باغی 3

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
باغی 3
پوسٹر
ہدایت کاراحمد خان
پروڈیوسرساجد ناڈیاڈ والا
بھومک گوندالیہ
تحریرفرہاد سمجی
حسین دلال
(مکالمے)
ماخوذ ازویٹائی تھڑکا
ستارےرتیش دیشمکھ
ٹائیگر شروف
شردھا کپور
موسیقیمیٹ بروز
اسکور:
سندیپ شیروڈکر
سنیماگرافیسنتھنا کرشنن رویچندرن
ایڈیٹرہیمنتی سرکار
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارفاکس اسٹار اسٹوڈیوز
تاریخ نمائش
  • 6 مارچ 2020ء (2020ء-03-06) (بھارت)
ملکبھارت
زبانہندی

باغی 3 ، سال 2020 میں آنے والی بھارتی ایکشن ڈراما فلم ہے جس کی ہدایت کاری احمد خان کر رہے ہیں۔ نادیڈ والا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ساجد ناڈیاڈ والا پروڈیوس کر رہے ہٰیں اور فاکس اسٹار اسٹوڈیوز فلم کے تقسیم کنندگان ہیں۔ یہ بالی وڈ کی فلم باٖغی (2016) اور باغی 2 (2018) کا سیکوئیل ہے۔ باغی 3 میں شامل اداکاروں میں رتیش دیش مکھ ، ٹائیگر شروف، شردھا کپور اور انکیتا لوکھنڈے مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔ یہ 2012 کی تمل فلم ویٹائی اور تیلگو فلم تھڑکا کا آفیشل ری میک ہے۔ تمل فلم میں مرکزی کردار آریا، آر مادھون، امالا پال اور سمیرا ریڈی، جبکہ تیلگو فلم میں ناگا چیتنیا، سنیل، تمنا بھاٹیہ اور اینڈریا جرمیاہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اسوتوش رانا تمل اور تیلگو فلموں کی طرح اس ہندی ورژن میں بھی اپنا کردار اداکر رہے ہیں۔[1]

فلم میں شردھا کپور ائیر ہوسٹس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم بندی کا آغاز 12 ستمبر 2019 کو ممبئی میں ہوا تھا ۔ اس کو تھیٹر کے ذریعے 6 مارچ 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی[ترمیم]

فلم کی کہانی دوبھائیوں رونی (ٹائیگر شروف) اور وکرم (رتیش دیشمکھ) کی ہے ، جو رام اور لکشمن کی طرح ایک دوسرے پر جان چھڑکتے ہیں [2]، دونوں بھائیوں کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ ہے۔ بچپن سے ہی ، جب بھی وکرم کسی بھی پریشانی میں پڑتا ہے ، رونی ہمیشہ ہی بچاؤ میں آتا ہے۔ دونوں بھائی دو بہنوں سییا (شردھا کپور ) اور روچی (انکیتا لوکھنڈے ) کو پسند کرتے ہیں، سییا ایک ائیر ہوسٹس ہے[3] ۔ وہ نڈر اور تیز طرار ہے، جبکہ روچی ایک تفریح پسنداور زندہ دل لڑکی ہے ، دونوں بہنوں میں بہت گہرا رشتہ ہے۔ [4] وکرم ایک پولیس آفیسر ہے[5] مگر بزدل اور ڈرپوک ہے جبکہ رونی ایک بہادر لڑکا ہے ، رونی جرائم سے لڑنے اور شہر کو بچانے[6] میں اپنے انسپکٹر بھائی ایان کی مدد کرتا ہے۔ لیکن کہانی میں ایک خاص رخ موڑ آجاتا ہے ، جب وکرم کچھ کام مکمل کرنے کے لیے شام کا سفر کرتا ہے۔ اس سفر پر ، وکرم کو شام کی ایک تنظیم داعش کے لوگوں نے مارا پیٹا اور اسے اغوا کر لیا جاتا ہے۔ پولیس اس تنظیم سے بھڑنے کو تیار نہیں لیکن رونی اپنے بھائی کو بچانے کے لیے شام جاکر دشمنوں سے لڑتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر اسے اکیلا پوری قوم یا ایک پورے ملک کا مقابلہ کرنا پڑے ۔

کردار[ترمیم]

پروڈکشن[ترمیم]

فلم کا اعلان 19 دسمبر 2018 کو ٹائیگر شروف ساتھ نادیڈ والا گرانڈن انٹرٹینمنٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹیزر پوسٹر جاری کرکے کیا تھا۔ابتدا میں فلم کی مرکزی ہیروئن کے کردار کے لیے سارہ علی خان کا نام تجویز کیا گیا، مگر انھوں نے انکار کر دیا[8]۔ 12 فروری 2019 کو شردھا کپور کو ٹائیگر شروف کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے سائن کیا گیا تھا۔ [9] جون میں اعلان کیا گیا تھا کہ رتیش دیش مکھ فلم کی کاسٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ [10] اگست 2019 میں ، اعلان کیا گیا کہ فلم کی شوٹنگ مراکش ، مصر ، سربیا اور ترکی ہوگی۔ [11] میڈیا رپورٹس کے مطابق ساجد ناڈیاڈ والا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’باغی تھری‘ کو ایکشن سے بھرپور بنانے کے لیے فلم کے ہدایت کار احمد خان نے ٹائیگر شروف کو ہیوی مشین گنز،ایم 16 اور راکٹ لانچر کی تربیت حاصل کرنے کے لیے شام میں فوجی کیمپ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم شام سمیت مشرقی وسطی کے دیگر ممالک میں فلمائی جائے گی۔[12]

فلم بندی کا پہلا شیڈول 12 ستمبر کو ممبئی میں شروع ہوا۔ [13] [14] ستمبر کے آخر میں ، انکیتا لوکھنڈے فلم کی کاسٹ کی شردھا کپور کی بہن کے طور پر کاسٹ کیا گیا۔

تشہیر اور ریلیز[ترمیم]

فلم تھیٹر میں 6 مارچ 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "باغی 3 ری میک" 
  2. "ٹائگر اور رتیش رام لکشمن کی طرح بھائیوں کی جوڑی میں" 
  3. "شردھا کپور اور باغی 3" 
  4. "انیتا لوکھنڈے فلم باغی 3 میں" 
  5. "رتیش دیشمکھ پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے" 
  6. "باغی 3 میں ٹائگر شروف شہر کو بچائیں گے" 
  7. "Ankita Lokhande to play Shraddha Kapoor's sister in Tiger Shroff and Riteish Deshmukh starrer Baaghi 3"۔ www.timesnownews.com 
  8. "سارہ علی خان نے فلم باغی 3 میں اداکار ٹائیگرو شیروف کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا"۔ 29 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  9. "It's official: Tiger Shroff, Shraddha Kapoor team up once again for Baaghi 3"۔ Asianet News Network Pvt Ltd 
  10. "Baaghi 3: Riteish Deshmukh joins Tiger Shroff, Shraddha Kapoor in third instalment of action franchise- Entertainment News, Firstpost"۔ Firstpost۔ 12 June 2019 
  11. "'Baaghi 3': The Tiger Shroff and Shraddha Kapoor starrer to be shot in Morocco, Egypt, Serbia and Turkey - Bollywood sequels to look forward to"۔ The Times of India 
  12. "ٹائیگر شروف 'باغی 3' کے لیے شام کے فوجی کیمپ میں"۔ 29 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  13. "Baaghi 3: Shraddha Kapoor & Tiger Shroff start the shooting of the film in Mumbai today; fly to Serbia later"۔ PINKVILLA۔ 13 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2019 
  14. "Baaghi 3: Tiger Shroff to save a city in the climax, shoot begins today"۔ Hindustan Times۔ 12 September 2019 

بیرونی روابط[ترمیم]