گوئٹے
گوئٹے | |
---|---|
(جرمنی میں: Johann Wolfgang von Goethe) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (جرمنی میں: Johann Wolfgang Goethe) |
پیدائش | 28 اگست 1749ء [1][2][3][4][5][6][7] فرینکفرٹ [8][9] |
وفات | 22 مارچ 1832ء (83 سال)[1][2][4][5][6][7][10] وایمار [11][9] |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
رکن | جرمن سائنس اکیڈمی آف سائنسز لیوپولڈینا ، باوارین اکیڈمی آف سائنس اینڈ ہیومنٹیز ، سائنس کی پروشیائی اکیڈمی ، فری میسن ، سائنس کی روسی اکادمی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ لائپزش (1765–1768) |
تخصص تعلیم | اُصول قانون |
تعلیمی اسناد | سند یافتہ جامعہ |
پیشہ | ماہر نباتیات ، سیاست دان ، مصور ، فلسفی [12]، الٰہیات دان ، مفسرِ قانون ، ناقدِ فن ، مہتمم کتب خانہ ، شاعر [9][12]، سفرنامہ نگار ، طبیعیات دان ، ادیب ، ناول نگار ، ڈراما نگار [13][12]، آپ بیتی نگار ، سفارت کار ، ریاست کار ، جامع العلوم ، روزنامچہ نگار ، ماہر حیوانیات ، وکیل ، نغمہ ساز ، غنائیہ نگار ، مصنف [9][13][12][14]، بصری فنکار [12]، مورخ فن [15] |
مادری زبان | جرمن |
پیشہ ورانہ زبان | جرمن [16][17] |
شعبۂ عمل | تشریح ، موسمیات ، ارضیات ، طبیعیات |
کارہائے نمایاں | دیوان الشرقی للمولف الغربی |
مؤثر | نپولین ، حافظ شیرازی ، والٹیئر ، لنی اس [18]، ولیم شیکسپیئر ، سپینوزا |
تحریک | دور استبصار |
اعزازات | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
گوئٹے (آلمانی زبان میں Johann Wolfgang von Goethe ) آلمان یعنی جرمنی کا مشہور شاعر اور فلسفی تھا۔ وہ 28 اگست 1749ء کو پیدا ہوا اور 22 مارچ 1832ء کو انتقال کیا۔ شاعری، ڈراما، ادب، فلسفہ، الٰہیات، عرض بے شمار اصناف میں لکھتا رہا۔ گوئٹے اگرچہ جرمن ادیب تھا لیکن وہ عالمی ادب کے گنے چنے قافلہ سالاروں میں شمار ہوتا ہے- وہ بیک وقت شاعر، ناول نویس، ڈراما نگار اور فلسفی تسلیم کیا جاتا ہے- وہ متنوع اور ہمہ گیر طبعیت کا مالک تھا اور اس کی دلچسپیاں بھی لامحدود تھیں- ادب کے علاوہ اس نے قانون، طب، علم کیمیا اور علم برق کی تعلیم بھی حاصل کی- وہ سیاست دان، تھیٹر ڈائریکڑ، نقاد اور سائنس دان بھی تھا- ان تمام صفات نے مل جل کر اسے عالمی ادب کی دیوقامت شخصیات کی صف میں لاکھڑا کیا- بین الاقوامی شہرت و مقبولیت میں وہ ہومر، شیکسپیئر اور دانتے کا ہم پلہ نظر آتا ہے۔۔[19]
خاندان
[ترمیم]اس کا باپ جوہان کیسپر گوئٹے(کاسپارگوٹے) ( 1710ء۔1782)ایک وکیل تھا لیکن گوئٹے کی پیدائش کے وقت وہ اپنے چار منزلہ مکان میں ریٹائرڈ زندگی گزار رہا تھا۔ اس کی اپنی لائبریری بہت بڑی تھی اور مصوری کے بہت سے نمونے بھی اس کے پاس تھے۔ مزاجاً سخت، مغرور اور سنکی کتابوں کا رسیا گوئٹے کی ماں کیتھرین ایلزبیتھ (کاتارین الیسابیتھ)( 1731۔1808)فرینکفرٹ (فرانکفورٹ) کے میئر کی بیٹی تھی۔ خوش مزاج، ہنس مکھ، نیک سیرت، شاعری اور تھیٹر کی رسیا۔ اس نے ایک چھوٹا سا تھیٹر بھی اپنے گھر میں بنا رکھا تھا۔ اپنے بچپن کا ذکر گوئٹے نے بہت محبت سے کیا ہے۔ ماں کی خوش مزاج شخصیت نے گوئٹے کی شخصیت کو وہ دلآویزی عطا کی کہ وہ جہاں جاتا پسندیدہ نظروں سے دیکھا جاتا ۔
تعلیم
[ترمیم]ابتدائی تعلیم اپنے باپ سے حاصل کی اور بعد میں مختلف اتالیق سے مختلف علوم کی تعلیم حاصل کی۔ گوئٹے لاطینی، یونانی اورانگریزی پڑھ سکتا تھا۔ عبرانی سے بھی شدید تھی۔ فرانسیسی اور اطالوی روانی سے بول سکتا تھا۔ وائلن بجانا۔ اسکیچ بنانا، مصوری کرنا، گھڑ سواری، رقص اور تیرا کی اس نے اسی زمانے میں سیکھے۔ 1765میں وہ قانون کی تعلیم کے لیے لیئپ زگ گیا 1768ء میں وہ بیمار پڑ گیا اور فراینکفرٹ(فرانکفورٹ) واپس آگیا۔ چھ بچوں میں سے صرف گوئٹے اور اس کی بہن بچے تھے اس لیے ان کی تعلیم و تربیت پر والدین نے پوری توجہ دی۔ 1771ء میں اسٹراس بورگ میں اس نے قانون کی تعلیم مکمل کی۔ وہیں اس کی ملاقات ہر ڈر سے ہوئی۔ ہر ڈر گوئٹے سے پانچ سال بڑا تھا۔ یہیں اس کی ملاقات ان نوجوانوں سے بھی ہوئی جو درباروں کی تصنع پسندی، مبلغوں کے کھوکھلے لفظوں اور تاجروں کے استحصال کے خلاف تھے اور اس بات پر افسردہ اور شاکی تھے کہ نوجوانوں کو جرمن معاشرہ میں وہ مقام نہیں مل رہا ہے جس کے وہ اپنی اہلیت وصلاحیت کے لحاظ سے، مستحق ہیں۔ احساس محرومی ان پر چھایا ہوا تھا۔ وہ آزادی فکر وہ اظہار کے حامی اور سارے معاشرے میں ذہنی بیداری پیدا کرنے کے خواہش مند تھے۔ نوجوانوں کی اس تحریک کا نام شٹورم اونڈ ڈرانگ Sturm Und Drang تھا۔ اس تحریک سے متاثر ہو کر گوئٹے نے غنائیہ نظمیں لکھیں۔ اسی زمانے میں گوئٹے رومو اور اسپنوزا سے بھی متاثر ہوا۔ اسی دور میں اسے جانوروں اور پودوں کے مطالعے کا شوق بھی پیدا ہوا، جو ساری عمر جاری رہا اور اس نے علم حیاتیات اور نباتات کی بھی اہم خدمت انجام دی۔1772ء میں اس نے وکالت شروع کی۔ اس وقت گوئٹے کی عمر صرف 23سال تھی ۔
نجی زندگی
[ترمیم]خوبصورت نوجوان، کشادہ پیشانی، بڑی بڑی روشن آنکھیں، عاشق مزاج اور جذباتی۔ اس کے بارے میں یہ خیال عام تھا کہ ا س شخص کے دماغ کے کچھ پیچ ڈھیلے ہیں۔ یہاں اس کے بہت سے معاشقے چلے نوکا ذکر اس نے خود کیا ہے فریڈیرک براؤن کا ذکر سب سے اہم اس لیے ہے کہ خود گوئٹے نے بڑی محبت اور جذبے کے ساتھ اس کا ذکر کیاہے۔ جب وہ اسے حاصل ہو گئی تو گوئٹے نے اپنے ایک دوست کو لکھا کہ ” انسان اپنی مطلوبہ چیز حاصل کرکے ذرہ برابر بھی زیادہ خوش نہیں ہو جاتا “۔ قانون کی ڈگری لینے کے بعد اس نے فریڈیرک براؤن کو الوداع کہا لیکن بے چاری براؤن نے ساری عمر شادی نہیں کی اور 1813ء میں مر گئی۔ گوئٹے کو اپنی بے وفائی کا شدید احساس تھا۔ اسی سال اس نے اپنا ڈراما Gotz Von Berlichingen لکھا اور اس کی کاپی فریڈیرک کو یہ کہہ کر بھجوائی کہ بے چاری فریڈیرک کو کسی حد تک اس بات سے تسلی ہوگی کہ ڈرامے میں بے وفا عاشق کو زہر دے دیا گیا ہے۔ اس ڈرامے پر نوجوانوں کی تحریک کا گہرا اثر ہے۔ مئی 1772ء میں وہ وکالت کے سلسے میں Wetzlar(ویتس لار)ویٹنرلر چلا آیا۔ یہیں اس کی ملاقات جیرو زالم اورKestner کیست نر سے ہوئی جس کی منگیتر پر وہ عاشق ہو گیا اور جب ناکام ہوا تو دوسرے ہی دن اس شہر کوچھوڑ دیا۔ راستے میں وہ ایک دوست کے گھر ٹھہرا جس کے دو بیٹیاں تھیں۔ بڑی بیٹی ماکس ملیانے ( Maximiliane) کودیکھ کر اس کے جذبات میں ہیجان برپا ہو گیا۔ گوئٹے نے اپی سوانح میں لکھا ہے کہ ” یہ احساس بہت خوشگوار ہوتا ہے جب کوئی نیا جذبہ ہمارے اندر ہلچل مچا دیتا ہے جب کہ پرانا ابھی پورے طور سے معدوم نہ ہوا ہو۔ جب سورج غروب ہو رہا ہوتا ہے تو انسان کے اندر یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ دوسری طرف چاند طلوع ہونا شروع ہو ماکس ملیانے کی شادی پیٹر برنیٹانو سے ہو گئی اور اس کے بطن سے وہ لڑکی پیدا ہوئی 35سال بعد جس کے عشق میں گوئٹے گرفتار ہوا۔ اسی سال اسے اطلاع ملی کہ جیرو سالم نے اپنے کسی دوست کی بیوی کے عشق میں گرفتاری و ناکامی کے بعد کیسنر کے، پستول سے خود کشی کر لی ہے۔ 1774ء میں اسی واقعہ سے متاثر ہو کر اس نے ” ورتھر کی داستان غم “ لکھی۔ یہ ناول اتنا مقبول ہوا کہ اس کی شہرت سارے یورپ میں پھیل گئی یورپ کی کئی زبانوں میں اس کا ترجمہ ہوا۔ چینی اور اردو میں بھی اس کا ترجمہ ہو چکا ہے۔ اس ناول میں گوئٹے نے Charlotte Buffشارلوٹ بف سے اپنے عشق کی ناکامی کے تجربے کو شدت اظہار کے ساتھ بیان کیا ہے ۔
دربار سے وابستگی
[ترمیم]1775ء میں گوئٹے و یمر آگیا اور ڈیوک کے دربار سے وابستہ ہو گیا۔ ڈیوک نے گوئٹے کو اس قدر پسند کیا کہ وہ تین سال تک ہمہ وقت ڈیوک کے ساتھ رہا۔ ڈیوک نے تو اپنا دربار سجانے کے لیے ایک شاعر کو وابستہ کیا تھا لیکن صلاحیتوں کو دیکھ کر اسے وزیر مقرر کر دیا اور بعد میں اپنی ریاست کی انتظامیہ کا رکن اعلی بنا دیا۔ دس سال تک وہ ریاست کے کاموں میں لگا رہا اور عزت و دولت کے ساتھ زندگی بسر کی۔ 1786ء میں وہ بغیر کہے اٹلی چلا گیااور دو سال وہاں رہا۔ اٹلی کے سفر و قیام نے گوئٹے کے رومانی انداز فکر کو بدل دیا اور اس پر کلاسیکل انداز نظر چھا گیا۔ 1787ء اور 1817ء کے درمیان اس نے کئی ڈرامے ناول لکھے سفر نامہ اور تنقید بھی اسی زمانے میں لکھے۔ اٹلی کے دوران قیام میں ڈیوک نے گوئٹے کی مرضی سے دوسرا وزیر اعلی مقررکر دیا۔ واپسی پر اس نے امور تعلیم کا عہدہ سنبھال لیا ۔
تصنیف و تالیفات
[ترمیم]اٹلی سے واپسی پر اس نے انقلاب فرانس کے خلاف لکھنا شروع کیا۔ اس کا نقطہ نظریہ تھا کہ انصاف پسندی اور مساوات و اخوت کے اصول نہایت اچھے ہیں لیکن وہ طریقہ کار، جس میں بربریت، قتل و غارتگری اورانتہا پسندی شامل ہو، غلط ہے۔ 1788 ء میں 23سالہ کرسٹیانے اس کی زندگی میں داخل ہوئی وہ کسی مصنوعی پھول بنانے والے کارخانے میں ملازم تھی اور اپنے بھائی کے کسی کام سے آئی تھی۔ وہ ان پڑھ اور جاہل تھی لیکن گوئٹے اس کی سادگی، تازگی اور چمچماتی ہوئی جوانی کو دیکھ کر لہلوٹ ہو گیا۔ پہلے اپنے پائیں باغ کی نگرانی کے لیے اسے رکھ لیا۔ پھر وہ داشتہ کی حیثیت سے رہنے لگی۔ 1789ء میں وہ حاملہ ہو گئی تو اسے وائیمار والے گھر میں لے آیا۔ 1806ء میں اس سے شادی کی۔ 1794ء میں Schillerشلر سے گوئٹے کی ملاقات ہوئی۔ شلر نے گوئٹے پر گہرے اثرات مرتب کیے اور ان کی دوستی شلر کے مرنے 1805ء تک قائم رہی۔ 1790ء۔94کا زمانہ گوئٹے کی بے یقینی اور تذبذب کا زمانہ تھا جس سے شلر ہی نے اسے نکالا۔ 1808میں گوئٹے نے فاؤسٹ کا پہلا حصہ شائع کیا جس کے لکھنے میں وہ نوجوانی سے اب تک کسی نہ کسی طرح مصروف رہا تھا۔ گوئٹے کا نام ” فاؤسٹ “ کی وجہ سے امر ہے گوئٹے نے فاؤسٹ کی داستان کو ازسر نو تشکیل دیا اور اسے دنیا کی ایک عظیم ترین شاعرانہ و فلسفیانہ تخلیق بنا دیا۔ 1811ء میں اس نے اپنی خود نوشت سوانح عمری ” شاعری اور سچائی “ لکھنی شروع کی جو 1833ء تک مسلسل شائع ہوتی رہی 1819ء میں ” دیوان مغرب “ شائع کیا جس پر فارسی شاعری اور حافظ کی غزل کا گہرا اثر ہے یہ زمانہ گوئٹے کی شاعرانہ تخلیقات کا بہترین زمانہ ہے۔ 1831ء کے آخری دنو ں میں اس نے فاؤسٹ کے دوسرے حصے کی آخری سطریں لکھیں اور طنزیہ بے نیازی سے کہا کہ یہ آنے والی نسلوں کے ان نقادوں کی میراث ہے جو اس کے نقائص اور کمزوریاں دریافت کریں گے۔ فاؤسٹ کا دوسرا حصہ اس کے مرنے کے بعد شائع ہوا۔ 22مارچ 1832ء میں 82سال اور سات ماہ کی عمر میں یہ لافانی مصنف فانی انسانوں کی طرح مر گیا ۔ اس نے جو کچھ لکھا وہ ایک انسان کا کام نہیں تھا۔ صرف سائنس کے بارے میں اس کی تحقیقات چودہ جلدوں میں شائع ہوئی ہیں اس کی کل تصانیف ” وائیمارایڈیشن “ کے نام سے 140جلدوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ گوئٹے کا تخلیقی عمل آخر عمر تک زندہ و جاری رہا۔ وہ ارتقا کرتا رہا، بدلتا رہا اور تخلیق کرتا رہا ۔
گوئٹے،اسلام اور محمد
[ترمیم]گوئٹے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مداح اور عاشق تھا۔ اپنی تخلیق ”دیوانِ مغربی“ میں گوئٹے نے حضور اقدس کی بارگاہ میں جگہ جگہ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔[20]
گوئٹے لکھتا ہے:
” | سالہا سال خدا سے نا آشنا پوپ ہمیں قرآن اور اس کے لانے والے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظمت سے دور رکھے رہے مگر علم و دانش کی شاہراہ پر جتنا ہم نے قدم آگے بڑھایاتو جہالت و تعصب کے ناروا پردے ہٹتے گئے اور بہت جلد اس کتاب نے جس کی تعریف و توصیف نہیں ہو سکتی دنیا کو اپنی طرف کھینچ لیا اور اس نے دنیا کے علم و دانش پر گھرا اثر کیا ہے او رآخر کار یہ کتاب دنیا بھر کے لوگوں کے افکار کا محور قرار پائے گی“۔ مزید لکھتا ہے: ”ہم ابتدا میں قرآن سے روگرداں تھے لیکن زیادہ وقت نہیں گذرا کہ اس کتاب نے ہماری توجہ اپنی طرف جذب کرلی اور ہمیں حیران کر دیا یہاں تک کہ اس کے اصول اور عظیم علمی قوانین کے سامنے ہم نے سرِتسلیم خم کر دیا۔[21] | “ |
قرآن کے بارے میں لکھتا ہے کہ ”
” | قرآن ایسی کتاب ہے کہ ابتدا میں قاری اس کی وزنی عبارت کی وجہ سے روگردانی کرنے لگتا ہے لیکن اس کے بعد اس کی کشش کا فریفتہ ہوجاتا ہے او ربے اختیار اس کی متعدد خوبیوں کا عاشق ہوجاتا ہے“۔ [21] | “ |
گوئٹے اور اقبال
[ترمیم]فان ہیمر کے ترجمہ دیوانِ حافظ سے متاثر ہوکر گوئٹے نے اپنا ’دیوانِ مغرب‘ مرتب کیا جو علامہ اقبال کے فارسی مجموعۂ کلام ’’پیامِ مشرق‘‘ کی تصنیف کا محرک ہوا۔ گوئٹے کو بیک وقت مختلف علوم پر دسترس حاصل تھی۔ گوئٹے نہ صرف اپنے عہد کا ممتاز شاعر و ادیب تھا بلکہ موجودہ زمانے میں بھی اس کی عظمت مسلم ہے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور نثر میں گوئٹے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ گوئٹے نے اپنی نظم ’’نغمۂ محمد‘‘ میں اسلام کو ایک جامع‘ کامل اور متحرک دین قرار دیا ہے۔ اقبال نے ’’جوئے آب‘‘ کے نام سے اس نظم کا فارسی میں منظوم ترجمہ کیا ہے تاکہ اسلام کے متعلق اس عظیم شاعر کے خیالات کا اظہار ہو سکے۔ [22]
تنقید
[ترمیم]گوئٹے کو میتھیو آرنلڈ ہر دور کا سب سے بڑا نقاد کہتا ہے گوئٹے کا رجحان کلاسیکی ہے مگر کلاسیکیت کو بھی وہ اپنے اعلی ذوق اور زندگی کے تعلق سے دیکھنے پر زور دیتا ہے اور اسی زاویہ نظر سے گوئٹے کو ہم میتھیو آرنلڈ کا پیشرو کہہ سکتے ہیں ۔ گوئٹے کے بارے میں میتھو آرنلڈ لکھتا ہے کہ ” اب جب کہ زندگی اور دنیا بہت پیچیدہ چیزبن گئی ہے جدید شاعری کی تخلیق کے لیے ضروری ہے کہ تنقیدی شعور اور تنقیدی کاوش اس کے اندر موجود ہو ورنہ وہ تخلیق بذات خود سطحی اور بے وقعت ہوگی اسی لیے بائرن کی شاعری میں ہمیشہ زندہ رہنے کی قوت کم نظر آتی ہے اور اس کی برخلاف گوئٹے کی شاعری میں یہ قوت اسی وجہ سے زیادہ ہے۔ بائرن اور گوئٹے دونوں میں تخلیقی صلاحیت بہت اعلی درجے کی تھی لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ گوئٹے کی ذہنی تربیت تنقیدی کاوش اور تنقیدی شعور کے ذریعے ہوئی اور اس شعور نے اس کے سامنے نئے آسمان اور نئے افق کھول دیے۔ یہ چیزیں شاعری کے بنیادی لوازمات اور شاعری کے بنیادی موضوعات ہیں اور گوئٹے بائرن سے کہیں زیادہ ان کا گہرا شعور رکھتا ہے “ گوئٹے کے اسی گہرے تنقیدی شعور کی وجہ سے اس کا تخلیقی عمل آخر عمر تک ترقی کرتا رہا ۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/118540238 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11905269k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Jean Wolfgang Goethe de
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6tx3cp7 — بنام: Johann Wolfgang von Goethe — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/5928 — بنام: Goethe — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/77177 — بنام: Johann Wolfgang von Goethe — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ISBN 978-85-7979-060-7 — دائرۃ المعارف اطالوی ثقافت آئی ڈی: https://enciclopedia.itaucultural.org.br/pessoa360224/goethe — بنام: Goethe — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118540238 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب پ اثر پرسن آئی ڈی: https://www.digitalarchivioricordi.com/it/people/display/2129 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 دسمبر 2020
- ↑ https://frankfurter-personenlexikon.de/node/2398 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/118540238 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://cs.isabart.org/person/15750 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ BeWeb person ID: https://www.beweb.chiesacattolica.it/persone/persona/1374/ — اخذ شدہ بتاریخ: 4 فروری 2021
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ عنوان : Dictionary of Art Historians — Dictionary of Art Historians ID: https://arthistorians.info/goethej — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اپریل 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11905269k — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/5681507
- ↑ https://www.google.co.uk/books/edition/Kierkegaard_Eve_and_Metaphors_of_Birth/euHaDwAAQBAJ?hl=en&gbpv=1&pg=PA126&printsec=frontcover
- ↑ گوئٹے[مردہ ربط]
- ↑ "حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم"۔ 11 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2009
- ^ ا ب کیا قرآن میں تحریف ہوئی
- ↑ (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی
- مضامین جن میں جرمنی زبان کا متن شامل ہے
- 1749ء کی پیدائشیں
- 28 اگست کی پیدائشیں
- 1832ء کی وفیات
- 22 مارچ کی وفیات
- گوئٹے
- انیسویں صدی کے جرمن فلسفی
- انیسویں صدی کے جرمن ناول نگار
- انیسویں صدی کے شعرا
- اٹھارویں صدی کے جرمن ناول نگار
- اٹھارویں صدی کے شعراء
- اٹھارہویں صدی کے جرمن فلسفی
- جرمن آپ بیتی نگار
- جرمن شاعر
- جرمن غیر افسانوی مصنفین
- جرمن فری میسن
- جرمن فلسفی
- جرمن لوتھری شخصیات
- جرمن ملوکیت پسند
- جرمن زبان کے شعرا
- جرمنی کے ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- رومانوی شعرا
- سماوی سفر نامہ نگار
- فرینکفرٹ کی شخصیات
- طبعی فلاسفہ
- اٹھارویں صدی کے جرمن مصنفین
- انیسویں صدی کے جرمن شعرا
- اٹھارویں صدی کے جرمن ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- انیسویں صدی کے جرمن ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- انیسویں صدی کی جرمن مرد مصنفین
- جرمن مہتممین کتب خانہ
- روشن خیال فلسفی
- اٹھارویں صدی کے معلمین
- اٹھارویں صدی کے مضمون نگار
- اٹھارہویں صدی کے مؤرخین
- انیسویں صدی کے معلمین
- انیسویں صدی کے مضمون نگار
- انیسویں صدی کے مؤرخین
- ثقافتی ناقدین
- رزمیہ شاعر
- جرمن سفارتکار
- جرمن مورخین
- جرمن مرد ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- جرمن مرد ناول نگار
- جرمنی کے مرد شعراء
- ادبی نظریہ ساز
- اخلاقیات کے فلسفی
- فن کے فلسفی
- تہذیب کے فلاسفہ
- تعلیم کے فلسفی
- تاریخ کے فلسفی
- فلاسفہ ادب
- سائنسی فلسفی
- فلاسفہ جنسیت
- معاشرتی علوم کے فلسفی
- مصنفین فلسفہ
- سیاسی فلاسفہ
- معاشرتی ناقدین
- معاشرتی فلاسفہ
- جرمن سفر نامہ نگار
- انیسویں صدی جرمن معلمین
- اٹھارویں صدی کے جرمن مؤرخین
- انیسویں صدی کے جرمن مؤرخین