ارفع کریم
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| ارفع کریم رندھاوا | |
|---|---|
| پیدائش | 2 فروری 1995 چک نمبر 4 ج ب، رام دیوالی, فیصل آباد, پاکستان |
| وفات | 14 جنوری 2012 (عمر 16 سال) لاہور, پاکستان |
| مدفن | چک نمبر 4 ج ب رام دیوالی, فیصل آباد |
| رہائش | لاہور |
| قومیت | پاکستانی |
| تعلیم | اے لیول (پہلا سال) |
| مادر علمی | لاہور گرامر سکول |
| پیشہ | طالبعلم |
| وجہِ شہرت | دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سند پیشہ ور, 2004-2008 |
| مذہب | اسلام |
| اعزازات | فاطمہ جناح طلائی تمغہ سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی |
ارفع کریم نے نو سال کی عمر میں شمارندیات کا امتحان (مائیکروسافٹ سند پیشہ ور) کامیاب کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔
فہرست |
وفات [ترمیم]
ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا، بعد میں طبیعت بگڑنے پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور 14 جنوری 2012ء کی شب کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ [1]
ارفع کے نام پر یادگاری ٹکٹ [ترمیم]
جنوری 2012ء میں پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ارفع کے نام پر ڈاک کا یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ [2]
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ "کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقال کر گئیں". بی بی سی اردو موقع. 15 جنوری 2012ء. http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/01/120114_arfa_karim_death_rh.shtml.
- ^ ارفع کریم کے نام پر یادگاری ٹکٹ کی منظوری