الكتاب المختصر في حساب الجبر والمقابلۃ
وکیپیڈیا سے
| اس مقالے کے عنوان میں غیر اردو حروف تحجی استعمال ہوئے ہیں۔ ان حروف کی وجہ سے صارفین کو مقالہ تلاش کرنے اور دوسرے مقالات میں اس کا ربط دینے میں دشواری کا احتمال ہے۔ غیر اردو حروف: ك | ي ایسے مزید مضامین کے لیے دیکھیں: زمرہ:غیر موزوں عنوان |
کتاب الجبر و المقابلۃ کا ایک صفحہ جو کتاب اور مصنف کا تعارف اسلامی آداب و القاب کے ساتھ بیان کرتا ہے[1]۔
الكتاب المختصر في حساب الجبر والمقابلۃ ، 820ء میں تخلیق کی جانے والی علم ریاضی کی ایک کتاب کا نام ہے جسے مسلم سائنسدان محمد بن موسیٰ الخوارزمی نے تحریر کیا تھا اور اس کتاب کے نام کو انگریزی میں The Compendious book on Calculation by Completion and Balancing کی صورت ترجمہ کیا جاتا ہے۔ اسی کتاب کو؛ حساب الجبر والمقابلۃ اور کتاب الجبر و المقابلۃ کے ناموں سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ عہدِ حاضر میں استعمال کیا جانے والا لفظ ---- algebra ---- اصل میں اسی کتاب کے عنوان اور متن میں استعمال کی گئی عربی اصطلاح ---- جبر اور الجبر ---- سے ماخوذ ہے اور اسی کتاب کو موجودہ الجبرا (یعنی جبر) کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ John L. Esposito. The Oxford History of Islam. Oxford University Press. ISBN 0195107993