آمنہ شیخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آمنہ شیخ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 29 اگست 1981ء (43 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیویارک شہر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات محب مرزا   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  ماڈل ،  ٹیلی ویژن اداکارہ ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

آمنہ شیخ پاکستانی اداکارہ اور سابقہ فیشن ماڈل ہیں جو زیادہ تر ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔ وہ امریکی شہر نیویارک میں پیدا ہوئیں مگر اب ان کی رہائش کراچی میں ہے۔ آمنہ شیخ کو اردو ٹیلی ویژن سیریز اور آرٹ فلموں میں اپنے کام کے لیے ستائشی نگاہ سے دیکھا گیا ہے، وہ لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے 9 بار نامزد ہو چکی ہیں اور 4 بار یہ ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ نیویارک شہر میں پیدا ہوئیں، کراچی اور ریاض (سعودی عرب) میں پرورش پائی، آمنہ شیخ نے ہیمپشائر کالج میں ویڈیو پروڈکشن کی تعلیم حاصل کی۔

کیوریئس پکچرز میں اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد ، وہ پاکستان واپس آئیں اور فیشن ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس دوران وہ فرانسیسی برانڈ لوریل کی ترجمان رہیں اور لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے بہترین ماڈل نامزد ہوئیں۔ اس کے بعد انھوں نے 2008 کی ٹیلی ویژن فلم "بارش میں دیور" اور جیو ٹی وی سیریز دل نادان میں مرکزی کردار ادا کیا، جس کے لیے انھیں بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا لکس اسٹائل ایوارڈ ملا۔ آمنہ شیخ نے متعدد ڈراموں میں کردار ادا کیے، جن میں

  • دام (2010)
  • مات (2010) ، اڑان (2010)
  • میرا سائیں (2010)
  • میں عبد القادر ہوں (2010)
  • میرا سائیں 2 (2012) ،
  • مراۃ العروس (2013)
  • جیکسن ہائٹس (2014)

کیریئر[ترمیم]

2007 میں، آمنہ شیخ نے شرجیل بلوچ اور خالد احمد کی ٹیلی فلم، گورمکھ سنگھ کی وصیت چھوٹے پردے پر کیریئر کی شروعات کی۔ یہ سعادت حسن منٹو کے ناول ، دا ول آف گورمکھ سنگھ پر مبنی تھی۔ [2] فرانسیسی برانڈ لوریل (حسن نکھارنے کی مصنوعات بنانے والی کمپنی) کی ترجمان کی حیثیت سے انھیں بین الاقوامی پہچان ملی۔ [3] [4] 2008 میں ، آمنہ شیخ تین بڑی ٹیلی فلموں میں نظر آئیں: آسمان چھو لے ، پچیس قدم پہ موٹ اور بارش میں دیوار۔ [5] [6] سید علی رضا کی ٹیلی فلم آسمان چھو لے میں آمنہ شیخ نے ایک رکشہ ڈرائیور کا کردار ادا کیا جو اہنے خاندان کا واحد کفیل بننے کا عزم رکھتا ہے۔ آمنہ شیخ کو کراچی کی سب سے مصروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ اور گارڈن ایریا پر رکشہ سیکھنا اور چلانا پڑا۔ سڑک پر ایک بڑا کیمرا لگا ہوا تھا اور آمنہ کو حقیقی مسافروں کو راغب کرنا تھا۔ [7] ۔ اسی سال ، آمنہ شیخ نے ریحانہ سیگل کے فیشن شو سے فیشن ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ [8] [9]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بنام: Aamina Sheikh — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/106850
  2. "Gurmukh Singh ki Wasiyat"۔ Video: Channel Unplugged۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2010 
  3. "Profile of Amina Sheikh" 
  4. Images Staff (30 March 2019)۔ "Lux Style Award 2019 nominations are out!"۔ Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2019 
  5. "Aamina Sheikh and Sami Khan starrer drama serial is an intense love story - Daily Times"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2017-12-21۔ 08 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2018 
  6. "Aamina Sheikh Interview"۔ Mag4u۔ 17 دسمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2010 
  7. "There's something about Aamina"۔ The Newsline Magazine۔ 29 نومبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2010 
  8. Rabia Butt۔ "Who will be Pakistan's next top model?"۔ Instep Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2010 
  9. "Atif and Aamina for Niche"۔ desimanzil.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2010 

سانچہ:پاکستانی ٹیلیویژن اداکار