جولیا ڈروسیلا (کالیگولا کی بہن)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دختر کالیگولا کے لیے، جولیا ڈروسیلا (کالیگولا کی بیٹی) ملاحظہ فرمائیں۔
جولیا ڈروسیلا
Julia Drusilla
Head Drusilla Glyptothek Munich 316.jpg
جولیا ڈروسیلا
شریک حیات لوسیوس کاسیوس لونگینوس
مارکوس امیلیوس لیپیدوس
خاندان جولیو کلاڈیوی خاندان
والد جرمانیکس
والدہ اگریپینا کبری
پیدائش 16 ستمبر 16 عیسوی
جرمنی
وفات 10 جون 38 عیسوی (عمر 21)
روم

جولیا ڈروسیلا (Julia Drusilla) (کلاسیکی لاطینی: IVLIA•DRVSILLA[1]) جولیو کلاڈیوی خاندان کی رکن جرمانیکس اور اگریپینا کبری کی بیٹی، رومی شہنشاہ کالیگولا کی بہن تھی۔ جولیا کی دیگر دو بہنیں اگریپینا صغری، ملکہ روم اور جولیا لیویلا تھیں۔

ساکھ[ترمیم]

ڈروسیلا مبینہ اپنے بھائی کی پسندیدہ تھی۔ مورخین کے مطابق کالیگولا نا صرف اپنی بہنوں اگریپینا صغری، جولیا ڈروسیلا اور جولیا لیویلا سے زنائے محرم کا مرتکب تھا، بلکہ انہیں سیاسی مقاصد کے لیے دوسرے مردوں کے پاس بھی بھیجتا تھا۔[2] بعض مورخین کا خیال ہے کہ کالیگولا کے اپنی بہنوں کے ساتھ جنسی روابط ہوس یا محبت کی بجائے یونانی بطلیموس خاندان کی تقلید میں تھے جہاں مشترکہ حکمران کے طور پر بھائیوں اور بہنوں کے درمیان شادیاں رسوائی کی بجائے روایت بن چکی تھیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. E. Groag, A. Stein, L. Petersen - e.a. (edd.), Prosopographia Imperii Romani saeculi I, II et III (PIR), Berlin, 1933 - I 664
  2. Cassius Dio, Roman History LIX.11, LIX.22; Suetonius, The Lives of Twelve Caesars, Life of Caligula 24.