ٹنڈو آدم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش


Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ ٹنڈوآدم صوبہ سندھ پاکستان کے ضلع سانگھڑ میں ایک چھوٹا شہر ہے جسے تحصیل کا درجہ حاصل ہے۔ اس شہر کی مقامی آبادی میں سندھی بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے، اس کے علاوہ قیامِ پاکستان کے بعد ہجرت کرنے والے اردو بولنے والی بھی بڑی تعداد میں آباد ہیں۔ شہر کے دیہی علاقوں میں آباد پنجابی اور سراءیکی زبان بھی بولی جاتی ہے۔ ہندؤں کی نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے کولھی اور بھیل بھی مختلف تحصیل ٹنڈوآدم میں آباد ہیں۔ شہر میں کم از کم چار ہائی اسکول ا ور ایک کالج ہے جہاں پر ماسٹر کے درجے تک تعلیم دی جاتی ہے۔ ٹنڈوآدم ایک ریلوے جنکشن بھی ہے جو مرکزی ریلوے ٹریک پر واقع ہے۔ یہ شہر قیامِ پاکستان سے قبل ہی ایک کاروباری اور علم پرور شہر رہا ہے۔ یہاں کا شاہی بازار ہمہ وقت شہری اور اطراف کے دیہاتوں کے خریداروں کی آماج گاہ بنا رہتا ہے۔ قیامِ پاکستان سے قبل یہاں سندھی ہندو آباد تھے جو بعد میں ہجرت کرکے انڈیا چلے گئے مگر اب بھی کچھ خاندان ہیں جو رہائش پذیر ہیں اور یہاں کے کاروباری حلقے میں اپنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ یہاں کی مشہور علمی شخصیات

ٹنڈو آدم پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک قصبہ ہے۔