حنیف دلوائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
حنیف دلوائی
معلومات شخصیت
پیدائش 29 ستمبر 1932  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رتناگری ضلع  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 3 مئی 1977 (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سماجی کارکن،  مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان مراٹھی،  ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حمید عمر دلوای (20 ستمبر 1932ء تا 3 مئی 1977ء) مہاراشتڑا بھارت کے ایک مسلم سماجی اصلاح کار، ایک مفکر، کارکن اور مراٹھی زبان کے ایک مفکر تھے۔ وہ ضلع کوکن رتناگری کے ایک مراٹھی مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا گاؤں میرجولی، چپلن کے نزدیک واقع ہے۔ دلوائی نے ابتدائے جوانی میں بھارتی سماجی جماعت جے پرکاش نارائن میں شمولیت اختیار کی لیکن پھر جلد ہی اس کو چھوڑ کر مسلم کمیونٹی میں سماجی اصلاحات کے لیے شامل ہوئے اور خاص طور پر عورتوں کے حقوق کے لیے کام کیا۔ اس وقت لوگ مذہبی اور قدامت پسند تھے۔ حمید چند مذہبی سیکولر لوگوں میں سے ایک تھے۔ جنہوں نے مخصوص مذہبی قوانین کی بجائے یونیفارم سول کوڈ کی طرف اشارہ کیا اور بھارت میں تین طلاق کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے 22 مارچ 1970ء کو پونا میں اپنے خیالات اور کام کے لیے مسلم ستیہ شودھک منڈل(اسلامی سچائی تلاش کرنے کی سوسائٹی) جیسا پلیٹ فارم قائم کیا۔ اس سوسائٹی کے ذریعے حمید نے مسلم کمیونٹی میں خاص طور پر عورتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے برے سلوک کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔ انہوں نے بہت سی مسلم عورتوں کی مدد کی جن کو انصاف کی سخت ضرورت تھی۔ انہوں نے اردو کی بجائے اپنی مادری زبان میں مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک مہم چلائی۔ انہوں نے ہندوستانی کمیونٹی میں قابل قبول عمل کو اپنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مسلم سیکولر سوسائٹی قائم کی۔ انہوں نے مہم کے ذریعے بہتر سماجی طریقوں کے لیے بہت سے عوامی اجلاسوں، اجتماعات ، کنونشن اور کانفرنسوں کا انتظام کیا۔ وہ ایک بہت اچھے مراٹھی ادیب بھی تھے۔ انہوں نے ناول ایندھن، لاٹ، مختصر کہانیاں اور مسلم سیاستوں کا ایک مجموعہ بھی لکھا۔ دلوائی کے بھائی حسین دلوائی مہاشتڑا میں ایک کانگریس رہنما ہیں۔ فی الحال وہ پارلیمانی ہاؤس کے اعلیٰ رکن ہیں۔ انہوں نے مہاراشتڑا میں کانگریس کے ایک ترجمان کے طور پر بھی خدمت کی ہے۔ 3 مئی کو 1977ء میں گردے فیل ہونے کی وجہ وفات پا گئے۔ 1969ء میں ان کی اہم کتاب ہندوستان میں مسلم سیاست شائع ہوئی۔

حوالہ جات[ترمیم]