پہاڑی مستقر
وکیپیڈیا سے
پہاڑی مُستَقَر (hill station) جسے پہاڑی مقام، صحت افزاء پہاڑی مقام یا صرف صحت افزاء مقام بھی کہاجاتا ہے، سے مراد ایک ایسے قصبے کی ہوتی ہے جو قریبی وادی یا میدان سے بُلندی پر ہو۔
پہاڑی مستقر کی اِصطلاح زیادہ تر استعماری ایشیاء (colonial asia) میں استعمال کی جاتی ہے جہاں یورپی استعمار حکمرانوں نے گرمی کی شدّت سے پناہ گزینی (refuges) کیلئے پہاڑی علاقوں میں (جہاں درجۂ حرارت کم ہوتی ہے) قصبوں کی بنیاد رکھی، ان قصبی علاقوں کو پہاڑی مستقر کہاجاتا ہے۔ جبکہ، صحت افزاء مقام کی اِصطلاح کسی بھی ایسی جگہ کیلئے استعمال کی جاتی ہے جہاں کی آب و ہوا خوشگوار اور صحت بخش ہو۔
[ترمیم] پہاڑی مستقرات کی فہرست
[ترمیم] پاکستان کے پہاڑی مستقرات (بلحاظ صوبہ)
- خیبر پختونخوا: یہاں کے صحت افزاء مقامات میں سے زیادہ تر گلیات خطہ میں واقع ہیں۔
- پنجاب: یہاں کے تمام پہاڑی مقامات گلیات خطہ میں ہیں، اگرچہ گلیات کا علاقہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ہے تاہم یہ صوبہ پنجاب کے مری تحصیل تک پھیلا ہوا ہے، گلیات کا سب سے بڑا پہاڑی مقام مری کا قصبہ ہے۔