جولیا ڈروسیلا (کالیگولا کی بہن)
جولیا ڈروسیلا Julia Drusilla | |
---|---|
جولیا ڈروسیلا | |
شریک حیات | لوسیوس کاسیوس لونگینوس مارکوس امیلیوس لیپیدوس |
خاندان | جولیو کلاڈیوی خاندان |
والد | جرمانیکس |
والدہ | اگریپینا کبری |
پیدائش | 16 ستمبر 16 عیسوی جرمنی |
وفات | 10 جون 38 عیسوی (عمر 21) روم |
جولیا ڈروسیلا (Julia Drusilla) (کلاسیکی لاطینی: IVLIA•DRVSILLA[1]) جولیو کلاڈیوی خاندان کی رکن جرمانیکس اور اگریپینا کبری کی بیٹی، رومی شہنشاہ کالیگولا کی بہن تھی۔ جولیا کی دیگر دو بہنیں اگریپینا صغری، ملکہ روم اور جولیا لیویلا تھیں۔
ساکھ[ترمیم]
ڈروسیلا مبینہ اپنے بھائی کی پسندیدہ تھی۔ مورخین کے مطابق کالیگولا نا صرف اپنی بہنوں اگریپینا صغری، جولیا ڈروسیلا اور جولیا لیویلا سے زنائے محرم کا مرتکب تھا، بلکہ انھیں سیاسی مقاصد کے لیے دوسرے مردوں کے پاس بھی بھیجتا تھا۔[2] بعض مورخین کا خیال ہے کہ کالیگولا کے اپنی بہنوں کے ساتھ جنسی روابط ہوس یا محبت کی بجائے یونانی بطلیموس خاندان کی تقلید میں تھے جہاں مشترکہ حکمران کے طور پر بھائیوں اور بہنوں کے درمیان شادیاں رسوائی کی بجائے روایت بن چکی تھیں۔