ٹوپاک شکور
| ٹوپاک شکور Tupac Shakur | |
|---|---|
| (انگریزی میں: Tupac Shakur) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائشی نام | (انگریزی میں: Lesane Parish Crooks)[1][2] |
| پیدائش | 16 جون 1971 ایسٹ ہارلیم, مینہیٹن, نیویارک شہر, نیویارک, U.S. |
| وفات | 13 ستمبر 1996ء (25 سال) University Medical Center of Southern Nevada, لاس ویگاس، نیواڈا, نیواڈا, U.S. |
| مدفن | سٹون ماؤنٹین، جارجیا [3] |
| طرز وفات | قتل [4] |
| رہائش | مارین سٹی، کیلیفورنیا لاس اینجلس مینہیٹن لاس ویگاس ایسٹ ہارلیم کیلی فورنیا |
| شہریت | |
| ساتھی | میڈونا (1994–1995) کیڈاڈا جونز (1996–1996) |
| والدہ | افینی شکور |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | ریپر [5]، نغمہ نگار ، اداکار [6][5]، شاعر ، فعالیت پسند ، ٹیلی ویژن اداکار ، فلمی اداکار ، رقاص ، نغمہ ساز [5]، موسیقار [5] |
| مادری زبان | انگریزی |
| پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [7][8] |
| دور فعالیت | 1987–1996 |
| الزام و سزا | |
| جرم | جنسی استحصال زدو کوب |
| اعزازات | |
| دستخط | |
| ویب سائٹ | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |
ٹوپاک امارو شکور(Tupac Amaru Shakur) (سابقہ شہرت بطور لیسین پیریش کروکس(Lesane Parish Crooks) (/ˈtuːpɑːk ʃəˈkʊər/ TOO-pahk shə-KOOR;[10] جون 16, 1971ء – ستمبر 13, 1996ء), کو اپنے سٹیج کے ناموں 2Pac اور (مختصراً) Makaveli سے بھی جانا جاتا ہے، مشہور امریکی ریپ گلوکار اور اداکار تھا۔ اپنے گیتوں سے مشہور اور جھگڑوں کے لیے بدنام ٹوپاک شکور ’ٹھگ لائف‘ گروپ کا حصہ تھے نیویارک شہرمیں سولہ جون 1971کو ٹوپاک شکور نے اس عورت کے یہاں جنم لیا جو صرف ایک ماہ قبل جیل سے رہا ہوکر آئی تھی، اس پر ایک سو پچاس الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں امریکی حکومت کے خلاف سازش کا مقدمہ بھی تھا۔
ٹوپاک کی ماں سمیت اس کا پورا خاندان بلیک پینتھر نامی اس پارٹی کا رکن تھاجو ابتدا میں کالی رنگت والوں کے حقوق کے لیے قائم کی گئی مگر بدنامی اٹھانے کے بعد اس جماعت کو سوشلسٹ انقلاب کے لیے استعمال میں لانے کی کوشش ہوئی۔ ٹوپاک نے جس ماحول میں آنکھ کھولی تھی امریکی نظام، سرکار اور اس کے اداروں سے نفرت شاید اس کے مزاج کا حصہ بن گئی تھی۔ ڈئیر ماما( پیاری ماں) جیسے گیت گانے والے نے اسی وجہ سے ’می اگینسٹ دی ورلڈ‘ ( میں دنیا کے خلاف) جیسے نغمے لکھے جس نے پرجوش نوجوانوں کو اس کے میوزک اور باغیانہ شاعری کا دیوانہ بنادیا۔ اور پھر وہ امریکی سماج میں ایک ایسا نام بن گیا جس سے لوگ محبت بھری نفرت کرنے لگے۔ ٹوپاک شکور کا ہر گیت امریکی نظام اور معاشرے میں چھپے دوغلے پن کو ننگا کرنے لگا، اس نے صرف کالوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو موضوع نہیں بنایا بلکہ عدالتوں سے لے کر میڈیاتک میں موجود استعمار کی ذہنیت کو اپنے گیتوں کے ذریعے گالیاں دیں۔
جب ٹوپاک نے اپنے گانوں میں انگریزی کے چار حرفی لفظ (ایف ،یو،سی ، کے) کا استعمال شروع کیا تھاتو اس پر سخت رد عمل سامنے آیا۔ٹوپاک شکور نے کسی تنقید کی پروا نہیں کی ۔ اس نے ’آل آئیز آن می‘(سب کی نظریں مجھ پر) جیسا نغمہ گایااور یہ میوزک البم بھی سپر ہٹ رہا۔ ٹوپاک شکور کے کیسٹ ستر لاکھ لوگوں نے خریدے۔ٹوپاک نے اپنے گانوں میں صرف اپنی موت کی پیش گوئی ہی نہیں کی تھی بلکہ ہر وہ بات کی جو اس نے سوچی۔ ’اف آئی ڈائی ینگ‘ (اگرمیں جوانی میں مرا) اس کا ایک خوبصورت گیت ہے تو ’ورڈز آف وزڈم‘(دانائی کے الفاظ) والے گانے میں بھی اس نے امریکا کو نہیں بخشا۔وہ گاتا ہے کہ ’یہ ہمیں ایک ایک کرکے قتل کر رہے ہیں، ایک یا دوسرے طریقے سے، یہ امریکا کے مسائل کو ایک ایک کرکے اسی طرح ختم کریں گے‘۔
موت
[ترمیم]ٹوپاک کو 07 ستمبر 1996ء کوگولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ ٹوپاک ہسپتال کے بستر پر چھ دن پڑا رہا جہاں ڈاکٹروں نے اس کوبچانے کی ہر کوشش کی،مشین کے سہارے دھڑکتے دل میں زندہ رہنے کی کوئی آرزو نہ ابھری تو اس کی ماں نے ہسپتا ل کے عملے کو جانے والے کی مشکل آسان کرنے کے لیے کہہ دیا۔
آخری الفاظ
[ترمیم]ٹوپاک نے گولی کھانے کے بعد ایمولینس میں لیٹتے ہوئے وہاں موجود پولیس آٖفیسر کو اپنے آخری الفاظ کہے۔ جو پولیس والے نے کسی کو نہیں بتائے۔پولیس افسر کرس کیرول نے انٹرویو میں کہا ہے کہ اس نے ٹوپاک کے آخری الفاظ کے بارے میں کسی کو اس لیے نہیں بتایاکہ کیس ابھی حل نہیں ہوا، دوسری وجہ یہ تھی کہ آخری الفاظ بارے پتہ چلتا تو ’لیو فاسٹ، ڈائی ینگ‘ والے ’لے جنڈ ‘ ریپرکو مزید شہرت حاصل ہوتی،وہ کہتا ہے کہ’ میں نہیں چاہتا تھا کہ ٹوپاک کو شہید کے طور پر یاد کیاجائے یا وہ ہیروقرار پائے‘۔ میں یہ نہیں چاہتا تھاکہ لوگ کہیں کہ جب وہ مر رہا تھا، اس کی سانس اکھڑ رہی تھی،اس کی نبض ڈوبنے کو تھی تب بھی وہ پولیس والوں سے بات کرنا پسند نہیں کررہاتھا،میں اسی وجہ سے اس کو ہیرو بنانا نہیں چاہتا تھا، مگر اب بہت وقت گزرگیاہے اوروہ بہرحال شہید ہے، لوگ اسے ہیرو قرار دے چکے ہیں، اس موقع پر میرا خاموش رہنا کہانی پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتا۔ سات ستمبر1996کے اس حادثے کو یاد کرتے ہوئے سابق پولیس افسر کرس کیرول نے کہاکہ میرے بار بار پوچھنے پرٹوپاک نے مجھ پر نظر ڈالی،ایک سانس لی تاکہ الفاظ باہر آسکیں اور پھر منہ کھولا۔پولیس افسر کہتے ہیں کہ اس نے سوچا بل آخراسے کچھ تعاون حاصل ہورہاہے اور وہ اب حملہ آور کا نام سن سکے گا مگر جب اس نے سنا تو ٹوپاک شکور کہہ رہاتھا وہی چار حروفی لفظ جو اس نے پوری زندگی پولیس اور امریکی نظام کے لیے استعمال کیا تھا، فاک ۔۔ یو۔[11]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://web.archive.org/web/20150721003213/http://www.2pac2k.de/name.html — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اپریل 2019 — سے آرکائیو اصل فی 21 جولائی 2015 — اقتباس: ".. he was named Lesane Parish Crooks, not Tupac Amaru."
- ↑ Official Coroners Report — اخذ شدہ بتاریخ: 26 نومبر 2020 — سے آرکائیو اصل
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/3735 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 جنوری 2022
- ↑ ناشر: یورو نیوز — تاریخ اشاعت: 1 ستمبر 2026 — Jury convicts Duane 'Keffe D' Davis of first degree murder in 1996 killing of hip-hop icon Tupac Shakur | Euronews
- 1 2 3 4 عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/120393336 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/120393336
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus-legacy.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/126831203
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus-legacy.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/153808995
- ↑ Rock and Roll Hall of Fame ID: https://www.rockhall.com/inductees/tupac-shakur
- ↑ "ٹوپاک شکور خود اپنے الفاظ میں" MTV News 1997. MTV News. http://www.youtube.com/watch?v=tHOrL-qcwRU[ٹوپاک خود اپنے نام کا تلفظ ادا کرتے ہوئے 2:29 پر.]
- ↑ "کالم اے وحید مراد"۔ 2015-12-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-19
بیرونی روابط
[ترمیم]| Tupac Shakur کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپیڈیا کے ساتھی منصوبے: | |
| انبارِ مشترکہ ذرائع ویکی ذخائر سے | |
| مجموعۂ اقتباساتِ متنوع ویکی اقتباسات سے | |
- Official website

- Tupac Amaru Shakur Foundation for the Arts
- Expressing Myself, Silencing the Demonsآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ chuckphilipspost.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل), Interview with Chuck Philips
- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ٹوپاک شکور
- ٹوپاک شکور بمقام تلاش قبر
سانچہ:Tupac Shakur سانچہ:Outlawz سانچہ:Digital Underground
| ویکی ذخائر پر ٹوپاک شکور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- 1971ء کی پیدائشیں
- 16 جون کی پیدائشیں
- 1996ء کی وفیات
- 1996ء میں ریاستہائے متحدہ میں قتل
- افریقی امریکی شعرا
- افریقی امریکی مرد ریپر
- امریکی اشتراکیت پسند
- امریکی زیر حراست اور قیدی شخصیات
- امریکی شعرا
- امریکی غیر افسانوی مصنفین
- امریکی کمیونسٹ
- امریکی مرد اداکار
- امریکی مرد ریپر
- امریکی مرد فلمی اداکار
- امریکی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- امریکی مقتولین
- انگریزی شعرا
- بیسویں صدی کی امریکی مرد موسیقار
- بیسویں صدی کے افریقی-امریکی فعالیت پسند
- بیسویں صدی کے امریکی شعرا
- بیسویں صدی کے امریکی گلوکار
- بیسویں صدی کے امریکی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے امریکی مرد مصنفین
- ریاستہائے متحدہ میں غیر حل شدہ قتل
- مرد امریکی شعرا
- مقتول افریقی-امریکی شخصیات
- مقتول مرد مصنفین
- نیو یارک سٹی کے مرد اداکار
- نیو یارک کے شعراء
- نیواڈا میں آتشیں اسلحہ سے اموات
- نیویارک شہر کے مصنفین
- بریت شدہ ملزمان جنسی جرائم
- افریقی-امریکی مرد رقاص
- افریقی-امریکی مرد اداکار
- امریکی مرد رقاص
- اٹلانٹک ریکارڈز کے فنکار
- لاس اینجلس، کیلیفورنیا کی ثقافت
- بیسویں صدی کے امریکی مجرمین
- امریکی مرد مجرمین
- امریکی مرد غیر افسانوی مصنفین
- انٹرسکوپ ریکارڈز کے فنکار
- نیواڈا میں مقتول افراد
- تمالپیس ہائی اسکول کے فضلا
- مقتول اداکار
- ریاستہائے متحدہ میں نظام تنفس کی خرابی سے اموات
- بیسویں صدی کے افریقی-امریکی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے امریکی غیر افسانوی مصنفین
- افریقی-امریکی مسیحی
- نیو یارک (ریاست) کے مسیحی
- نیو یارک سٹی کے مجرمین
- نیو یارک (ریاست) کے قیدی اور زیر حراست افراد
- مینہٹن کے مصنفین
- شعور کے عارضے میں مبتلا شخصیات
- عصمت دری کے مرتکب امریکی افراد
- مقتولین
- ہپ ہاپ گلوکار
- مینہٹن کے اداکار
- بیسویں صدی کے موسیقار
- غیر حل شدہ قتل
- غیر حل شدہ اموات
- خدا پرست شخصیات
- کمیونسٹ پارٹی یو ایس اے
- امریکی ہپ ہاپ موسیقار
- امریکی ہپ ہاپ گلوکار
- امریکی جنسی مجرم
- مقتول مجرم
- سان فرانسسکو بے ایریا کے مصنفین
- امریکی نغمہ نگار
- ریپر
- امریکی منظر نویس
- نظام تنفس کی خرابی سے اموات


