آغا ہلالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آغا ہلالی
آغا ہلالی امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کو 8 جولائی 1971ء کو چین کے خفیہ دورے پر جاتے ہوئے راولپنڈی میں وصول کرتے ہوئے
آغا ہلالی امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کو 8 جولائی 1971ء کو چین کے خفیہ دورے پر جاتے ہوئے راولپنڈی میں وصول کرتے ہوئے

معلومات شخصیت
پیدائشی نام آغا شاہی
پیدائش 20 مئی 1911(1911-05-20)ء
بنگلور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 6 فروری 2001(2001-20-06) (عمر  89 سال)
کراچی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
مذہب اسلام
زوجہ ملک تاج مرزا
اولاد نصیر علی ہلالی
ظفر علی ہلالی
یاور علی ہلالی
عملی زندگی
پیشہ سفارت کار
اعزازات
ہلال قائد اعظم

آغا ہلالی (انگریزی: Agha Hilaly)، (پیدائش: 20 مئی، 1911ء - وفات: 6 فروری، 2001ء) پاکستان کے نامور سفارت کار تھے۔ انہوں نے بھارت، برطانیہ، روس، ریاستہائے متحدہ امریکا اور سویڈن سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

آغا شاہی 25 اگست، 1920ء کو بنگلور, برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہون نے جامعہ مدراس اور جامعہ کیمبرج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1936ء میں انڈین سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور 1947ء تک ہندوستان کی مختلف وزارتوں اور انڈر سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔ تقسیم ہند کے بعد انہیں وزارتِ داخلہ میں ڈپٹی سیکریٹری مقرر کیا گیا جہاں انہوں نے جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے تک ترقی پائی۔ 1956ء میں ان کا تبادلہ وزارت خارجہ میں ہو گیا۔ انہوں نے دنیا کے متعدد مممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جن میں ناروے، بھارت، برطانیہ، ریاستہائے متحدہ امریکا، فن لینڈ، روس، نیپال، آئرلینڈ اور سویڈن کے نم شامل ہیں۔ 1971ء میں انہوں نے اس وقت کے صدر چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل یحییٰ خان سے پالیسی اختلافات کے باعث ملازمت سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔ ان کے چھوٹے بھائی آغا شاہی اور فرزند ظفر ہلالی بھی متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔[1]

اعزازات[ترمیم]

آغا ہلالی کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف کے طور پر متعدد ملکی اور غیر ملکی اعزازات عطا ہوئے جن میں میں ہلال قائد اعظم کے علاوہ سویڈن اور نیپال کے اعزازات شامل ہیں۔[1]

وفات[ترمیم]

آغا ہلالی 6 فروری، 2001ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی جے قبرستان میں مدفون ہیں۔[1]

سفارتی عہدے
ماقبل 
ایس ایم برکی
پاکستانی سفیر برائے سویڈن
1956–1959
مابعد 
خواجہ محمد قیصر
ماقبل 
سکندر علی بیگ
پاکستانی سفیر برائے روس
1959–1961
مابعد 
میاں ارشد حسین
ماقبل 
اللہ بخش کریم بخش بروہی
پاکستانی ہائی کمشنر برائے بھارت
1961–1963
مابعد 
میاں ارشد حسین
ماقبل 
محمد یوسف
پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ
1965
مابعد 
سمیع اللہ خان دہلوی
ماقبل 
غلام احمد
پاکستانی سفیر برائے ریاستہائے متحدہ امریکہ
1966 - 1971
مابعد 
نوابزادہ آغا محمد رضا

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ص 871، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء