ہارپ
| |
قیام | 1993 |
---|---|
میدان تحقیق | آئونی کرہ |
مدیر | John Heckscher |
مقام | گاکونا، الاسکا |
الحاقات | جامعہ الاسکا |
موقع حبالہ | www |
ہارپ (انگریزی: high frequency active auroral research program) جس کو مختصراً HAARP کہا جاتا ہے، آئونی کرہ سے متعلق ایک تحقیقی پروگرام ہے جس میں مشترکہ طور پر امریکی فضائیہ، امریکی بحریہ، جامعہ الاسکا اور ڈارپا سرمایہ فراہم کر رہے ہیں۔[1]
اس پروگرام کا مقصد کرۂ ہوا کا سب سے بالائی حصہ آئونی کرہ (ionosphere) کا تحلیلی و تجزیاتی مطالعہ اور کرہ آئونی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی تحقیق کرنا ہے تاکہ لاسلکی اطلاعات و ابلاغیات اور مواصلاتی کارکردگی اور نگرانی میں بہتری لائی جاسکے۔
یہ پروگرام ایک قطب شمالی ادارہ ہارپ ریسرچ اسٹیشن کے زیر انتظام مکمل کیا جا رہا ہے۔ یہ ادارہ امریکی صوبہ الاسکا کے علاقہ گاکونا سے قریب ایک جگہ پر واقع ہے جو امریکی فضائیہ کی ملکیت ہے۔[2]
ہارپ ریسرچ اسٹیشن میں سب سے اہم آلہ کرہ آئونی تحقیقی آلہ (انگریزی: ionospheric research instrument) ہے۔ یہ ایک طاقتور ترین برقناطیسی تعددات کو نشر کرنے والے ترسیلہ (transmitter) کی صلاحیت کا حامل آلہ ہے جس میں 180 محاسات (antennas) موجود ہیں۔ اس آلہ کو کرہ آئونی کے کسی محدود خطہ کو عارضی طور پر گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ہارپ اسٹیشن پر کام کا آغاز 1993ء میں ہوا۔ اور موجودہ کرہ آئونی آلہ کی تکمیل 2007ء میں ہوئی۔ اس کام میں ہارپ کا سب سے بڑا ٹھیکیدار ایک برطانوی ادارہ BAE Systems تھا۔
بعض قدرتی آفات کے حوالہ سے ہارپ کے متعلق نظریہ سازش بھی فروغ پا رہا ہے۔ بعض سائنسدانوں کے خیال میں ہارپ پروگرام سازشی نظریہ سازوں کے لیے ایک پر کشش ہدف ثابت ہو رہا ہے۔ کیونکہ ایک کمپیوٹر سائنسداں کے مطابق سائنس سے ناواقف افراد کو اس کا مقصد انتہائی پراسرار نظر آتا ہے۔[3]
ایک طرف دنیا گلوبل وارمنگ کا رونا رو رہی ہے اور فوسل فیول (کوئلہ، ڈیزل، پیٹرول، گیس) پر پابندی لگانا چاہتی ہے تاکہ کرہ ہوائی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی ہو جو کرہ ہوائی کو گرم کر دیتی ہے۔ دوسری طرف ہارپ جیسے منصوبے کرہ ہوائی میں ہزاروں میگا واٹ کی گرمی انڈیل رہے ہیں۔
بیرونی ربط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر ہارپ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ "HAARP fact sheet" (انگریزی میں). ہارپ. 15 جون 2007.۔
- ↑ "purpose and objectives of the HAARP program" (انگریزی میں). ہارپ.۔
- ↑ "Is baked Alaska half-baked?" (انگریزی میں). Skeptic Magazine. 2003.۔