دارا سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دارا سنگھ
Dara Singh 1.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 نومبر 1928[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خطۂ پنجاب  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 جولا‎ئی 2012 (84 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات عَجزِ قلب  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت (26 جنوری 1950–)
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
Flag of India.svg ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد وندو دارا سنگھ  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان،  فلم ہدایت کار،  فلم ساز،  پیشہ ور پہلوان،  فلم اداکار،  ٹیلی ویژن اداکار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی،  ملیالم  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل پیشہ ورانہ کشتی  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ڈبلیو دبلیو ای ہال آف فیم  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دارا سنگھ بھارتی پہلوان اور اداکار تھے۔ وہ بھارتی پنجاب میں 19 نومبر، 1928ء کو ایک سکھ خاندان میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام سورت سنگھ رندھاوا اور والدہ کا نام بلونت کور تھا۔لمبے چوڑے داراسنگھ کو بچپن سے ہی پہلوانی کا شوق تھا۔ اُنہوں نے 1966ء میں رستم پنجاب اور 1978ء میں رستم ہند کا خطاب حاصل کیا۔

وہ 1947 میں سنگاپور چلے گئے تھے اور کوالالمپور میں ترلوک سنگھ کو ہراکرملیشیا میں چیمپئن بنے۔ انہوں نے پیشہ ور پہلوان کے طور مشرق بعید کے تقریباً تمام ممالک کا دورہ کیا۔ داراسنگھ نے لوتھیز اور ہسٹانلسا زیباسکو جیسے بین الاقوامی پہلوانوں سے مقابلہ کیا ۔ انہوں نے 500 سے زیادہ کشتیاں لڑیں اور کبھی شکست کا منہ نہیں دیکھا۔1959 میں کینیڈا کے چمپئن جارج نگوڈنوکر کوہراکر دولت مشترکہ چمپئن ٹرافی جیتی۔ انہوں نے 1983 میں کشتی سے ریٹائرمنٹ لے لیا اور 1989 میں اپنی خودنوشت سوانح میری آتم کتھا پنجابی میں شائع کی۔ 1996ء میں انہیں نیوز لینڈ کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ان کے آخری ٹورنامنٹ کا افتتاح اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی نے کیا تھا جس میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انہیں جیت کا تحفہ اس وقت کے صدر گیانی ذیل سنگھ نے دیا تھا۔[3]

اداکاری[ترمیم]

1952ء میں اُنہوں نے اداکاری کا آغار سنگدل فلم سے کیا۔ مجموعی طور پر اُنہوں نے 121 ہندی اور 21 پنجابی فلموں میں کام کیا۔ وہ ایک تیلگو اور ایک ملیالم فلم میں مہمان اداکار کے طور پر بھی آئے ہیں۔ اُنہوں نے اداکارہ ممتاز کے ساتھ بہت کامیاب فلمی جوڑی بنائی اور 16 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں سے 10 فلمیں بہت کامیاب ہوئیں۔ 1980ء میں وہ ٹیلی وژن کی طرف آئے اور رامائن ڈرامے میں ہنومان کا کردار ادا کیا جو بہت مشہور ہوا۔ اُن کی آخری قابلِ ذکر ہندی فلم جب وی میٹ تھی جس میں اُنہوں نے کرینہ کپور کے دادا کا کردار ادا کیا تھا۔

فلم سٹوڈیو[ترمیم]

داراسنگھ نے موہالی (چندی گڑھ) میں مشہور داراسنگھ اسٹوڈیو کے مالک بھی تھےجسے 1978 میں قائم کیا گیا تھا۔

سیاست[ترمیم]

دارسنگھ بھارتی سیاست میں بھی فعال کردار ادا کیا اور دارا سنگھ سنہ 2003 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا کے ممبر نامزد کیے گئے ۔[4]

وفات[ترمیم]

دارا سنگھ کوجولائی کے دوسرے ہفتے ے دل کا دورہ پڑا اور انہیں ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن ان کی طبیعت خراب ہوتی چلی گئی۔طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد ان کے گھر والے انہیں موت سے دو روز قبل واپس گھر لے گئے تھے جہاں انہوں نے جمعرات کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے آخری سانس لی۔دارا سنگھ کے بیٹے اور اداکار وندو سنگھ نے کہا کہ بیماری سے ان کے دماغ پر برا اثر ہوا ہے۔ ’اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے آخری لمحات خاندان والوں کے ساتھ گزاریں۔12 جولائی، 2012ء کو دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی، بھارت میں اُن کا انتقال ہو گیا۔[5]

ساتھی فنکار انوپم کھیرکا خراج عقیدت[ترمیم]

اداکار انوپم کھیر نے دارا سنگھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا دارا سنگھ وہ ہستی تھے جو ایک مثال بن گئے تھے، لوگ کہاوت کے طور پر کہتے ہیں’’آپ کیا اپنے آپ کو دارا سنگھ سمجھتے ہیں‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا دارا سنگھ بہت ہی سادہ مزاج شخص تھے اور ’ان کی ہنسی بچوں جیسی تھی۔ ہوسکتا ہے کہ آج کی نسل دارا سنگھ کے بارے میں نہیں جانتی ہو لیکن ہمارے بچپن اور جوانی کی یادوں کا وہ اہم حصہ ہیں۔[6]

  1. ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0802107 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015
  2. فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/93488075 — بنام: Dara Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. "دارا سنگھ کا پہلوانی سے اداکاری تک کا سفر.". 
  4. "پہلوان اور اداکار دارا سنگھ انتقال کر گئے". 
  5. "پہلوان اور اداکار دارا سنگھ انتقال کر گئے". 
  6. "پہلوان اور اداکار دارا سنگھ انتقال کر گئے".