بھٹورا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بھٹورا
Bhatoora
اصلی وطنبرصغیر
علاقہ یا ریاستشمالی ہند، شمالی پاکستان
بنیادی اجزائے ترکیبیمیدہ، دہی، گھی یا تیل، خمیر

بھٹورا (ہندی: भटूरा‎ , اردو: بھٹُورا، پنجابی: ਭਟੂਰਾ / بھٹُورا‎، انگریزی: Bhatoora) برصغیر کی تیل میں تل کر بنائی جانے والی روٹی کی ایک قسم ہے۔ اسے عام طور پر چنوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ برصغیر پاک و ہند سے شروع ہونے والی خوب تلی ہوئی خمیری کھٹی روٹی ہے ۔ عام طور پر اسس شمالی اور مشرقی ہندوستان، پاکستانی پنجاب میں دوپہر کے کھانے یا ناشتے میں پیش کیا جاتا ہے [1]۔ چنے کے سالن کے ساتھ (جسے چنے یا چھولے بھی کہا جاتا ہے) ، یہ روایتی پکوان چھولے بھٹورے کہلاتا ہے جس کا آغاز پنجاب سے ہوا۔ [2] [3] بھٹورے کی شکل پوری (حلوہ پوری والی پوری) سے مشابہ ہوتی ہے اور پوری کی طرح یہ بھی خمیری آٹے سے ہی بنتی ہے۔ [4]


ترکیب[ترمیم]

روایتی بھٹورے کے اجزا میں آٹا (میدہ) ، دہی ، گھی یا تیل اور خمیر یا بیکنگ پاؤڈر شامل ہوتے ہیں۔ ایک بار اچھی طرح گوندھ جانے کے بعد ، آٹا پھولنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے اور پھر اس آٹے کی چھوٹے چھوٹے پیڑے ہاتھ میں لپیٹ کر یا بیلنے کا استعمال کرتے ہوئے چپٹے کر لیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد روٹی کے ٹکڑے اچھی طرح گرم تیل میں اس وقت تک تلے جاتے ہیں جب تک کہ وہ ہلکے بھورے رنگ کے نہ ہو جائیں۔ کچھ دیر میں نرم، بھوری لچکدار چپچی روٹٰ تیار ہو جاتی ہے۔ [5] بھٹورے کو اکثر دہی، اچار اور دیگر سبزیوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ چھولوں کے ساتھ اکثر کھایا جاتا ہے۔ [3]

بھٹورے کی اقسام[ترمیم]

اس پکوان کی ایک اور قسم میں سادہ آٹے کی بجائے سوجی کا آٹا استعمال ہوتا ہے [6]۔ دوسری اقسام میں آلو بھٹورا اور پنیر بھٹورا شامل ہیں۔ کلچہ بھی اس کی ایک قسم ہے جو بغیر تلے توے پر سینک کر بنایا جاتا ہے اور اس میں دھنیے کے پتے بھی شامل کر لیے جاتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Seema Bhanwar، Meenakshi Bamnia، Moushumi Ghosh، Abhijit Ganguli (2012)۔ "Use of Lactococcus lactis to enrich sourdough bread with g-aminobutyric acid" (PDF)۔ International Journal of Food Sciences and Nutrition: 1–5 [مردہ ربط]
  2. Charis M. Galanakis (2020-09-22)۔ Gastronomy and Food Science (بزبان انگریزی)۔ Academic Press۔ ISBN 978-0-12-820438-2 
  3. ^ ا ب Varsha Patel (2013)۔ Recipes from My Home Kitchen۔ Xlibris Corporation۔ صفحہ: 28 
  4. Shubhra Ramineni (28 February 2012)۔ Entice With Spice: Easy Indian Recipes for Busy People۔ ISBN 9781462905270 
  5. Madhu Gadia (2009)۔ The Indian Vegan Kitchen۔ Penguin Publishing Group۔ صفحہ: 300 
  6. Nandita Godbole (2014)۔ A Dozen Ways to Celebrate: Twelve Decadent Feasts for the Culinary Indulgent۔ Curry Cravings 

بیرونی روابط[ترمیم]