اکنینی ناگ ارجن
اکنینی ناگ ارجن راؤ | |
---|---|
(تیلگو میں: నాగార్జున) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1] مدراس، تمل ناڈو، بھارت |
29 اگست 1959
رہائش | فلم نگر، حیدرآباد، تلنگانہ، بھارت |
قومیت | بھارتی |
زوجہ |
|
اولاد | ناگا چیتنیا اکھل اکنینی |
تعداد اولاد | 2 |
والدین | اکنینی ناگیشور راؤ اکنینی ان پورنا |
والد | اکنینی ناگیشور راؤ |
خاندان | see Daggubati-Akkineni Family |
عملی زندگی | |
مادر علمی | مشرقی مشی گن یونیورسٹی |
پیشہ | اداکار، پروڈیوسر، بزنس مین، philanthropist |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، تیلگو ، انگریزی |
اعزازات | |
نندی اعزازات فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
اکنینی ناگ ارجن (پیدائش: 29 اگست، 1959ء) ایک بھارتی فلم اداکار، پروڈیوسر اور بزنس مین ہیں۔ آپ تیلگو سنیما میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ چند ہندی اور تمل زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انھوں نے 9 ریاست نندی اعزازات، 3 فلم فیئر اعزازات - جنوب اور 1 قومی فلم اعزاز حاصل کیا ہے۔ 1996ء میں انھوں نے فلم ننے پیلاڈٹا پروڈیوس کی۔ جس نے اس سال قومی فلم اعزاز برائے بہترین تیلگو فیچر فلم حاصل کیا۔
آپ سوانحی فلموں میں اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ آپ نے فلم انامیا میں 15ویں صدی کے کمپوزر انامچاریا کا کردار نبھایا۔ یوکری (بھردواج کا بیٹا) کا کردار 2002ء کی فلم اگنی ورشا میں نبھایا۔ میجر پڈمپنی اچاریا کا کردار 2003ء کی جنگی فلم ایل او سی کارگل میں نبھایا۔ 17ویں صدی کے کمپوزر کنچیرلا گوپنا کا کردار 2006ء کی فلم سری رامداسو میں نبھایا۔ سڈلا ہنمنتھو کا کردار 2011ء کی فلم راجنا میں نبھایا۔ شرڈی والے سائی بابا کا کردار 2012ء کی فلم شرڈی سائی میں نبھایا۔ چنڈال کا کردار 2013ء کی فلم جگد گرو اڈی سنکرا میں نبھایا اور ہاتھیرم بھواجی کا کردار 2017ء کی فلم اوم نمو وینکٹیشیا میں نبھایا۔[2]
1989ء میں، آپ منی رتنم کی رومانوی ڈراما فلم گیتانجلی میں کام کیا۔ اس فلم نے قومی فلم اعزاز برائے بہترین مشہور فلم حاصل کیا۔ اسی سال آپ ہدایت کار رام گوپال ورما کی ہدایت میں بننے والی ایک ہنگامہ خیز بلاک باسٹر فلم شوا میں نظر آئے۔ یہ فلم 13ویں بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹویل میں دکھائی گئی۔[3] 1990ء میں آپ نے اس فلم کے ہندی ری میک شوا سے بالی وڈ سفر کا آغاز کیا۔ 1998ء میں آپ کو تاریخی فلم انامیا میں کردار کے لیے خصوصی قومی فلم اعزاز سے نوازا گیا۔
2013ء میں، بھارتی سنیما کے 100سال مکمل ہونے پر دہلی فلم فیسٹویل کے موقع پر وشال بھرد واج اور رمیش سپی جو بالی وڈ کی نمائندگی کر رہے تھے کے ساتھ آپ نے جنوبی ہند کے سنیما کی نمائندگی کی۔[4] 1995ء میں آپ نے فلم پروڈکشن کمپنی سیچلیس کی شروعات کی۔ مشی گن، امریکا میں آپ کی شریک ہدایت کردہ فلم کو بہترین فلم اینیمیشن کمپنی کا اعزاز ملا۔[5] اپنے بھائی اکنینی وینکٹا رتنم کے ساتھ آپ ایک پروڈکشن کمپنی ان پورنا اسٹوڈیوز کے شریک مالک ہیں۔ آپ ایک غیر منافع بخش فلم اسکول ان پورنا بین الاقوامی فلم اور میڈیا اسکول کے صدر بھی ہیں، یہ اسکول حیدرآباد، بھارت میں واقع ہے۔[6][7][8]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Akkineni Nagarjuna rings in 65th birthday in Thailand"۔ indianexpress.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ Suresh Krishnamoorthy (30 اپریل 2013)۔ "At the end of the day, Nag wants to feel good"۔ Chennai, India: The Hindu۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-25
- ↑ "Directorate of Film Festival" (PDF)۔ 2018-12-25 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ "NDTV Movies"۔ ndtv.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ "45th National Film Awards" (PDF)۔ Directorate of Film Festivals۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-03-11
- ↑ "I need a break: Nagarjuna"۔ The Times Of India۔ 20 اپریل 2012۔ 2013-05-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- ↑ "Nagarjuna is brand ambassador for Kalyan Jewellers"۔ Thehindubusinessline.in۔ 1 دسمبر 2010۔ 20 نومبر 2012 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2012
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|dead-url=
تم تجاهله (معاونت) - ↑ "Swept away by 'Nag' magic"۔ The Hindu۔ Chennai, India۔ 11 جولائی 2011۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-30
- نندی اعزاز یافتہ شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- تمل سنیما کے مرد اداکار
- تیلگو سنیما کے مرد اداکار
- تیلگو فلم پروڈیوسر
- چنائی کے مرد اداکار
- حیدرآباد، بھارت کے مرد اداکار
- ہندی سنیما کے مرد اداکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- بھارت کے ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- آندھرا پردیش کی کاروباری شخصیات
- حیدرآباد، بھارت کی کاروباری شخصیات
- اکیسویں صدی کے بھارتی اداکار
- بھارتی ہندو
- بھارتی گیم شو میزبان
- 1959ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار