مندرجات کا رخ کریں

سیج پبلی شنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صورت حالفعال
قائم شدہ1965ء (1965ء)
بانیسارہ میلر میک کیون اور جارج ڈی میک کیون
ملکریاستہائے متحدہ امریکا
صدر دفترتھاؤزینڈ اوکس، کیلی فورنیا (اس کی شاخیں نئی دہلی، بھارت، لاس اینجلس، لندن، سنگاپور، واشنگٹن ڈی سی اور ملبورن جیسے دنیا کے کئی شہروں میں پھیلی ہوئی ہیں)۔
تقسیم کاریعالمی سطح
مطبوعاتتعلیمی کتب، جرائد، حوالہ جات اور کتب خانوں کے لیے معاون مصنوعات
غیر افسانوی موضوعاتسماجی علوم، سائنس، طب، انسانی علوم، ٹکنالوجی
شائع کنندہکوروین (Corwin)، سی کیو پریس، لرننگ میٹرس اور آڈم ماتھیو
باضابطہ ویب سائٹsagepub.com

سیج پبلی شنگ (انگریزی: SAGE Publishing)، جسے سابقًا سیج پبلی کیشنز کہا جاتا تھا، ایک آزادانہ اشاعتی کمپنی ہے جس کی تاسیس نیو یارک میں سارہ میلر میک کیون نے 1965ء میں رکھی تھی اور جو اب نیو بری پارک، کیلی فورنیا میں قائم ہے۔ ادارہ ہر سال 1,000 سے زائد جرائد اور 800 سے زائد کتابیں، حوالہ جاتی کتابیں، برقی مصنوعات چھاپتا ہے جو کاروبار، انسانی علوم، سماجی علوم، سائنس، ٹکنالوجی اور طب پر محیط ہیں۔[1] سیج کوروین پریس کی انطباعات (1990ء سے) [2]، سی کیو پریس (2008ء سے)[3]، لرننگ میٹرس (2011ء سے) [4] اور آڈم میتھو ڈیجیٹل (2012ء سے) [5] کی ملکیت بھی ہے اور وہ انھیں بھی چھاپتا ہے۔ ادارے کے 1,500 ملازمین ہیں جو اس کے لاس اینجلس، لندن، نئی دہلی، سنگاپور، واشنگٹن ڈی سی اور ملبورن کے صدر دفتروں میں بر سر خدمت ہیں۔

سیج کا اشاعتی ادارہ اور بھارت

[ترمیم]

سیج پبلی کیشنز انڈیا کی بنیاد 1981ء میں رکھی گئی۔ یہ سیج پبلی شنگ کی ایک شاخ ہے۔[6] چونکہ بھارت جیسے کثیر اللسان ملک میں صرف انگریزی مطبوعات کا مطالعہ یا فروغ ہی کافی نہیں، اس لیے سیج نے بھارت کی مقامی زبانوں میں بھی اپنی مطبوعات شائع کی ہیں۔ اس معاملے میں اس نے سب سے پہلے ہندی اور مراٹھی کا انتخاب کیا اور ان دو زبانوں میں 149 سے زائد کتابوں کو شائع کیا گیا۔[7] اکتوبر 2019ء تک سیج پبلی کیشنز انڈیا کی جانب سے بھارتی منصفوں کی نوشتہ 193 سے زائد درسی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔[8]

بھارت کے کچھ مشہور مصنفین اور سیج کی جانب سے مطبوعہ ان کی کتب

[ترمیم]

• زویا حسن، ایس این جھا اور رشید الدین خان نے 1989ء میں کچھ مضامین کو ادارت کے بعد یک جا کر کے جمع کیا اور مملکت، سیاسی عمل اور شناخت: جدید بھارت کے آئینہ دار (The State, Political Process, and Identity: Reflections on Modern India) کے عنوان سے شائع کیا۔ یہ کتاب بھارت کو بطور ایک ملک قائم رکھنے میں متصادم قومی، طبقاتی اور ذات پات پر مبنی شناختوں، ان کے مابین تصادم اور اتحاد و اشتراک کے ممکنہ طریقوں پر مبنی ہے۔[9]
• بھارت کے سیاسی تجزیہ نگار شانتنو گپتا نے ایک انگریزی کتاب لکھی تھی جس کا عنوان تھا ایک سادھو جو وزیر اعلٰی بن گیا (The Monk Who Became Chief Minister)۔ یہ کتاب بھارت کے اتر پردیش کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کی سوانح ہے۔ اسے ایمیزون نے "2017ء کی سب سے یادگار غیر فکشن کتاب" قرار دیا تھا۔[10]
• کارپوریٹ تربیت کار سیجل وورا نے 2019ء میں کمپنی کی رودادوں کی دو بدو پیش کشی کو دلچسپ بنانے کی تکنیکوں پر ایک کتاب لکھی تھی جس عنوان مواد کی قصہ گوئی کی طاقت (The Power of Data Storytelling) ہے۔ اس کتاب کی خصوصیت خشک موضوعات کو ہمہ تن مشغول اور دھیان بٹورنے کے قابل بنانا ہے۔ [11]
• بِدیُوت چکرابرتی اور راجندرا کمار پانڈے نے مشترکہ طور پر آدُھونِیک بھارتیہ راج نِیتِیک چِنتن: وِچار اور سندربھ کے عنوان سے ایک کتاب بہ زبان سیج پبلشنگ سے شائع کی تھی۔ عنوان کا سادہ اردو میں ترجمہ جدید بھارتی سیاسی تفکر: افکار اور محرکات ہے۔ یہ کتاب سماجی علوم کے طلبہ کے لیے بہ طور خاص لکھی گئی ہے۔ اس کا مقصد بھارت عظیم ترین سیاسی مفکرین کے خیالات کے تشکیل کا جائزہ لینا ہے۔ یہ بہ طور خاص استعماری طاقتوں کے خلاف بھارت کے اہل فکر کی عمیق فکر انگیزیوں کا اختصار اور موجودہ سیاسی پش منظر میں ان کی افادیت کا جائزہ لیتی ہے۔[12]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Welcome to SAGE"۔ UK.SagePub.com۔ SAGE Publications۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 2, 2016 
  2. "SAGE Imprints"۔ SAGE Imprints Page۔ SAGE Publications۔ 04 مارچ 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مئی 1, 2012 
  3. "Sage Publications USA acquires CQ Press from Times Publishing Co — مئی 30, 2008 - M&A Deal Snapshot"۔ AlacraStore.com۔ 18 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 8, 2010 
  4. "Sage acquires Learning Matters"۔ The Bookseller۔ اخذ شدہ بتاریخ April 13, 2012 
  5. Henrietta Verma (October 11, 2012)۔ "SAGE Acquires Adam Matthew"۔ Library Journal Reviews۔ Media Source Inc.۔ اکتوبر 18, 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 19, 2018 
  6. https://www.tradeindia.com/Seller-3013915-Sage-Publication-India-Pvt-Ltd-/
  7. "آرکائیو کاپی"۔ 26 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2019 
  8. https://in.sagepub.com/en-in/sas/textbooks-india
  9. https://www.abebooks.com/servlet/BookDetailsPL?bi=13389928908&searchurl=an%3Drasheeduddin%2Bkhan%26sortby%3D17&cm_sp=snippet-_-srp1-_-title7
  10. https://in.sagepub.com/en-in/sas/author/shantanu-gupta
  11. https://us.sagepub.com/en-us/nam/the-power-of-data-storytelling/book268992
  12. https://www.amazon.in/Adhunik-Bhartiya-Rajnetik-Chintan-Sandarbh/dp/9351505820