ریاست کوٹہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Kota State
Kotah State
कोटा रियासत
سترہویں صدی عیسوی–1949ء
Flag of ریاست کوٹہ
Flag

ریاست کوٹہ کا نقشہ، امپرئیل گیزیٹئیر کے مطابق
رقبہ 
• 1931
14,828 کلومیٹر2 (5,725 مربع میل)
آبادی 
• 1931
685804
تاریخ
تاریخ 
• 
سترہویں صدی عیسوی
• 
1949ء
مابعد
[[بھارت]]
آج یہ اس کا حصہ ہے:راجستھان، بھارت
 اس مضمون میں ایسے نسخے سے مواد شامل کیا گیا ہے جو اب دائرہ عام میں ہے: چشولم، ہیو، ویکی نویس (1911ء). دائرۃ المعارف بریطانیکا (ایڈیشن 11ویں). کیمبرج یونیورسٹی پریس. 

ریاست کوٹہ برٹش راج میں واقع ایک شاہی ریاست تھی جو سترہویں صدی عیسوی میں شہر کوٹہ، راجستھان میں قائم ہوئی۔ اِس ریاست کا موجودہ مقام راجستھان میں واقع ہے۔ کوٹہ، راجستھان پر سترہویں صدی عیسوی مین ریاست بوندی کے راجپوتوں کی حکومت قائم ہوئی۔ سترہویں صدی عیسوی میں ہی کوٹہ، راجستھان ریاست کوٹہ کی تشکیل عمل میں آئی۔ اِس ریاست کا مرکز کوٹہ، راجستھان تھا جبکہ ذیلی تقسیم میں یہ راجپوتانہ ایجنسی کا حصہ تھی۔[1]

تاریخ[ترمیم]

1631ء میں ریاست کوٹہ ریاست بوندی سے الگ کر دی گئی۔ 18 جون 1707ء سے 8 ستمبر 1713ء کے درمیانی عرصہ میں ریاست کوٹہ دوبارہ ریاست بوندی میں ضم کر لی گئی۔26 دسمبر 1817ء کو ریاست کوٹہ ایسٹ اندیا کمپنی کی تحویل میں آگئی۔ یہاں پر راجستھان کے راجپوتوں کا چوہان خاندان حکومت کرتا رہا جسے برٹش راج حکومت کی جانب سے وراثتی طور پر 17 توپوں کی سلامی کا حق تفویض ہوا تھا۔[2]

حکمران[ترمیم]

ریاست کوٹہ کے حکمرانوں کا شاہی خطاب مہاراؤ تھا۔[3]

ریاست بوندی یا ریاست کوٹہ میں محل میں بیٹھی اداس درباری خاتون کا عکس- زمانہ تقریباً 1610ء
ریاست کوٹہ کے حکمران مہاراؤ مہاراجہ بھیم سنگھ دوم کی شادی کا منظر- 28 اپریل 1930ء، بمقام کوٹہ، راجستھان۔
ریاست کوٹہ کے حکمران مہاراؤ رام سنگھ دوم۔ زمانہ غالباً 1827ء سے 1866ء تک کا وسطی زمانہ۔ ساتھ میں ریاست بوندی کا حکمران مہاراؤ رام سنگھ نظر آ رہا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]