مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مرکزی ادارہ شماریات اسرائیل
הלשכה המרכזית לסטטיסטיקה
اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کا لوگو
مخفف CBS
قیام 1949؛ 70 برس قبل (1949)
صدر مقام Givat Shaul، یروشلم
ویب سائٹ cbs.gov.il
یروشلم میں سی بی ایس

مرکزی ادارہ شماریات اسرائیل (عبرانی: הלשכה המרכזית לסטטיסטיקה‎، مخفف: CBS) اسرائیل کا ایک سرکاری دفتر ہے جس کا قیام سنہ 1949ء میں عمل میں آیا۔ اس ادارہ کا مقصد اسرائیلی زندگی سے متعلق تمام تر شعبہ جات بشمول آبادی، سماج، معاشیات، صنعت، تعلیم اور ظاہری بنیادی ڈھانچے کے اعداد و شمار کی تحقیق کرنا اور انہیں شائع کرنا ہے۔ سی بی ایس کا مرکزی دفتر گیوت شول میں اور دوسرا دفتر تل ابیب میں واقع ہے۔[1]

جائزہ[ترمیم]

اس کا صدر حکومت کا منتخب کردہ ماہر اعداد و شمار ہوتا ہے جس کا تقرر وزیر اعظم اسرائیل کی تجویز سے عمل میں آتا ہے۔ جامعہ عبرانی یروشلم کے پروفیسر شلومو یطزاخی نے اس عہدہ پر رہتے ہوئے سی بی ایس کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے سنہ 2002ء سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔[2] سنہ 2011 میں بیورو کا سالانہ بجٹ 237 ملین شیقل تھا۔[3]

طریقہ کار[ترمیم]

سی بی ایس اپنے کاموں میں عالمی مقبول شدہ معیار کو اپناتا ہےجس میں شماریاتی معلومات کا دوسرے ممالک کی معلومات سے موازنہ بھی کیا جاتا ہے۔

سی بی ایس مندرجہ ذیل شعبہ جات کا کا یومیہ، ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ڈاٹا جمع کرتا ہے؛

  • قومی معشیت (پیداوار، کھپت، سرمایہ کاری، مزدوری آمدنی اور بچت)۔
  • غیر ملکی تجارت اور ادائیگی میں توازن۔
  • معاشیات کی مختلف شاخوں کی سرگرمییاں جیسے کھیتی باڑی، مینو فیکچرنگ، تعمیرات، مواصلات، اقتصاد اور خدمات وغیرہ۔
  • اشیاء اور خدمات کی قیمتیں۔
  • آبادی، خاندان، روزگار، تعلیم، صحت، جرائم، حکومتی خدمات اور دیگر۔

سی بی ایس ہر دس سال میں آبادی اور گھربار کی مردم شماری بھی کرتا ہے اور مختلف قسم موضوعات میں دورانیہ اور ایک بار سروے کرنا بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔[4]

جوابدہی[ترمیم]

سی بی ایس عوامی کمیشن برائے اعداد و شمار کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ اس کے جمع کردہ ڈاٹا کو وسیع پیمانے پر شائع کیا جاتا ہے جس میں اسرائیل کے اعداد و شمار کا خلاصہ بھی شامل ہے۔ یومیہ اخبار کے ذریعے موجودہ اور تجدید شدہ معلومات کو عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ حکومتی وزرا اس کے ڈاٹا کو پالیسی بنانے، منصوبہ بندی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے میں استعمال کرتے ہیں۔ نیز اس کے ڈاٹا کو تعلیمی و تحقیقی اداروں اور عوام کے ذاتی استعمال کے لیے بھی مہیا کروایا جاتا ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Statistics Ordinance
  2. "Hebrew University Faculty Research Interests"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-17۔
  3. Lahav, Avital۔ "Chief Statistician: "Finance Ministry Plays With the Data"" (عبرانی زبان میں)۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 12, 2012۔
  4. ^ ا ب The Roles of the Central Bureau of Statistics (CBS) and Methods of Operation

بیرونی روابط[ترمیم]