جامعہ الازہر
| جامعہ الازہر | |
|---|---|
| جامعة الأزهر Game'at Al-ʾAzhar al-Šarīf |
|
مسجد الازہر کایرو مصر |
|
| قیام | 970~972 AD |
| قسم | سرکاری |
| مذہبی الحاق | اسلامی (سنی) |
| صدر | ڈاکٹر عبداللہ الحسینی |
| محل وقوع | , مصر |
| موقع جال | azhar.edu.eg/En/index.htm |
جامعۃ الازہر قاہرہ ، مصر کی ایک مسجد اور یونیورسٹی ہے۔
[ترمیم] مسجد
بنوفاطمہ نے جب مصر کو فتح کرکے قاہرہ کو اپنا دارلحکومت بنایا تو جوہر الکاتب صقلبی نے ، جو ابوتیمم کا سپہ سالار تھا 359ھ میں اس مسجد کی بنیاد رکھی اور یہ دو برس بعد 361ھ میں تیار ہوگئی۔ اس کے بعد مختلف بادشاہوں نے اس میں اضافہ کیا۔
[ترمیم] یونیورسٹی
مسجد میں ایک مدرسہ قائم کیا گیا جو کچھ مدت بعد دینی اور دنیوی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز بن گیا۔ چونکہ یہاں دور دور سے طلبہ آتے تھے اس لیے اس کی حیثیت اقامتی درس گاہ کی ہوگئی۔ آج بھی نصف سے زیادہ لڑکے اقامت گاہوں میں رہتے ہیں۔ شروع میں یہاں صرف دینی تعلیم دی جاتی تھی۔ 1930ء میں پرائمری ، ثانوی، ڈگری اور عالم ایم۔ اے کے مدارج قائم ہوئے۔ اور تعلیم کو مسجد سے نکال کر کالجوں میں منتقل کر دیا گیا۔ اب صرف دینیات کا شعبہ مسجد سے وابستہ ہے۔ يه اسلام كى قديم ترين درسگاه ہے۔
|
|||||||||||||||||||||
| وکیمیڈیا العام میں جامعہ الازہر سے متعلق وسیط موجود ہے |