چیلسی ہینڈلر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چیلسی ہینڈلر
(انگریزی میں: Chelsea Handler ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 25 فروری 1975ء (49 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لیونگسٹن، نیو جرسی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ نیلا  ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت ڈیموکریٹک پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لونگسٹن ہائی اسکول  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ،  مزاحیہ اداکار،  ٹیلی ویژن اداکارہ،  سوانح نگار،  فلم اداکارہ،  مصنفہ،  آپ بیتی نگار،  ٹی وی پروڈیوسر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ،  باضابطہ ویب سائٹ[3]  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چیلسی ہینڈلر (انگریزی: Chelsea Handler) ( پیدائش: 25 فروری 1975ء) امریکی یہودی نژاد اداکارہ، کامیڈین، ٹیلی وژن میزبان، مصنفہ، پروڈیوسر اور فعالیت پسند ہیں۔ انھوں نے 2007ء سے 2014ء تک ای نیٹ ورک (E! network) پر رات کے وقت کے ایک ٹاک شو Chelsea Lately کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ جنوری 2016ء میں نیٹ فلکس پر ایک ڈاکومنٹری Chelsea Does جاری ہوئی۔[4] 2016ء سے 2017ء کے درمیانی عرصہ میں انھوں نے Chelsea کے نام سے ایک ٹاک شو کی میزبانی کی۔ 2012ء میں ٹائم رسالے نے چیلسی کو 100 با اثر شخصیات کی فہرست ٹائم 100 میں شامل کیا۔[5] 2010ء میں فوربس (جریدہ) نے انھیں 100 مشاہیر کی فہرست میں 92 نمبر پر شامل کیا۔[6]

حالات زندگی[ترمیم]

چیلسی ہینڈلر 25 فروری 1975ء[7] میں لیونگسٹن، نیو جرسی، ریاستہائے متحدہ امریکا میں پیدا ہوئیں۔ وہ کار ڈیلر اور ہوم میکر ریٹا کے 6 بچوں میں سب سے بڑی ہیں۔ ان کے والد اشکنازی یہود اور والدہ جرمن نژاد تھیں۔ انھوں نے لیونگسٹن اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ ان کے Cosmopolitan (magazine) اور Now (1996–2019 magazine) میں کالم شائع ہوتے رہے ہیں۔مئی 2009ء میں انھوں نے سان فرانسسکو میں ہونے والے 20 ویں سالانہ گلیڈ میڈیا ایوارڈ (GLAAD Media Award) کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ مارچ 2012ء میں انھوں نے لاس اینجلس میں ہونے والے انسانی حقوق مہم گالا کی میزبانی کی۔ ان کی اب 6 کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن میں My Horizontal Life: A Collection of One-Night Stands، Are You There, Vodka? It's Me, Chelsea، Chelsea Chelsea Bang Bang، Lies That Chelsea Handler Told Me، Uganda Be Kidding Me اور Life Will Be the Death of Me: . . . and you too! شامل ہیں۔ ان کی کتابوں کے باعث چیلسی نیو یارک ٹائمز کے بیسٹ سیلر مصنفین کی صف میں بھی شامل رہی ہیں۔ چیلسی کی کتابیں اس قدر کامیاب رہتی ہیں کہ وہ پبلشر کا کریڈٹ بھی شیئر کرتی ہیں۔[8]

تصانیف[ترمیم]

  • Chelsea Handler (2005)۔ My Horizontal Life: A Collection of One-Night Stands۔ New York: Bloomsbury USA۔ ISBN 978-1-58234-618-2 
  • Chelsea Handler (2008)۔ Are You There, Vodka? It's Me, Chelsea۔ New York: Simon Spotlight Entertainment۔ ISBN 978-1-4169-5412-5 
  • Chelsea Handler (2010)۔ Chelsea Chelsea Bang Bang۔ New York: Grand Central Publishing۔ ISBN 978-0-446-55244-8 
  • Chelsea Handler (2011)۔ Lies That Chelsea Handler Told Me۔ New York: Grand Central Publishing۔ ISBN 978-0-446-58471-5 
  • Chelsea Handler (2014)۔ Uganda Be Kidding Me۔ New York: Grand Central Publishing۔ ISBN 978-1-4555-9973-8 
  • Handler, Chelsea (2019). Life Will Be the Death of Me: . . . and you too!. New York: Spiegel & Grau. آئی ایس بی این 9780525511779.

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Chelsea-Handler — بنام: Chelsea Handler — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  2. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/2577649 — بنام: Chelsea Handler — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. Giphy username: https://giphy.com/chelseashow
  4. Andrew Wallenstein (February 18, 2015)۔ "Chelsea Handler Rips E!, Says Upcoming Netflix Show Like '60 Minutes' But 'Faster, Cooler'"۔ Variety 
  5. http://www.time.com/time/specials/packages/article/0,28804,2111975_2111976_2112087,00.html آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ time.com (Error: unknown archive URL) The 100 Most Influential People in the World: Chelsea Handler
  6. https://www.forbes.com/2010/06/22/lady-gaga-oprah-winfrey-business-entertainment-celeb-100-10_land.html Forbes Celebrity 100 List
  7. "Chelsea Handler: Biography"۔ TV Guide۔ اخذ شدہ بتاریخ September 13, 2010 
  8. لیاقت علی جتوئی، بالی وڈ کی با صلاحیت اداکارئیں لکھتی بھی کمال ہیں (مضمون(، مشمولہ: روزنامہ جنگ کراچی، 20 فروری 2020ء، صفحہ 8