شمالی علاقہ جات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
شمالی علاقہ جات

شمالی علاقہ جات پاکستان کے شمال میں واقع علاقوں کو کہتے تھے۔ ان میں ہنزہ، گلگت اور بلتستان شامل ہیں۔ ان علاقوں میں کئی ریاستیں تھیں۔ 1848ء میں کشمیر کے ڈوگرہ سکھ سردار نے ان علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا اور انہیں کشمیر کا حصہ بنا دیا تھا چنانچہ پاکستان کی آزادی کے وقت وہ کشمیر کا حصہ سمجھے جاتے تھے مگر انہوں نے اپنی علیحدہ حیثیت برقرار رکھی ہے۔ ان علاقوں بالخصوص گلگت و بلتستان نے بھارت سے اپنی آزادی کی جنگ خود لڑی اور خود پاکستان میں شامل ہوئے۔ یہاں کے لوگوں میں شیعہ، آغا خانی(اسماعیلی) اور اہل سنت شامل ہیں۔ بلتستان کی اکثریت شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ گلگت میں اہلِ سنت شیعہ اور آغا خانی ہیں۔ یہاں کے لوگ اچھے مسلمان اور مہمان نواز ہیں۔ جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ تمام علاقے قدرتِ الٰہی کا نمونہ ہیں۔ دنیا کی کئی اونچے پہاڑ یہاں واقع ہیں۔ 29 اگست 2009ء سے پاکستان کے صدر کے جاری کردہ آرڈیننس کی مدد سے اس علاقے کو خودمختاری دی گئی ہے۔ قمر الزمان کائرہ پہلے گورنر مقرر ہوئے ہیں۔ اس علاقے کی اپنی پارلیمٹ اور کابینہ ہوگی۔ شمالی علاقہ جات کا نیا نام گلگت و بلتستان ہے۔


مزید دیکھیں [ترمیم]