مرزا محمد ابراہیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مرزا محمد ابراہیم
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1800[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایران  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات جولا‎ئی 1857 (56–57 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تہران،  ایران  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Iran.svg ایران (1800–1829)
Flag of the United Kingdom (3-5).svg مملکت متحدہ (1826–1844)
Flag of Iran.svg ایران (1844–جولا‎ئی 1857)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ معلم،  مصنف،  مترجم،  محقق  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مرزا محمد ابراہیم (پیدائش: 1800ء— وفات: جولائی 1857ء) ایران کے ایک معلم تھے جنھوں نے بحیثیت معلم و مترجم ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم کی حیثیت سے ملازمت کی۔

سوانح[ترمیم]

پیدائش[ترمیم]

مرزا محمد ابراہیم کی پیدائش 1800ء میں ایران میں ہوئی۔ مرزا ابراہیم کے متعلق اُن کی ابتدائی زندگی اور تعلیم سے متعلق معلومات دستیاب نہیں۔

بحیثیت معلم[ترمیم]

1826ء میں مرزا ابراہیم برطانیہ کا سفر اِختیار کیاجہاں مرزا ابراہیم نے ایسٹ انڈیا کمپنی کالج سے وابستہ ہوئے۔ایسٹ انڈیا کمپنی کالج میں بحیثیتِ معلم پندرہ سال تک یعنی 1829ء سے 1844ء تک وابستہ رہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کالج میں بطور معلم فارسی زبان کی تعلیم دی۔ 1844ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی کالج سے ریٹائرمنٹ کے بعد مرزا ابراہیم ایران واپس آگئے جہاں اُنہیں ایسٹ انڈیا کمپنی کی جانب سے جولائی 1857ء تک پنشن ملتی رہی۔ برطانیہ میں اقامت کے دوران مرزا ابراہیم بحیثیت سرکاری مترجم کام کرتے رہے۔ برطانیہ میں ہی اُن کی دوستی لارڈ پامرسٹن سے ہو گئی جو خود بھی انگریزی زبان اور فارسی زبان کی کتب کے تراجم بھی کرتے تھے۔ 1844ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی کالج سے ریٹائرمنٹ کے بعد مرزا ابراہیم ایران واپس آگئے جہاں وہ شاہِ ایران محمد شاہ قاچار کے مترجم کی حیثیت سے ملازم ہو گئے۔[2]

شخصیت[ترمیم]

مرزا ابراہیم کی ایسٹ انڈیا کمپنی سے ملازمت کے دوران ایران میں اُن کی شخصیت پر متعدد تنازعات جنم لیتے رہے۔ کچھ افواہیں یہ بھی سامنے آئیں کہ ایران میں مذہبی پابندیوں کے باعث مرزا ابراہیم نے ایران چھوڑا اور ایسٹ انڈیا کمپنی میں بطور معلم و مترجم ملازمت اختیار کرلی ہے۔

وفات[ترمیم]

مرزا ابراہیم کی وفات تقریباً 57 سال کی عمر میں جولائی 1857ء تہران میں ہوئی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب این یو کے اے ٹی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=1207&url_prefix=http://nukat.edu.pl/aut/&id=n2013171844 — بنام: Mirza Mohammed Ibrahim
  2. The Gentleman's Magazine and Historical: July- December, 1857, p. 679