مندرجات کا رخ کریں

جسم کا سڑنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جسم کا سڑنا
مترادفسیپٹی سیمیا، خون میں زہر
بلڈ کلچر بوتلیں: نارنجی ڈھکن ایروبس کے لیے، سبز ڈھکن ایروبیز کے لیے، اور بچوں کے خون کے نمونوں کے لیے پیلی ڈھکن[1]
تلفظ
اختصاصمتعدی بیماری
علاماتبخار، دل کی دھڑکن میں اضافہ، لو بلڈ پریشر، سانس لینے کی شرح میں اضافہ، الجھن[2]
وجوہاتایک انفیکشن سے شروع ہونے والامدافعتی ردعمل[3][4]
خطرہ عنصرجوانی یا بڑھاپا، کینسر، ذیابیطس، بڑا حادثہ، جلنے[2]
تشخیصی طریقہنظامی سوزش رسپانس سنڈروم (SIRS),[3] qSOFA[5]
علاجانٹراوینس سیال،[2][6]
تشخیض مرض10 to 80فیصد شرح اموات[5][7]
تعدد0.2–3 فی 1000 سالانہ (ترقی یافتہ ممالک)[7][8]

سیپسس یا جسم کا سڑنا یا عفونت , ایک جان لیوا حالت ہے جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انفیکشن کے خلاف جسم کا رد عمل اس کے ٹشوز اور اعضاء کو زخمی کردیتا ہے۔ [5] اور اس ابتدائی مرحلے کے بعد مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے۔ [9] عام نشانیوں اور علامات میں بخار ، دل کی دھڑکن میں اضافہ ، سانس لینے کی رفتار میں اضافہ اور ذہنی الجھن شامل ہیں۔ [2] کسی مخصوص انفیکشن سے متعلق علامات بھی ہو سکتی ہیں، جیسے نمونیا کے ساتھ کھانسی یا گردے کے انفیکشن کے ساتھ پیشا ب میں تکلیف ۔ [3] یہ بھی ممکن ہے کہ بہت کم عمر، بوڑھے اور کمزور مدافعتی نظام والے لوگوں میں کوئی مخصوص انفیکشن کی کوئی علامت نہ ہو اور جسم کا درجہ حرارت بخار ہونے کی بجائے کم یا نارمل ہو سکتا ہے ۔ [3] شدید سیپسس، وہ سیپسس ہے جو اعضاء کی خراب کارکردگی یا خون کے بہاؤ کا سبب بنتا ہے۔ [10] کم بلڈ پریشر ، ہائی بلڈ لییکٹیٹ یا کم پیشاب آنا،خون کے بہاؤ کی خرابی کے سبب سے ہو سکتے ہیں ۔ [10] سیپٹک شاک، لو بلڈ پریشر ہے جو سیپسس کی وجہ سے ہوتا ہے اور سیال کی تبدیلی کے بعد بھی بہتر نہیں ہوتا ہے۔ [10]

سیپسس ایک انفیکشن سے شروع ہونے والا سوزش آمیز مدافعتی ردعمل ہے ۔ [3] [4] اس کی سب سے عام وجہ بیکٹیریل انفیکشن ہیں، لیکن فنگل ، وائرل اور پروٹوزوا انفیکشن بھی سیپسس کا باعث بن سکتے ہیں۔ [3] بنیادی انفیکشن کے عام مقامات میں پھیپھڑے، دماغ، پیشاب کی نالی ، جلد اور پیٹ کے اعضاء شامل ہیں۔ [3] خطرے کے عوامل میں بہت کم عمر، بڑی عمر، کینسر یا ذیابیطس جیسی کیفیات، کمزور مدافعتی نظام، بڑا حادثہ یا جلنا شامل ہیں۔ [2] سیپسس کی تشخیص سے پہلے ممکنہ انفیکشن کی ترتیب میں کم از کم دو  نظامی سوزش رسپانس سنڈروم (SIRS) معیا ر کی موجودگی کی ضرورت ہوتی تھی۔ [3] 2016 میں، ایک مختصرترتیب وار عضو کی ناکامی کی تشخیص کا اسکور (سوفا اسکور)، جسے فوری سوفا اسکور (qSOFA) کے نام سے جانا جاتا ہے، نے SIRS تشخیص کے نظام کی جگہ لے لی- سیپسس کے لیے qSOFA کے معیار میں درج ذیل تین میں سے کم از کم دو شامل ہیں: سانس لینے کی شرح میں اضافہ، شعور کی سطح میں تبدیلی اور کم بلڈ پریشر۔ [5] سیپسس کے رہنما خطوط اینٹی بائیوٹکس شروع کرنے سے پہلے بلڈ کلچر حاصل کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ تاہم، تشخیص کے لیے خون کے انفیکشن کی ضرورت نہیں ہے۔ [3] انفیکشن کے ممکنہ مقام کی تلاش میں میڈیکل امیجنگ مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اسی طرح کی علامات اور علامات کی دیگر ممکنہ وجوہات میں انفیلی کسس ایڈرینل کی کمی، خون کی کم مقدار، دل کی خرابی, اور پلمونری ایمبولزم شامل ہیں۔ [3]

سیپسس کے لیے نس کے سیالوں (انٹر وینس)اور اینٹی مائکروبیلز کے ساتھ فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ [2] [6] دیکھ بھال اکثر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں کی جاتی ہے۔ [2] اگر بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے سیال کی تبدیلی کا مناسب ٹرائل کافی نہیں ہے تو پھر بلڈ پریشر کو بڑھانے والی ادویات کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔ [2] بالترتیب پھیپھڑوں اور گردوں کے کام کو سہارا دینے کے لیے مکینیکل وینٹیلیشن اور ڈائلیسس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ [2] ایک مرکزی رگوںکا کیتھیٹر اور ایک شریان کا کیتھیٹر خون کے دھارے تک رسائی اور علاج کی رہنمائی کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔ دیگر مددگار پیمائشوں میں کارڈیک آؤٹ پٹ اور سپئرئیروینا کاوا آکسیجن سیچوریشن شامل ہیں۔ [10] سیپسس، والے لوگوں کو گہری رگ تھرومبوسس ، تناؤ کے السر اور پریشر السر کے لیے احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہوتی ہے جب تک کہ دیگر حالات ایسی مداخلتوں کو روک نہ دیں۔ [10] کچھ لوگ انسولین کے ساتھ خون میں شکر کی سطح پر سخت کنٹرول سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ [10] کارٹی کوسٹیرائڈز کا استعمال متنازع ہے، جسے کچھ جائزوں میں فائدہ مند کہا جاتا ہے اور کچھ میں نہیں ، [11] [12] [13]

بیماری کی شدت جزوی طور پر نتائج کا تعین کرتی ہے۔ [7] سیپسس سے موت کا خطرہ 30فیصدسے زیادہ ہوتا ہے، جب کہ شدید سیپسس کے لیے یہ 50فیصد اور سیپٹک شاک میں 80فیصد تک ہوتا ہے۔ [7] سیپسس نے 2017 میں تقریباً 49 ملین افراد کو متاثر کیا، جن میں سے 11 ملین اموات ہوئیں (دنیا بھر میں 5 میں سے 1 اموات)۔ [14] ترقی یافتہ دنیا میں، ہر 1000 میں تقریباً 0.2 سے 3 افراد سالانہ سیپسس سے متاثر ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ریاستہائے متحدہ میں ہر سال تقریباً ایک ملین کیسز ہوتے ہیں۔ [7] [8] بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کے مقابلے مردوں میں سیپسس زیادہ عام ہے۔ [3] سیپسس کی تفصیل ہپوکریٹس کے زمانے کی ہے۔ [15] "سیپٹیسیمیا" اور "بلڈ پوائزننگ" کی اصطلاحات مختلف طریقوں سے استعمال ہوتی رہی ہیں اور اب ان کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔ [15] [16]

حوالہ جات:

[ترمیم]
  1. "Blood Culture Collection" (PDF)۔ WVUH Laboratories۔ 7 April 2012۔ 23 مارچ 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2020 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح "Sepsis Questions and Answers"۔ cdc.gov۔ Centers for Disease Control and Prevention (CDC)۔ 22 May 2014۔ 04 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2014 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د Jonathan Jui، وغیرہ (American College of Emergency Physicians) (2011)۔ "Ch. 146: Septic Shock"۔ $1 میں Judith E. Tintinalli، وغیرہ۔ Tintinalli's Emergency Medicine: A Comprehensive Study Guide (7th ایڈیشن)۔ New York: McGraw-Hill۔ صفحہ: 1003–14۔ ISBN 9780071484800 
  4. ^ ا ب CS Deutschman، KJ Tracey (April 2014)۔ "Sepsis: Current dogma and new perspectives"۔ Immunity۔ 40 (4): 463–75۔ PMID 24745331۔ doi:10.1016/j.immuni.2014.04.001Freely accessible 
  5. ^ ا ب پ ت M Singer، CS Deutschman، وغیرہ (February 2016)۔ "The Third International Consensus Definitions for Sepsis and Septic Shock (Sepsis-3)"۔ JAMA۔ 315 (8): 801–10۔ PMC 4968574Freely accessible۔ PMID 26903338۔ doi:10.1001/jama.2016.0287 
  6. ^ ا ب A Rhodes، LE Evans، وغیرہ (March 2017)۔ "Surviving Sepsis Campaign: International Guidelines for Management of Sepsis and Septic Shock: 2016"۔ Intensive Care Medicine۔ 43 (3): 304–377۔ PMID 28101605۔ doi:10.1007/s00134-017-4683-6Freely accessible 
  7. ^ ا ب پ ت ٹ I Jawad، I Lukšić، وغیرہ (June 2012)۔ "Assessing available information on the burden of sepsis: Global estimates of incidence, prevalence and mortality"۔ Journal of Global Health۔ 2 (1): 010404۔ PMC 3484761Freely accessible۔ PMID 23198133۔ doi:10.7189/jogh.01.010404 
  8. ^ ا ب GS Martin (June 2012)۔ "Sepsis, severe sepsis and septic shock: Changes in incidence, pathogens and outcomes"۔ Expert Review of Anti-infective Therapy۔ 10 (6): 701–6۔ PMC 3488423Freely accessible۔ PMID 22734959۔ doi:10.1586/eri.12.50 
  9. Chao C, Muming Y, Yanfen C (2019)
  10. ^ ا ب پ ت ٹ ث Dellinger RP, Levy MM, et al. (February 2013)
  11. Annane, D; Bellissant, E; Bollaert, PE; Briegel, J; Keh, D; Kupfer, Y; Pirracchio, R; Rochwerg, B (6 December 2019)
  12. Fang F, Zhang Y, et al. (February 2019)
  13. Long B, Koyfman A (November 2017)
  14. Rudd, Kristina E; Johnson, Sarah Charlotte; Agesa, Kareha M; Shackelford, Katya Anne; Tsoi, Derrick; Kievlan, Daniel Rhodes; Colombara, Danny V; Ikuta, Kevin S; Kissoon, Niranjan; Finfer, Simon; Fleischmann-Struzek, Carolin; Machado, Flavia R; Reinhart, Konrad K; Rowan, Kathryn; Seymour, Christopher W; Watson, R Scott; West, T Eoin; Marinho, Fatima; Hay, Simon I; Lozano, Rafael; Lopez, Alan D; Angus, Derek C; Murray, Christopher J L; Naghavi, Mohsen (January 2020). "Global, regional, and national sepsis incidence and mortality, 1990–2017: analysis for the Global Burden of Disease Study". The Lancet. 395 (10219): 200–211. doi:10.1016/S0140-6736(19)32989-7. PMC 6970225. PMID 31954465.
  15. ^ ا ب Angus DC, van der Poll T (August 2013)
  16. Bone RC, Balk RA, et al. (The ACCP/SCCM Consensus Conference Committee. American College of Chest Physicians/Society of Critical Care Medicine) (June 1992). "Definitions for sepsis and organ failure and guidelines for the use of innovative therapies in sepsis". Chest. 101 (6): 1644–55. doi:10.1378/chest.101.6.1644. PMID 1303622. Archived from the original on 5 May 2019. Retrieved 19 February 2019. Septicemia... has been used... in a variety of ways... We therefore suggest that this term be eliminated from current usage.