شیخ محمد اقبال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
محمد اقبال سے مغالطہ نہ کھائیں۔
شیخ محمد اقبال
معلومات شخصیت
پیدائش 19 اکتوبر 1894  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جالندھر، برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 مئی 1948 (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن ماڈل ٹاؤن قبرستان  ویکی ڈیٹا پر مقام دفن (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند
Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد داؤد رہبر  ویکی ڈیٹا پر اولاد (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ علی گڑھ
جامعہ کیمبرج  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی، ایم اے  ویکی ڈیٹا پر تعلیمی اسناد (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مترجم، ماہر تعلیم، پروفیسر، محقق  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو، فارسی  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اورینٹل کالج لاہور  ویکی ڈیٹا پر نوکری (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P literature.svg باب ادب

پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد اقبال (پیدائش: 19 اکتوبر، 1894ء - وفات : 21 مئی، 1948ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے فارسی زبان و ادب کے ممتاز عالم، محقق، مترجم اور ماہر تعلیم تھے۔ وہ ممتاز مصنف پروفیسر ڈاکٹر داؤد رہبر کے والد تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ڈاکٹر شیخ محمد اقبال 19 اکتوبر، 1894ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے عربی میں ایم اے کی سند حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ کیمبرج میں داخلہ لیا، جہاں انہوں نے مشہور برطانوی مستشرق پروفیسر ایڈرڈ گرینول براؤن کی نگرانی میں فارسی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ 1922ء میں اورینٹل کالج لاہور سے وابستہ ہوئے، پھر فارسی کے شعبۂ صدر اور پرنسپل کے عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے کئی اہم کتابیں کو مدون کیا اور کئی اہم کتابوں کے تراجم کیے۔[1] ڈاکٹر شیخ محمد اقبال نامور دانشور پروفیسر ڈاکٹر داؤد رہبر کے والد اور مشہور صداکار ضیاء محی الدین کے تایا تھے۔[1]

وفات[ترمیم]

ڈاکٹر شیخ محمد اقبال 21 مئی، 1948ء میں لاہور، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 19