لنکران
وکیپیڈیا سے
| لنکران | |
| Lənkəran | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| محل وقوع | 38.7536 درجے شمال، 48.8511 درجے مشرق |
| رقبہ | 70 مربع کلومیٹر ( 27 مربع میل ) |
| بلندی | میٹر ( فٹ) از سطحِ سمندر |
| آبادی | 50 ہزار بمطابق 2008ء |
| منطقۂ وقت | مُتناسق عالمی وقت +4 (گرما: +5) |
|
آذربائیجان میں لنکران کا مقام |
|
لنکران (انگریزی: Lankaran،آذری: Lənkəran) جس کا پرانا نام لگران تھا جو لنگر سے نکلا ہے، آذربائیجان کا شہر ہے۔ یہ 38.7536 درجے شمال، 48.8511 درجے مشرق پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ 70 مربع کلومیٹر ( 27 مربع میل ) ہے۔ آبادی 2008ء میں 50 ہزار تھی۔ آبادی کے لحاظ سے یہ ایک چھوٹا شہر ہے۔ بحیرہ خضر (کیسپئین) کے کنارے آباد ہے۔ ایران اس کے جنوب میں ہے۔ ایک دانشگاہ (یونیورسٹی) موجود ہے۔ مختلف ممالک بشمول روس و ترکی کے زیرِ نگین رہا ہے۔ یہ شہر اپنے باغات کے لیے بہت مشہور ہے اور سیاح بہت آتے ہیں۔ ہیرکن نیشنل پارک اسی شہر میں ہے۔ لکڑی کی پیداوار کافی زیادہ ہے۔ مرکزی مسجد بہت مشہور اور خوبصورت ہے۔