مساس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قبل از مباشرت افعال کی ایک علامتی تصویر۔ تصویر میں اطالوی شخص اپنی محبوبہ کے سینے کو چوم کر اسے جذباتی طور پر تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مساس یا قبل از مباشرت افعال یا فور پلے (جنسی تعلقات قائم کرنے سے پہلے عورت کے جسم سے کھیلنا ) دراصل کسی حقیقی زندگی کے ڈرامے کی منطقی شروعات ہے ۔ کوئی بھی کھیل شروع کرنے سے پہلے کھیل کے لیے ہم آہنگ ہونا انتہائی ضروری ہے ، لیکن یہاں یہ بھی یاد رکھنا اور سمجھنا چاہیے کہ مرد ماچس کی تلی کی طرح ہوتے ہیں جو بہت تیزی کے ساتھ سلگتے ، لیکن جتنی جلدی سلگتے ہیں ، اتنی ہی جلدی بجھ بھی جاتے ہیں ، لیکن خواتین ایک استری کے آلے کی طرح ہوتی ہیں ۔ انھیں گرم ہونے میں کافی وقت لگتا ہے اور اس کے بعد وہ ٹھنڈا ہونے بھی اتنا ہی وقت لیتی ہیں۔ خواتین کے لیے یہ افعال جنسی تعلقات قائم کرنے کا سب سے اہم حصہ ہے ۔ ان کے لیے یہ مباشرت کے عمل سے بھی زیادہ ضروری ہے ۔ اگر اس کے لیے زیادہ وقت نہیں دیا جاتا ہے تو خواتین کے اعضائے مخصوصہ میں گیلاپن نہیں ہوگا اور ایسی صورت میں خواتین کو مردوں کے عضو خاص کے داخل ہونے کے وقت درد ہوگا اور کئی مرتبہ وہ زیادہ لطف اندوز بھی نہیں ہوں گی ، اس لیے فور پلے میں زیادہ سے زیادہ وقت دینا بہت ضروری ہے۔[1]

قبل از مباشرت افعال میں متعلقہ جنسی اعضاء جیسا کہ پستان، شرمگاہ، دبر وغیرہ سے کھیلنا، شہوانی انداز میں ہاتھ لگانا وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]