کامران مرزا
کامران مرزا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1512 کابل |
وفات | 5 اکتوبر 1557 (44–45 سال) مکہ، ایالت حبش، سلطنت عثمانیہ |
شہریت | ![]() |
والد | ظہیر الدین محمد بابر |
بہن/بھائی | |
خاندان | تیموری خاندان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی |
درستی - ترمیم ![]() |
کامران مرزا (Kamran Mirza) مغلیہ سلطنت کے بانی مغل شہنشاہ ظہیرالدین بابر کا دوسرا بیٹا تھا۔ کامران مرزا بابر کی بیوی گل رخ بیگم کے ہاں کابل میں پیدا ہوا۔ وہ مغل تخت کے وارث نصیرالدین ہمایوں کا سوتیلا بھائی تھا، جبکہ بابر کا تیسرا بیٹا عسکری مرزا اس کا سگا بھائی تھا۔
کامران بارہ دری[ترمیم]
کامران مرزا کے 1540ء میں تعمیر کردہ اہم تعمیراتی ڈھانچہ دریائے راوی، لاہور، پاکستان میں آج بھی موجود ہے جسے کامران کی بارہ دری کہا جاتا ہے۔
جلاوطنی اور موت[ترمیم]
اگرچہ ہمایوں پر اپنے باغی بھائی کو سزائے موت دینے پر دباؤ تھا، لیکن وہ اس بات پر قائل ہو گیا کہ اسے کچھ سزا دی جائے جس پر اسے اندھا کر دیا گیا۔ اس کے بعد ہمایوں نے حج کے لیے کامران کو مکہ روانہ کر دیا جہاں 1557ء میں وہ انتقال کر گیا۔