قط
قط خطاطی کی اصطلاح میں قلم کی ایک نوک سے لے کر دوسری نوک تک کے فاصلے کو کہتے ہیں۔ قط خطاطی و خوشنویسی کے ہر اُصول کی بنیاد ہے۔اِس کو فن خطاطی میں (—) سے ظاہر کی جاتا ہے۔ خطاطی میں حروف کو قط سے پیمائش کرکے لکھا جاتا ہے تاکہ موٹے قط سے موٹی اور چھوٹے قط سے چھوٹی لکھائی اِس طرح لکھی جاسکے کہ اُس میں پیمائش کا تناسب برقرار رہے۔
تفصیل
[ترمیم]قلم کو کاغذ یا تختی پر اگر اِس طرح جما کر رکھا جائے کہ قلم کی دونوں نوکیں صاف طریقے سے لگ جائیں اور قلم کا نشان کاغذ یا تختی پر پڑ جائے تو اِس صورت کو قط کہتے ہیں۔ جیسے کہ (—) کو قط کا ابتدائی نشان کہا جاتا ہے۔ قط ہر خط خوشنویسی و خطاطی کے ہر اُصول کی بنیاد ہے کیونکہ ہر حرف کی پیمائش، قامت اور بناوٹ اِسی سے کی جاتی ہے۔ یہ کم یا زیادہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اِس سے خطاطی کے ہر خط میں فرق آسکتا ہے۔لہٰذا اِس کی پیمائش میں کمی یا زیادتی واقع نہیں ہوتی۔[1]
خصوصیات
[ترمیم]- اگر قلم جلی ہوگا تو قط بھی جلی ہوگا۔
- اگر قلم خفی یعنی باریک ہوگا تو قط بھی خفیف ہوگا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ رہنمائے خوشنویسی: صفحہ 2، مطبوعہ لاہور۔