھندسے تو نہیں ہیں۔ اس میں عدد چار، چھ اور سات تو فارسی کے ہیں اردو کے نہیں۔ اردو کے ھندسے معاونت:کلیدی تختہ میں ترمیم پر دی گئی تصویر (مرکز تحقیقات اردو کے اردو صوتی کلیدی تختہ کا نقشہ )میں موجود ہیں۔ جو ان سے مختلف ہیں ۔ کیا اس مسئلہ کا کوئی حل ہے۔--سید سلمان رضوی 01:23, 29 اپريل 2007 (UTC)
  • اس پی ڈی ایف فائل یہاں میں صفحہ نو پر کوئی بحث ہے اردو ھندسوں کے بارے میں مگر مجھے سمجھ نہیں آئی۔ کیا ہم کسی طریقہ سے ISO-10646 کے صحیح اردو ھندسے استعمال کر سکتے ہیں ویب پر؟۔ --سید سلمان رضوی 01:28, 29 اپريل 2007 (UTC)
  • میرا خیال ہے کہ آپ کے فونٹ صحیح نہیں۔ اگر آپ انھیں "نفیس ویب نسخ" میں دیکھیں تو صحیح نظر آنے چاہیے ہیں۔

--Urdutext 01:30, 29 اپريل 2007 (UTC)

  • بہت شکریہ اس فونٹ میں مسئلہ تو حل ہو جاتا ہے مگر اکثر لوگوں کے پاس یہ فونٹ نہیں۔ جو عام فونٹ ہیں جیسے ٹائمز نیو رومن یا ٹاہوما، ان میں عدد ٹھیک نظر نہیں آتے۔ بہرحال آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔--سید سلمان رضوی 01:37, 29 اپريل 2007 (UTC)

محترم منتظم، آپ کی ہدایات اوردیوان ِ عام کی آراء کو مدِ نظر رکھتے ہوءے میں نے نیامضمون حضورسیدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالیٰ پرلکھ دیاہے۔براءے کرم اس کو ایک نظر دیکھ لیں۔میں حتی الامکان کوشش کی ہے کہ مضمون غیر جانبداررہے تاکہ وکیپیڈیاکے معیاراورپالیسیوںکے مطابق رہے۔اُمید ہے کہ آپ لوگ مزید راہنماءی فرماءینگے۔۔--سگِ درِگوھرشاہی 09:14, 4 مئی 2007 (UTC)

اک نظر

[ترمیم]

سلام علیکم اردو ٹیکسٹ صاحب ، امید ہے خوش ہونگے۔ ذرا ایک نظر واقعہ کے ضد ابہام صفحے پر ڈال لیجیۓ کہیں ریاضی کے مضامین میں تو کوئی مسلئہ نہیں ہو گا نۓ اندراج سے جو علم الآثار کے بارے میں کیا ہے؟ ایک بات اور یہ بتایۓ گا کہ artifact کیلیۓ کوئی اور بہتر متبادل ہے آپ کے ذہن میں ؟ سمرقندی

وعلیکم السلام، میرے خیال میں تو کوئ مسلئہ نہیں ہونا چاہیے۔

--Urdutext 04:20, 6 مئی 2007 (UTC)


اخباری مضامین

[ترمیم]

اخباری مضامین کے حقوق اشاعت کے بارے میں رائے جو بھی ہو اس حوالے سے میرا کہنا صرف اتنا ہے کہ ان مضامین کو وکی کے قالب میں ڈھالا جائے کیونکہ کسی بھی اخبار یا جریدے میں شائع ہونے والے مضامین اپنی اصل صورت میں اس قابل نہیں ہوتے کہ انہیں بعینہ وکی پر ڈال دیا جائے بلکہ ان میں مناسب تبدیلیاں اور جملوں کی کانٹ چھانٹ کرنی چاہیے۔ اس طرح اصل مضمون سے ہٹ کر مختلف مضمون سامنے آئے گا۔اس وقت وکی پر موجود تمام اخباری مضامین (جو زمرہ امیدوار برائے حذف شدگی میں شامل ہیں) کو مکمل طور پر از سر نو تحریر کرنے کی ضرورت ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

باب کی نگہبانی

[ترمیم]

سلام علیکم جناب اردو ٹیکسٹ صاحب۔ باب:ریاضیات کو تشکیل دے دیا ہے، بلکہ یوں کہـ لیجیۓ کہ اسکا ڈھانچہ انگریزی سے اردو میں نقل کر دیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس میں جو مناسب تبدیلیاں اور ترمیمات ضروری ہوں تو وہ کر دیجیۓ۔ چند سانچے ابھی انگریزی ہی میں ہیں جنکا ترجمہ بھی کرنا باقی ہے۔ اسکے علاوہ کچھ سانچے باب:طرزیات سے ہی نقل کر دیۓ ہیں جنکے الفاظ کو ریاضی کے مطابق کیا جانا باقی ہے۔ کام طویل ہے، جب آپ کے پاس وقت ہو دیکھ لیجیۓ گا۔ سمرقندی

  • بہت خوبصورت صفحے ہیں۔ اس سے لوگوں کا وکیپیڈٰیا پر آنے کا رحجان بڑھے گا۔ ترجمہ کا کام انشاللہ آہستہ آہستہ ہوتا رہے گا۔

--Urdutext 14:14, 9 جون 2007 (UTC)


چھ روزہ جنگ

[ترمیم]

السلام وعلیکم! مضمون 6 روزہ جنگ میں‌ دلچسپی لینے اور انتہائی اہم واقعے کا اضافہ کرنے پر آپ کا مشکور ہوں فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

نئے الفاظ

[ترمیم]

السلام علیکم۔

  • کچھ نئے الفاظ لغت یہاں داخل کیے ہیں۔ براہ کرم انہیں دیکھ لیں۔ کوئی اعتراض نہ آنے کی صورت میں معاشیات کی لغت میں داخل کر دوں گا۔ ان میں سے کچھ الفاظ ریاضی میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ کیا وکیپیڈیا پر کوئی عمومی لغت ہے جس میں ایسے الفاظ ہوں جن کے متبادل کے بارے میں فیصلہ ہو چکا ہو؟ (شمارندی مسرد کے علاوہ کوئی ایسی جو تمام مضامین کے لیے ہو)۔--سید سلمان رضوی 16:42, 5 جولا‎ئی 2007 (UTC)

تراکب و متداخل

[ترمیم]

سلام علیکم اردو ٹیکسٹ بھائی۔ ریاضی کے چند مضامین میں overlapping کا متبادل متداخل اختیار کیا گیا ہے، متداخل اصل میں ایک دوسرے میں دخل اندازی کے مفہوم میں آتا ہے غلط تو نہیں ہے مگر متداخل interfering کیلیۓ زیادہ موزوں لگتا ہے۔ اس وقت طاسہ میں interfering کا ترجمہ درکار ہے اگر آپ متداخل کو ہی overlapping کیلیۓ مناسب سمجھتے ہیں تو پھر میں interfering کیلیۓ کوئی اور لفظ تلاش کرتا ہوں۔ اور اگر overlapping کی جگہ تراکب اختیار کیا جاسکتا ہے تو پھر interfering کیلیۓ متداخل مناسب ترین لفظ ہے۔ overlap کا مفہوم بنیادی طور پر ایک دوسرے پر چڑھ جانے کا ہوتا ہے اور تراکب کا مفہوم بھی یہی ہے، تراکب اصل میں رکوب سے بنا ہوا لفظ ہے جسکے معنی ایک دوسرے پر آجانے یا چڑھ جانے کے ہوتے ہیں اور عربی میں overlap کے ہی لیۓ جاتے ہیں۔ جیسا آپ مناسب سمجھیں ویسا کر لیتے ہیں۔ دونوں الفاظ میں سے غلط تو کوئی بھی نہیں، بس نسبتا مناسب والی بات ہے۔ سمرقندی

وعلیکم السلام، آپ کو پوری تندہی سے کام کرتے دیکھ پر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ overlap کے لیے "تراکب" کی تبدیلی میں کر رہا ہوں۔ میرے قیاس میں زیادہ جگہ استعمال نہیں ہؤا۔

--Urdutext 04:54, 22 جولا‎ئی 2007 (UTC)

  • بہت شکریہ ؛ معلوم نہیں کب برقیچہ دوبار زیر ہوجاۓ :- ) کوشش بس اتنی ہے کہ مستقل غائب ہونے سے پہلے کم از کم اب تک بناۓ ہوۓ لال ربط تو نیلے کر ہی دوں۔ آپ ، سلمان اور فہد جیسے نگہبانوں کی موجودگی میں اس دائرہ المعارف کو کوئی نقصان نہیں آسکتا۔ ایک بار پھر شکریہ۔ سمرقندی

کیسے ہیں

[ترمیم]

سلام علیکم اردو ٹیکسٹ صاحب۔ کیسے ہیں آپ؟ دو روز سے آپ آۓ نہیں تو تشویش بڑھ رہی تھی ، ابھی آپ کو پیغام دینے ہی والا تھا کہ War on terror نظر آگیا :- ) سمرقندی

سمرقندی صاحب، یاد آوری کا بہت شکریہ۔ ایسے اُلٹے سیدھے موضوعات پر لکھنے کا میرا مقصد یہ ہے کہ متنوع موضوعات وکیپیڈیا پر دیکھنے سے شاید ان میدانوں میں دلچسپی رکھنے والے نئے لوگ وکیپیڈیا پر لکھنے پر مائل ہوں۔

--Urdutext 02:33, 18 اگست 2007 (UTC)

  • جی بہت مناسب اقدام ہے یہ آپ کا کہ جو موضوعات ابھی ویکی پر نہیں ہیں اور عوام میں انکی دلچسپی زیادہ ہے تو انکو بھی ویکی پر لایا جاۓ ، ہو سکتا ہے کہ 90 فیصد جاہل عوام الاردو میں جو 10 فیصد نام نہاد تعلیم یافتہ ہیں انکو غیرت آ ہی جاۓ۔ سمرقندی

مسجد ہوائشنگ کی تصویر

[ترمیم]
  • یہ تصویر میں نے انگریزی وکیپیڈیا پر بھی اپ لوڈ کی ہے۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وہاں جو ٹیگ لگائے ہیں وہ ان کے منتظم سے رہنمائی لے کر لگائے ہیں اور GFDL کے علاوہ ہے۔ انگریزی وکیپیڈیا پر کئی تصاویر ایسی ہیں جو کسی کو میسر نہیں، کاپی رائٹڈ ہیں اور انہیں آپ انگریزی زبان کے وکی کے علاوہ استعمال بھی نہیں کر سکتے۔ براہ کرم انگریزی پر اس تصویر کے ٹیگز کو دیکھ کر یہ بتائیے کہ اردو پر کون سے ٹیگ لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس مسجد کی کوئی GFDL تصویر دستیاب نہیں ہے۔ اگر پھر بھی کوئی حل ممکن نہیں تو میں اسے حذف کر دوں گا۔--سید سلمان رضوی 13:02, 28 اگست 2007 (UTC)

دیکھیے

[ترمیم]

دیکھیے۔ حیدر 13:38, 11 ستمبر 2007 (UTC)

مشورہ درکار

[ترمیم]

اسلام علیکم ، امید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔ ایک مشورے کی زحمت دے رہا ہوں، اس وقت data کے لیۓ معطیات کا لفظ اور پہلے سے کچھ مضامین میں مواد کا لفظ بھی استعمال ہو رہا ہے۔ مواد تو خیر کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے جبکہ معطیات خاصہ بھاری بھرکم سا لفظ ہے اس لیۓ اگر data کے لیۓ ------ معلومہ ------ کا لفظ اختیار کر لیا جاۓ تو آپ کا کیا خیال ہے؟ مفہوم اصل معلومہ کا بھی وہی ہے جو معطیات کا ہے ، یعنی data ۔ یہ لفظ روۓ خط اردو لغت میں بھی دیا گیا ہے۔ سمرقندی

وعلیکم السلام، بالکل خریت سے ہوں۔ "مواد" غالباً material کے لیے استعمال ہؤا ہے۔ "معلومہ" میں قباحت یہ ہے کہ اس سے knowledge کا پہلو نکلتا ہے۔ لفظ data کا موجودہ دور میں اپنے اصل مطلب سے تعلق نہیں رہا، بس ایک اصطلاح بن گئ ہے جو raw information کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

--Urdutext 11:26, 25 اکتوبر 2007 (UTC)

  • بجا فرمایا۔ فی الحال ایسے ہی چلنے دیتے ہیں جب کسی اور مناسب لفظ پر تمام ارکان کا اتفاق ہوگیا تو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
  • اسلام علیکم ۔ آپ کے پیغام کا بہت شکریہ۔ ہم لوگوں کی موجودہ تنظیم اتنی اچھی ہے کہ اگر کوئی ساتھی کسی وجہ سے مستقل ویکی پر نا آسکتا ہو تو دوسرے ساتھی انشااللہ اس ویکیپیڈیا کی رکھوالی کرتے رہیں گے۔ ہم سب کی سالوں کی محنت کے بعد جو کچھ بھی بنا ہے وہ ابھی بھی دنیا میں اردو کے بہترین موقع کا درجہ رکھتا ہے، اب نااہل قوم کے خوابیدہ افراد اس طرف نا آئیں تو اس میں ہم لوگوں کا کیا قصور۔ کوئی ہیرے کو دیکھے نا دیکھے ، ہیرے کی چمک ختم نہیں ہو جاتی۔ سمرقندی

سلام علیکم

[ترمیم]

اسلام علیکم ، امید ہے خیریت ہوگی۔ آج سے کچھ روز کیلیۓ غیر حاضر رہوں گا۔ امید ہے آپ (اور دیگر ساتھی بھی) ویکیپیڈیا کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ انشااللہ پھر ملاقات ہوگی، وسلام ۔ سمرقندی

وعلیکم السلام، وکیپیڈٰیا کی دیکھ بھال انشاللہ ہوتی رہے گی۔ اور آپ کی واپسی کا انتظار رہے گا۔

--Urdutext 11:13, 26 نومبر 2007 (UTC)

Hi ;)

[ترمیم]

Dear Urdutext

Could you please help me preparing a brief version of this wiki article that is still not available in the wonderful Urdu ('.ur) language? If you could, that would mean so much to me. This is the version that could help as a source for the .bn wikipedia version of this article. Only 1-3 sentences would be necessary to get a stub that could later help to further develop the article.

This would really be the best new year’s present you could give me :) Thanks so much!

Fariishta - CricketFan 14:03, 29 دسمبر 2007 (UTC)

  • اردو ٹیکسٹ صاحب سلام ، آپ کے پیغام کا بہت شکریہ۔ مضمون بہت علمی اور مرتب ہے، مجھ ناچیز کو تو تمام الفاظ موزوں اور مناسب لگے ہیں ، مزید اضافہ تو ضرورت پڑنے پر کیا جاسکتا ہے۔ آپ سے ایک فرمائش کرنی ہے کہ اگر کبھی وقت اجازت دے تو p-value پر ضرور ایک مضمون تحریر کیجیۓ گا ، میں سمجھتا ہوں کہ p-value پر مضمون سے نا صرف ریاضی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو مدد ملے گی بلکہ سائنسی اور بطور خاص طبی جرائد کا مطالعہ کرنے میں بھی بے انتہا مدد گار ثابت ہوگا۔ سمرقندی
سمرقندی صاحب، حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔ P-value کا اس مضمون میں بھی ذکر آیا ہے۔ انشاللہ علیحدہ سے بھی مضمون لکھوں گا۔

--Urdutext 00:29, 3 جنوری 2008 (UTC)

تسلیم! آپ کو بڑی تکلیف ہوئی -Fariishta - CricketFan 18:35, 5 جنوری 2008 (UTC)

: - )

[ترمیم]

پیغام کا بہت شکریہ ؛ اگر آپ اور فہد جیسے ساتھی نا ہوتے تو ( --- یـہ --- ) دنیا بہت اداس ہوتی۔

میں نے اس جانِ بہاراں کو بہت یاد کیا
جب کوئی پھـول مری شاخِ ہنر پر نکلا

سمرقندی

ٹھیک ہے

[ترمیم]

Hey buddy I am not very good at typing in Urdu but I only wanted to say that I didn’t mean to hurt you. What pissed me off was that I wrote something from a particular source and cited reference to that source but some idiot (you know who) not only removed what I wrote but also deleted my reference entries even though the sources I cited are considered by both Shias and sunnis to be authentic. If I am not wrong, Tibri and Ibn Atheer are considered to be authentic by most sunni scholars. Why did he removed the reference entries for others to think what I wrote was baseless. This is what’s called a personal attack, not what I did. And you said something about useful opinion…. opinion after all is opinion not fact and someone who has an interest in history should be able to tell the fact from opinion. If by useful opinion you mean the standard sunni version of history then you are on the wrong track buddy. And as far as I could see the article before I amended it was nothing but an expression of sunni beliefs and opinions as standard history. If as you say the article represented the sources of all school of thoughts, then why did I not find anything from the Shia sources? I don’t want to turn it into an all out war but to let you know I have access to several hundred computers, each with a different IP. I hope you are smart to heed what I mean.

Having said that I don’t mean the article represented Wahabi thought, because Wahabis go as far as calling yazeed Razi Allah. However, it was predominantly based on Sunni ideology before I amended it. You either shouldn’t talk about controversial things or of you do you should mention both viewpoints; and if you don’t know both, at least say whose viewpoint it is. I saw some serious and rather stupid mistakes when I amended it. Is Charles Gibbon more authentic than Muslim sources? That was pathetic. The only gibbon I know is a genus of monkey Hylobates [2]

"ايها الامير انا اهل بيت النبوة ومعدن الرسالة ومختلف الملائكة ومحل الرحمة بنا فتح الله وبنا ختم ويزيد رجل::جد هؤلاء الفجرة:: فاسق شارب خمر، قاتل النفس المحرمة معلن الفسق ومثلي لا يبايع مثله ولكن نصبح وتصبحون وننظر وتنظرون اينا احق بالخلافة والبيعة" -- "Oh ruler (governor of Medina)! We are the members of the Prophet’s (PBUH) household, the essence of the Prophet’s (PBUH) mission and the focus of blessings, while Yazeed is an immoral man, an alcoholic, killer of respectable souls and an explicit evildoer. Someone of my status can never swear allegiance to someone like him. We should both wait and wonder whom the leadership fits. "

میکائل کلاشنکوف

[ترمیم]

You just deleted the work I had begun to fill in the article on Mikhaïl Kalachnikov... Don't delete too quick ! ... Baronnet 11:47, 5 فروری 2008 (UTC)

One could be forgiven to assume that even an incomplete article will contain at least one sentence :-)

--Urdutext 00:28, 6 فروری 2008 (UTC)

تبدیلی

[ترمیم]

میں نے نیا صارف عادل میں تبدیلی کر دی ہے۔ مشورے کا شکریہ۔ عادل

  • Digestive system کی ایک تصویر یہاں سے زبراثقال کی ہے، اس موقع کے حقوق نسخہ میں دائرہ عام میں شمولیت درج ہے ذرا ایک نظر آپ بھی دیکھ لیجیۓ کوئی مسئلہ تو نہیں۔ سمرقندی
  • انگریزی وکیپیڈیا پر جو سانچہ مجھے نظر آیا اس کا ترجمہ یہاں کرنے کی کوشش کی ہے۔

--Urdutext 00:13, 10 فروری 2008 (UTC)

باہم مشورے

[ترمیم]

میں انتہائی تذبذب کے عالم میں یہ نامہ لکھ رہاہوںکیونکہ یہ میرا پہلا تجربہ تھا،اُردووکی پیڈیاپرآنے کا،کچھ دن پہلے ہی میں نے اُردووکی پیڈیامیں کھاتابنایاتھااورمجھے قوی اُمیدتھی کہ مجھے یہاںاپنائیت اوراُردوسے محبت کرنے والوںکابھرپورتعاون حاصل رہے گا۔تاہم انتہائی افسوس کے ساتھ کہ اتنے دن گزرجانے کے باوجودکسی نے مجھے خوش آمدید تک نہ کہاجوکہ وکی پیڈیاکادستورہے۔مزیدبرآںیکہ میرے اس مضمون کو بلاکسی وجہ کے حذف کردیاگیا۔کیاایساممکن نہیں کہ کسی بھی مضمون کو حذف کرنے سے پہلے اُس مضمون کے تخلیق کارسے گفت و شنیدکی جائے اورباہم مشورے سے اس طرح کے اقدامات کا فیصلہ کیاجائے؟--Urdu-Writer 11:23, 1 مارچ 2008 (UTC)

شکریہ

[ترمیم]

شکریہ جناب۔ میں سانچہ:Lowercase کو اردو میں منتقل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔--سید سلمان رضوی 00:16, 2 مارچ 2008 (UTC)

    • اسلام وعلیکم جناب!

میری اب تک کی کاوشیںاردووکی پیڈیاکے لئے مثبت ہیں؟میرامقصدکسی کوپریشان کرنانہیں بلکہ ہمیشہ تعمیری کام کرناہے ۔اُمیدہے کہ آپ حضرات کا تعاون شاملِ حال رہے گا۔--Urdu-Writer 13:17, 4 مارچ 2008 (UTC)

حوصلہ افزائی کے لئے میں آپ کا مشکو ر ہوں،تاہم میرایہمضمون جوآپ نے حذف کردیا(جبکہ میں نے تواُس میں کچھ رقم بھی نہیں کیاتھا)،میں اس پر کام کرنے کے لئے سنجیدہ ہوں۔اجازت ہے؟--Urdu-Writer 05:25, 5 مارچ 2008 (UTC)
  • سہوِ تحریر کی معذرت ؛ الف پر زبر ہے اور س پر تشدید آتی ہے مگر نا بھی پڑھی جاۓ تو مغالطہ نہیں ہوتا کیونکہ الف پر زبر کے بعد س کی آواز تشدید کی سی ہی پیدا ہوتی ہے۔ سمرقندی
  • اسلام علیکم۔ عجیب بات ہوئی کہ dummy کا لفظ یکسر ہی نظر انداز ہوگیا اور آج سلمان صاحب کا پیغام پڑھنے پر اچانک نظر پڑی۔ میرے خیال میں تو سیدھا سیدھا مفہوم کا ترجمہ کرلینا ہی اچھا ہے کہ یہ لفظ dumb سے ہی بنا ہے اور طرح طرح کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے جہاں اسکا مطلب سیاق و سباق سے نکالا جاتا ہے یا اس شعبہ سے کہ جہاں dummy استعمال کیا جارہا ہو۔ اب ظاہر ہے کہ گونگا ، صم اور گنگ یا مورت کے الفاظ میں سے ہر کوئی مفہوم پر تو پورا اترتا ہے مگر dummy کا متبادل نہیں کہا جاسکتا کیونکہ مذکورہ تمام الفاظ dumb ، mute اور statue وغیرہ کے ساتھ ابہام پیدا کرتے ہیں اس لیۓ میری راۓ میں تو ----- اخرس ----- مناسب رہے گا جسکے معنی بھی dumb کے ہوتے ہیں اور ہر اس جگہ لکھا جاسکتا ہے کہ جہاں dummy آتا ہو خواہ وہ گڑیا ہو گڈا ہو ، کوئی مورت ہو یا بے عمل و ناکارہ یا ساکت جزء ہو۔ سمرقندی
  • اس بات کو بھی مدِ نظر رکھنا چاہئیے کہ dummy variables کا کیا ترجمہ کیا جائے (اگر پہلے سے نہیں کیا گیا)۔--سید سلمان رضوی 15:48, 9 مارچ 2008 (UTC)

Thanks

[ترمیم]

شوکریا Maquahuitl 14:19, 14 مارچ 2008 (UTC)

"see also"

[ترمیم]

آپ کی "حوالہ جات" کے بارے میں بات بلکل درست ہے، شکریہ۔--عثمان وقاص چوہان 03:28, 9 اپريل 2008 (UTC)

اردو ویکیپیڈیا کی ایسے مقالات کے بارے میں کیا راۓ ہیں جو انگریزی ویکیپیڈیا سے کاپی-پیسٹ کیے گۓ ہوں؟ --عثمان وقاص چوہان 18:00, 10 اپريل 2008 (UTC)

اگر انگریزی میں ہی ہوں تو حذف کرنا پڑے گا۔ مگر انگریزی وکیپیڈٰیا سے ترجمہ کرنے میں کوئ مضائقہ نہیں۔--Urdutext 23:38, 10 اپريل 2008 (UTC)

بلکل ٹھیک شکریہ --عثمان وقاص چوہان 05:24, 11 اپريل 2008 (UTC)

محترم urdutextصاحب، کیا آپ اُن قواعد و ضوابط کی نشاندہی فرمائینگے ،جس کے تحت آپ کا اعتراض ہے کہ اس مضمون کامتن وکیپیڈیاکے قوائد و ضوابط کی خلاف ہے؟کیونکہ میں گزشتہ تین سال سے وکیپیڈیاکے مختلف پروجیکٹس سے وابستہ رہاہوںاوراپنی دانست میں اچھی طرح سمجھتاہوںکہ وکیپیڈیاکیاہے اورکس طرح سے کام کرنے کا طریقہ ہے اوراسلوب کیاہوناچاہیئے۔ بہتر یہ ہوتاہے کہ آپ بجائے اس مضمون کو براہ راست حذف شدگی کے لئے نامزد کرنے کے بجائے ،اگر اس مضمون میں کوئی خامی یاکمی ہے تواُس کی نشاندہی فرماتے لیکن آپ کارد ِ عمل تو قطعی غیر اخلاقی ومتوازن ہے،کہیںاس کے پیچھے کوئی ذاتی عنادکارفرماتونہیں؟ --Spiritualist 12:22, 17 اپريل 2008 (UTC)

  • اُردو ٹیکسٹ صاحب،

کل میں نے مندرجہ بالا مضمون میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے ،اس کا انگریزی وکی پیڈیاکا متن داخل ِ مضمون کیا تھا ۔جس پر آپ نے چندتبدیلیاں کردیں ،جو کہ تخریب کاری کے زمر ے میں نہیں آتیں اورمیں سمجھتاہوں کہ یہ نہایت ہی خوش آئندتھااورمیں تو یہ سمجھاتھاکہ بحیثیت منتظم آپ نے جو تبدیلیاں کردیں ہیں ، اس کا مطلب ہے کہ باقی مضمون میں اب کوئی مسئلہ نہیں ہوگالیکن ان تبدیلیوںکے باوجود منتظم سمرقندی نے تخریب کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، اس مضمون میں تنگ نظری و کم ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے انتہائی منفی اندازمیں تحقیر آمیزجملوں کااضافہ کیا ہے جبکہ دئیے حوالہ جا ت کو بھی حذف کردیا جو کہ ناقابل ِ برداشت ہے۔ کیا آپ اس مضمون کو اس کی اسی تدوین پر واپس لاسکتے ہیں جوکہ آپ نے آخری بار کی تھی؟اُمیدہے کہ اس دیرینہ مسئلہ کے حل کے لئے مثبت جواب دینگے۔ --iamsaa 06:15, 6 مئی 2008 (UTC)

  • قبلہ و کعبہ و روحانی مولانا جناب عالی حضرت آیامسا صاحبِ تقدیر و تفسیر !! ذرا یہ بتایۓ کہ کیا ویکیپیڈیا پر آزادی کا لفظ صرف آپ اپنے لیۓ مخصوص کریں گے؟ آپ نے مضمون میں صرف اپنا موقفِ مریدانہ و پیروکارانہ بیان کیا جو کہ اس وقت تک معتدل نہیں تسلیم کیا جاسکتا کہ جب تک معترضین کا موقف بھی شامل نا ہو، لیکن اسکے باوجود ویکیپیڈیا پر آپ کے ہی مضمون کی صرف زبان درست کرکہ چھوڑ دیا گیا تو آپ اس پر بھی چیں بچیں ہو رہے ہیں !! کیا مجھے بھی وہ موقف درج کرنے کی آزادی نہیں کہ جو آپ کے پیر صاحب کے بارے میں مسلم علماء اکرام رکھتے ہیں ؟؟ اگر میں نے وہ موقفِ مخالفانہ (اپنا آزادی کا حق استعمال کرتے ہوۓ) لکھ دیا تو آپ کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے!! کیا چاہتے ہیں آپ تین راستے ہیں 1- مضمون کو اسی حالت میں رکھا جاۓ 2- مضمون میں معترضین کا موقف بھی شامل کیا جاۓ 3- مضمون کو حذف کردیا جاۓ -------- تینوں میں سے جو قبول ہو آگاہ فرما دیجیۓ؛ اسی کو اختیار کر لیا جاۓ گا۔ میرا خیال ہے کہ اس قدر صاف اور واضح تشریح کے بعد اب اس فالتو موضوع پر بحث ختم ہوجانا چاہیۓ۔ سمرقندی
  • Iamsaa, Regarding "your" article being edited by others, if you look under the edit box on en.wikiedia, you will see the warning:

Please note: * If you don't want your writing to be edited mercilessly or redistributed for profit by others, do not submit it.

Articles on wikipedia do not belong to anyone, but are a result of collaboration. Mr.Gohar Shahi is a controversial figure, so the content of the article should reflect that. Normally, such articles should be penned by people who can tolerate other views. The man had criminal cases pending against him which were discharged on his death. People like yourselves are trying to cast him as a saint by tricking editors of foreign language wikipedias who are not familiar with the shenanigans of an obscure "man of religion" from Pakistan. This is not going to work on Urdu wikipedia. --Urdutext 10:41, 6 مئی 2008 (UTC)

  • Urdutext,

Don’t try to justify yourself by just saying that anybody could make changes to any article. I am well-aware that all material shared on Wikipedia is under GNU Free Documentation, which is free to be edited by others provided, IF THE EDITS ARE CONSTRUCTIVE. It doesn’t mean for expressing your opinion and views. Wikipedia provides information and not any analyze or critic on any personality or thing. The information provided should be supported by references and what I have requested you is to restore the article, which was translated from the English version of the same article and has a number references but it seems that you people are continuously ignoring the guideline of Wikipedia and following your self-made rules & regulation, which is a clear violation of Wikipedia’s aim & objective.

May I request you again kindly not to take this matter personally and restore this article’s translated version from English Wikipedia.--iamsaa 11:09, 6 مئی 2008 (UTC)

  • Urdutext,

The administrators on Urdu Wikipedia are not even following common guideline of Wikipedia, theie views clearly indicates that they are biased, that’s the reason they are continuously adding negative sentences and un-sourced information just because they are not ready to tolerate anything beyond their faith & belief. An article, which is fully supported by references, how come you delete all references and put in the article insulting sentences? Is this wikipedia’s guideline or self-defined policies?

--iamsaa 12:27, 6 مئی 2008 (UTC)
  • میں ایک چیز کی وضاحت کرنا چاہوں گاکہ اس مضمون کو اُردو وکی پیڈیا پر ڈالنے کا مقصد کسی قسم کی تشہیر نہیں ہے بلکہ میرا نقطہ ءنظر یہ ہے کہ اس مضمون کے حامل کے بارے میں مکمل معلومات غیر جانبداری کے ساتھ پیش کرنا تھا۔اس لئے مجھے مخالفانہ موقف کے اندراج سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ میں بھی یہی چاہتاہوں کہ اس مضمون میں تمام تر معلومات موجود ہوں۔تاہم اس مضمون کے خلاف صف آرائی وامتیازی سلوک اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کا مجھے نظر آیا۔جو کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ جس نے مجھے سخت دلبرداشتہ کیا۔ کیونکہ میںنے جب اس مضمون کا آغاز کیا تومیرا مقصد یہی تھاکہ غیرجانبدارانہ انداز میں تمام معلومات اس مضمون میں شامل کی جائیں۔ جس کے پہلے مرحلے میں میں نے انگریزی وکی پیڈیاسے اسی مضمون کا ترجمہ اُردو میں کرکے اسے اس مضمون کا حصہ بنایا۔میراارادہ یہ تھا کہ اگلے مرحلے میں اس مضمون کے حامل سے متعلق تمام تر معلومات اکٹھی کرکے اس مضمون میں شامل کروں گا۔جس کی مہلت مجھے نہیں دی گئی کیونکہ اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین کی جانب سے اس مضمون کو ”محفوظ“ کردیاگیاتھا۔جس چیز نے مجھے پریشان کیا وہ وکی پیڈیاکے منتظمین کا منفی رد ِ عمل تھاکیونکہ شروع ہی سے وہ اس مضمون کو ایک عام مضمون کی طرح سمجھنے کے بجائے اپنے عقائد پر کاری ضرب سمجھ کر،اس کے خلاف صف آراءہوگئے۔میں یہ نہیں کہوں گاکہ یہ مضمون اب مکمل ہوگیاہے کیونکہ میرے خیال میں اب بھی اس میں کئی چیزیں ہیں جوکہ شامل کرنے کی ضرورت ہے اورکئی چیزیں ایسی ہیں ،جن کو حذف کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ میں گذشتہ تین سال سے وکی پیڈیاکے مختلف منصوبوںسے وابستہ رہاہوںاوراچھی طرح سے سمجھتاہوں کہ وکی پیڈیاکے قوائد و ضوابط کیاہیں ۔وکی پیڈیاپر معلومات فراہم کی جاتی ہیں تنقید یاتبصرہ شامل ِ مضمون نہیں کیاجاتا۔لہذٰا اس مضمون میں سے ایسے تمام جملے حذف کرنے کی ضرورت ہے جوکہ مضمون کے حامل کے خلاف یاان کے عقیدتمندوںکی خلاف اُردو وکی پیڈیاکے منتظمین نے لکھے ہیں ۔صرف وہ معلومات لکھی جائیں جوکہ حوالہ جات سے ثابت کردہ ہے،اپنی طرف سے بغض وعناد پر مبنی عبارات حذف کرنی چاہیئں۔ مزید برآں یکہ موصوف سمرقندی نے حوالہ جات کے لئے بلاگز پرہونے والی گفتگو کا استعمال کیا ہے جوکہ مستند حوالہ جات میں شمار نہیں کیا جاتا۔بہتر ہوگاکہ بلاگز کے حوالہ جات نمبر 13اور14کو حذف کردیاجائے ۔ مضمون کے قطعے فتنہ انگیزی کو مکمل حذف کیاجائے کیونکہ یہ غیر ضروری اورغیرجانبدارانہ ہے جبکہ قطعہ کفرانہ بیانات کو متنازعہ بیانات لکھا جائے۔مزید میں درخواست کرونگاکہ اس مضمون کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکے اس پر سے مشکوک کاسانچہ ہٹایاجائے اور اس کو غیر محفوظ کیاجائے ۔ --اسپریچولسٹ 07:00, 7 مئی 2008 (UTC)

کینیڈا

[ترمیم]

چلیں ٹھیک ہے۔ --عثمان وقاص چوہان 04:24, 18 اپريل 2008 (UTC)

Since I don't understand Urdu, can you please expalin what that template mean ans why do u place it in Prince Reza Pahlavi's article page? --Kaaveh Ahangar 11:34, 7 مئی 2008 (UTC)

تصاویر

[ترمیم]
  • جب میں تصاویر اپ لوڈ کررہاتھا تو اس وقت اس قسم کا کوئی ٹیگ دکھائی نہیں دیا۔ اب کس طرح سے یہ ٹیگ تصویر سے منسوب کیاجاسکتاہے؟--Urdu-Writer 11:25, 15 مئی 2008 (UTC)
  • جناب اُردو ٹیکسٹ صاحب، اس مضمون سے متعلق عرصہ دراز سے اُردو وکی پیڈیا پر رسہ کشی چل رہی ہے۔ جس کے لئے میں نے جناب سمرقندی صاحب سے بھی بات کی ہے اور آپ سے بھی یہی کہناچاہوں کہ برائے کرم اس مضمون پر غیر جانبدارانہ انداز میں چلنے کی کوشش کریں۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے اور میری کوششوں کا مثبت جواب دینگے۔--Urdu-Writer 06:22, 16 مئی 2008 (UTC)


ریاضی کے مضامین

[ترمیم]

جناب اردو ٹیکسٹ! ریاضی کے سات انعامی مسائل پر سات مضامین لکھنے کا ارادہ ہے اور اس میں آپ کی مدد درکار ہے - ابھی میں تعارفی صفحہ کو، جو انگریزی وکیپیڈیا سے ماخوز ہے، اصطلاحات وغیرہ کو متعین کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہوں- آپ سے درخواست ہے کہ ساتہ ساتھ اس مضمون کی نوک پلک سنوارتے رہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کے اشکال (جن میں اردو اور ریاضی کے حروف بھی ہوں) کے لئے آپ کونسا سوفٹ وئر استعمال کر رہے ہیں؟ آپ کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے- لگے رہئیے !! ابوبکر

معذورت

[ترمیم]

اردوٹیکسٹ صاحب، گذشتہ دنوں ہمارے تعلقات کافی حد تک کشیدہ رہے، کئی بار ہمارے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ یقین جانئے میرا مقصد کوئی شخصی یا ذاتیات پر حملہ کرنا نہیں تھا۔ تاہم پھر بھی مجھے اپنے گذشتہ روئیے پر ندامت ہے اور یہ ندامت اُس وقت مزید بڑھ جاتی ہے کہ جب میں اپنے گذشتہ پیغامات پر نظر ڈالتا ہوں۔ اس دوران اگر میری کسی بھی بات سے آپ کو تکلیف ہوئی تو برائے کرم مجھے معاف فرمادیں۔ اللہ جانتا ہے کہ میرا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا لیکن پھر بھی اگر جانے انجانے میں مجھ سے کوئی ایسی بات ہوگئی ہو،جس سے آپ کو ٹھیس پہنچی ہوتو برائے کرم مجھے معاف فرمادیں۔ جزاک اللہ اسپریچولسٹ (گفتگو)

لاکھ

[ترمیم]

میرے صوال کا جاواب دینے کا شکریا۔ --Zaindy87 06:43, 14 جون 2008 (UTC)

زمرہ

[ترمیم]

شکریہ Urdutext میاں یاد دلانے کا۔ فل وقت میں ان مضامین کو تاریخ ہندستان میں ڈالنا موزوں سمجھتا ہوں۔ شکریہ --عثمان وقاص چوہان 03:07, 15 جون 2008 (UTC)

اسلام علیکم

[ترمیم]

اسلام علیکم جناب امید ہے خیریت سے ہونگے۔ ایک بات پر مشورہ (یا آپکی مدد و اصلاح) درکار ہے، اندراج کریں یا کھاتہ بنائیں کے صفحہ پر ---- اندراج ---- کا خانہ اپنی جگہ سے ہٹ گیا ہے اور ویکی کے شارہ (LOGO) کے نیچے یعنی قائمۂ یمنی (Right menu) پر آتا ہے۔ وضاحت کے لیۓ اپنے شمارندے کا عکس بھیج رہا ہوں یہاں پر دیکھیۓ (See here)، براۂ کرم اگر آپ کو درست کرنے کا طریقہ معلوم ہے تو آگاہ کیجیۓ یا مجھے بتا دیجیۓ کہ میں اس معاملے میں بالکل نابلد ہوں۔ شکریہ۔ سمرقندی

وعلیکم اسلام، ثمرقندی صاحب، میرے پاس تو صحیح نظر آ رہا ہے۔ آپ صفحے کو hold ctrl while clicking refresh کر کے دیکھیں۔ یا کسی دوسرے متصفح جال (فائرفاکس) میں دیکھیں کہ وہاں بھی ایسا ہی نظر آتا ہے؟--Urdutext 12:37, 21 جون 2008 (UTC)