منگچویر
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| منگچویر | |
| Mingəçevir | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| محل وقوع | 40.77 درجے شمال، 47.0489 درجے مشرق |
| آبادی | 99 ہزار بمطابق 2008ء |
| منطقۂ وقت | مُتناسق عالمی وقت +4 (گرما: +5) |
|
آذربائیجان میں منگچویر کا مقام |
|
منگچویر (انگریزی: Mingachevir،آذری: Mingəçevir) آذربائیجان کا شہر ہے۔ یہ 40.77 درجے شمال، 47.0489 درجے مشرق پر واقع ہے۔ آبادی 2008ء میں 99 ہزار تھی۔ آبادی کے لحاظ سے یہ ایک درمیانہ شہر ہے۔ 99 فی صد آبادی مسلمان ہے۔ یہ شہر اپنی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے لیے آذربائیجان میں مرکزی سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کا منگچویر پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ بہت مشہور ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ایک بڑا اساتذہ کی تربیت کا ادارہ قائم ہے۔ 1991ء میں یہاں ایک دانشگاہِ طب بھی قائم ہوئی۔ شہر بہت خوبصورت ہے۔ ایک طرف دریا اور دوسری طرف پہاڑ ہیں۔ آثارِ قدیمہ کی تحقیق کے مطابق یہاں بہت پرانے آثار بھی پائے جاتے ہیں جو پانچ یا چھ ہزار سال سے بھی قدیم ہے۔ ایک بڑا بجلی گھر بھی ہے جو اس شہر کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں کو بجلی کی رسد مہیا کرتا ہے۔