مارلین ڈائٹرچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مارلین ڈائٹرچ

1950ء کی فلم سٹار فرائٹ کے پوسٹر پر
پیدائش میری میگڈیلین ڈائٹرچ
27-12-1901
برلن، جرمنی
وفات 5-6-1992
پیرس, فرانس
پیشہ اداکار/گلوگار
سالہائے فعالیت 1919–1984
شریک(ہ/ہائے) حیات رڈولف ژائبر(1924ء–1976ء)
باضابطہ موقعِ جال

مارلین ڈائٹرچ (پیدائش: 27 دسمبر 1901ء - وفات: 6 مئی 1992ء) [1] جرمن نژاد امریکی گلو کارہ اور اداکارہ تھیں۔
ڈائٹرچ اپنے فنی کیرئیر کے دوران فن کی بلندیوں کو چھوا اور نہایت ہی عمدہ اور مشہور زندگی گذاری۔ 1920ء میں انھوں نے پہلی بار برلن میں سٹیج پر خاموش فلموں میں مختصر کردار سے اپنے فنی دور کا آغاز کیا۔ مثال کے طور پر اس دور میں ڈائٹرچ کا فلم The Blue Angel بطور لولا-لولا کا کردار نہایت مشہور ہوا۔ یہ فلم جوزف وان سٹرن برگ نے تشکیل دی، اور اس فلم کے بعد ہی ڈائٹرچ نے پیرا ماؤنٹ فلمز سے معاہدہ کیا اور جرمنی سے امریکہ منتقل ہو گئیں۔ امریکہ میں انھوں نے ہالی ووڈ کی فلموں جیسے شنگھائی ایکسپریس، ڈی زائر وغیرہ میں شہرہ آفاق کردار ادا کیے اور ان فلموں کی کامیابی کی وجہ سے مارلین ڈائٹرچ اپنے دور کی سب سے مہنگی فن کارہ بن گئیں۔ مارلین ڈائٹرچ نے 1939ء میں امریکی شہریت اختیار کر لی اور دوسری جنگ عظیم کے دور میں مارلین ڈائٹرچ کو “اعلٰی پروفائلڈ - فرنٹ لائن اداکارہ“ کا اعزاز دیا گیا۔ گو کہ جنگ عظیم کے بعد ان کی فلمی مصروفیات میں کمی آ گئی مگر پھر بھی 1950ء سے 1970ء کے دوران مارلین نے دنیا بھر میں سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
1999ء میں امریکی فلم انسٹی ٹیوٹ نے اپنے ایوراڈز میں ڈائٹرچ کے لیے صد سال میں بہترین اداکارہ کے انعام کا اعلان کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]