احمد یاسین
احمد یاسین | |
---|---|
(عربی میں: أحمد إسماعيل ياسين) | |
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 مئی 1937ء [1] الجورہ، یروشلم |
وفات | 22 مارچ 2004ء (67 سال)[2][1] غزہ شہر |
مدفن | شیخ رضوان |
شہریت | ![]() ![]() |
جماعت | اخوان المسلمون |
رکن | حماس |
تعداد اولاد | 11 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ الازہر |
پیشہ | فعالیت پسند ، سیاست دان ، عالم مذہب ، معلم ، واعظ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [3] |
مؤثر | عزالدین القسام ، حسن البنا [4]، سید قطب [5]، الحاج مفتی اعظم امین الحسینی |
![]() |
IMDB پر صفحات |
درستی - ترمیم ![]() |
احمد یاسین (پیدائش:1938ء، انتقال:22 مارچ 2004ء) فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے بانی اور روحانی پیشوا تھے۔ انھوں نے 1987ء میں عبدالعزیز الرنتیسی کے ساتھ مل کر حماس تشکیل دی۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]شیخ احمد یاسین 1938ء میں پیدا ہوئے۔ اُس وقت فلسطین پر برطانیہ کی حکمرانی میں تھا اس وقت سے ہی ان کے تمام نظریات اور تصورات اس توہین و حزیمت پر استوار ہونے لگے جس کا فلسطینیوں کو شکست کے بعد سامنا تھا۔
بچپن میں ایک حادثہ کے نتیجہ میں وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو گئے تھے جس کے بعد انھوں نے اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کر دی تھی۔
انھوں نے مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں تعلیم حاصل۔ قاہرہ اس وقت ’اخوان المسلمون‘ کا مرکز تھا۔ یہ دنیائے عرب کی پہلی اسلامی سیاسی تحریک تھی۔
یہیں پر ان کا یہ عقیدہ راسخ ہوتا چلا گیا کہ فلسطین اسلامی سرزمین ہے اور کسی بھی عرب رہنما کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس کے کسی بھی حصہ سے دستبردار ہو۔
اگرچہ فلسطینی انتظامیہ سمیت عرب رہنماؤں سے ان کے تعلقات استوار رہے تاہم ان کا یہ راسخ عقیدہ تھا کہ "نام نہاد امن کا راستہ امن نہیں ہے اور نہ امن جہاد اور مزاحمت کا متبادل ہو سکتا ہے "۔
حماس کا قیام
[ترمیم]دبلے پتلے جسم کے مالک شیخ یاسین کی نظر بھی انتہائی کمزور تھی اور وہ انتہائی دھیمی آواز میں گفتگو کیا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود وہ ان تمام فلسطینیوں کی امیدوں کا مرکز تھے جو اس تصور سے مایوس ہو چکے ہیں کہ امن ان کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی لا سکتا ہے۔ شیخ یاسین کو سب سے پہلے 1987ء میں عالمی شہرت ملی جب وہ انتفاضہ اول کے موقع پر سامنے آئے۔ اس وقت فلسطینی اسلامی تحریک نے حماس نام اختیار کیا جس کے معنی جوش و جذبہ کے ہیں اور شیخ یاسین اس کے روحانی قائد چنا 1998 ء میں اسرائیلی فوج سے تعاون کرنے والے فلسطینیوں کے قتل کا حکم دینے کی پاداش میں اسرائیل نے انھیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔1997ء میں انھیں ان دو اسرائیلی ایجنٹوں کے بدلے رہا کر دیا گیا تھا جن پر اردن میں فلسطینی رہنماؤں کو قتل کرنے کا الزام تھا تاہم اسیری کے ان دنوں میں ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور وہ فلسطین کی جہادی مزاحمت کی علامت بن گئے۔ وہ اردن میں ہونے والی عقبہ سربراہ ملاقات اور مذاکرات کے نتائج سے بھی مطمئن نہیں تھے۔ اس ملاقات میں امریکہ، اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کی تھیں اور اس سربراہ کانفرنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں اس وقت کے فلسطینی وزیر اعظم محمود عباس نے تشدد کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیل ان سے شدید نفرت کااظہار کرتا رہا ہے بلکہ انھیں فلسطینیوں کا اسامہ بن لادن قرار دیتا ہے۔
شہادت
[ترمیم]شیخ ستمبر 2003ء میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے۔ تاہم 22 مارچ 2004ء کو اسرائیل کے ایک گن شپ ہیلی کاپٹر کے میزائل حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ اس وقت آپ نماز فجر کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ حملے میں ان کے دونوں محافظین سمیت 10 دیگر افراد بھی جاں بحق اور شیخ یاسین کے دو صاحبزادوں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
عالمی رد عمل
[ترمیم]اقوام متحدہ کے اُس وقت کے معتمد عام کوفی عنان نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مخالفت کی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ان کے قتل کے خلاف قرارداد منظور کی جو چین، بھارت، انڈونیشیا، روس اور جنوبی افریقا سمیت 31 ممالک کی حمایت سے منظور ہوئی۔ مخالفت میں دو رائے آئیں جبکہ 18 ارکان غیر حاضر رہے۔ عرب لیگ اور افریقی یونین نے بھی ان کے قتل کی مذمت کی۔ برطانیہ اور امریکہ کا رد عمل یہ رہا "اسرائیل کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے لیکن وہ اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں " جبکہ عراق میں اس وقت کے امریکی سفیر جان نیگروپونٹے نے یاسین کو ایک "دہشت گرد" تنظیم کا سربراہ قرار دیا۔ اسرائیل کے اس وقت کے وزیر دفاع شاؤل موفاز نے انھیں "فلسطینی بن لادن" قرار دیا جبکہ حزب اختلاف کے سربراہ شمعون پیریز کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ رہنماؤں کو قتل کرنے سے دہشت گردی ختم کی جا سکتی ہے، یہ ایک غلط فیصلہ تھا۔ ان کے قتل پر فلسطینی اتھارٹی نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا اور رملہ میں یاسر عرفات کی رہائش گاہ پر فلسطینی پرچم سرنگوں رہا۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ "شیخ یاسین اس وقت کے منتظر تھے کہ انھیں شہادت ملے، ایریل شیرون نے اپنے لیے جہنم کا دروازہ کھول دیا ہے "غزہ میں ان کی نمازہ جنازہ میں دو لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یاسین کے قتل کی مذمت کے حوالے سے قرارداد پیش کی جسے امریکا نے ویٹو کر دیا۔
شیخ احمد یاسین کا مشہور قول یہ ہے :
ہم نے اس راہ کا انتخاب کیا ہے جس کا اختتام فتح یا شہادت ہے
عبد العزیز رنتیسی کو ان کی جگہ حماس کا قائد قرار دیا گیا جو 17 اپریل 2004ء کو اسرائیل کے دوسرے حملے میں جاں بحق ہوئے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/8552745 — بنام: Sheik Ahmed Yassin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Shaykh-Ahmad-Yasin — بنام: Sheikh. Ahmed Yassin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb14515305j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ https://www.ikhwanonline.com/article/239076
- ↑ https://www.dostor.org/2967742
- 1937ء کی پیدائشیں
- 1 مئی کی پیدائشیں
- 2004ء کی وفیات
- 22 مارچ کی وفیات
- غزہ میں وفات پانے والی شخصیات
- داخلی روابط والے سانچے
- اخوان المسلمون کے فلسطینی ارکان
- برطانوی فلسطین میں عرب شخصیات
- بیسویں صدی کے مجرمین
- حماس
- حماس کے رہنماہان
- حماس کے مقتول ارکان
- ضد سامیت
- ضد صیہونیت
- فاضل جامعہ الازہر
- فلسطین اسرائیل تنازع کی شخصیات
- فلسطینی ائمہ کرام
- فلسطینی اسلام پسند
- فلسطینی پناہ گزین
- فلسطینی سنی
- فلسطینی شخصیات
- فلسطینی مجرمین
- فلسطینی معذور افراد
- مذہبی قائدین
- مرد مجرمین
- مقتول فلسطینی سیاست دان
- نابینا سیاست دان
- 1936ء کی پیدائشیں
- 1938ء کی پیدائشیں
- وفیات بسبب اسرائیلی فضائی حملے
- حماس کے ارکان
- 28 جون کی پیدائشیں
- مقتول سیاست دان