"سید قطب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.2) (روبالہ جمع: id:Sayyid Qutb
سطر 73: سطر 73:
[[fr:Saïd Qotb]]
[[fr:Saïd Qotb]]
[[hy:Սայիդ Կութուբ]]
[[hy:Սայիդ Կութուբ]]
[[id:Sayyid Qutb]]
[[it:Sayyid Qutb]]
[[it:Sayyid Qutb]]
[[he:סייד קוטב]]
[[he:סייד קוטב]]

نسخہ بمطابق 13:15، 23 فروری 2013ء

سید قطب

سید قطب کا اصل نام سید ہے جبکہ قطب ان کا خاندانی نام ہے۔ ان کے آباء واجداد اصلاً جزیرۃ العرب کے رہنے والے تھے۔ ان کے خاندان کے ایک بزرگ وہاں سے ہجرت کرکے بالائی مصر کے علاقے میں آباد ہوگئے تھے۔ سید قطب کی پیدائش 9 اکتوبر 1906ء میں مصر کے ضلع اسیوط کے موشا نامی گاؤں میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں میں اور بقیہ تعلیم قاہرہ یونیورسٹی سے حاصل کی اوربعد میں یہیں پروفیسر ہوگئے۔ کچھ دنوں کے بعد وزارت تعلیم کے انسپکٹر آف اسکولز کے عہدے پر فائز ہوئے اور اس کے بعد ’’اخوان المسلمین‘‘سے وابستہ ہوگئے اور آخری دم تک اسی سے وابستہ رہے۔

ادبی خدمات

سید قطب شہید مصری معاشرے کے اندر ایک ادیب لبیب کی حیثیت سے ابھرے۔ سیاسی اور اجتماعی نقاد کے عنوان سے انہوں نے نام پیدا کیا۔ ان کی اہم ترین تصنیف قرآن کریم کی تفسیر ہے جو ’’فی ظلال القرآن‘‘کے نام سے عربی میں لکھی گئی ہے اور اس کا ترجمہ بشمول اردو کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔

گرفتاری

جمال ناصر کے تاریک دور آمریت میں کئی بار آپ کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اخوان المسلمین سے آپ کی وابستگی مصری حکومت کو بہت کھٹکتی تھی۔

ثابت قدمی

جمال ناصر کے دور میں جب آپ کو گرفتار ہوئے تقریبا 10 سال ہوچلے تھے۔ مصری حکومت نے یہ پیشکش کی کہ آپ چند سطور لکھ دیں جن میں مصری حکومت سے معافی کی درخواست کی گئی ہو آپ نے فرمایا " مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے ہیں کہ باطل سے معافی مانگ لے ۔ اگر میری گرفتاری قدرت کی طرف سے ہے تو میں اسی میں خوش ہوں اور اگر میری گرفتاری باطل کی طرف سے ہے تو میں باطل سے رحم کی بھیک مانگنے کے لئے ہرگزتیار نہیں "۔ اس کے بعد آپ پر ظلم و ستم کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا۔

شہادت

بالآخر اسلام کے اس عظیم مفکر ، داعی او ر مفسر قرآن کو ان کی شہرہ آفاق کتاب معالم على الطريق لکھنے پر مصری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کرلیا گیااور 25 اگست 1966ء کو پھانسی دے دی گئی۔

تصانیف

  • طفل من القریۃ (گاؤں کا بچہ)
  • المدينۃ المسحورۃ (سحر ذدہ شہر )
  • النقد الادبی
  • التصوير الفنی فی القرآن
  • مشاھد القيامۃ فی القرآن
  • معالم على الطريق
  • المستقبل لھذا الدين
  • ھذا الدین
  • فی ظلال القرآن (تفسیرِ قرآن)
  • كیف وقعت مراكش تحت الحماہۃ الفرنسیۃ؟
  • الصبح يتنفس
  • قیمۃ الفضیلۃ بين الفرد والجماعۃ
  • حدثینی
  • الدلالۃ النفسیۃ للالفاظ والتراكيب العربیۃ
  • ھل نحن متحضرون؟
  • ہم الحياۃ
  • وظیفۃ الفن والصحافۃ
  • العدالۃ الاجتماعیۃ
  • شيلوك فلسطين او قضیۃ فلسطین
  • اين انت يا مصطفى كامل؟
  • ھتاف الروح
  • تسبیح
  • فلنعتمد على انفسنا
  • ضریبۃ الذل
  • این الطریق؟

متعلقہ مضامین

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

سانچہ:Link FA