الفریڈ کوپر وولنر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
الفریڈ وولنر
الفریڈ کوپر وولنر
جامعہ پنجاب، لاہور کے باہر مال روڈ سے متصل الفریڈ وولنر کا مجسمہ۔ لاہور
جامعہ پنجاب، لاہور کے باہر مال روڈ سے متصل الفریڈ وولنر کا مجسمہ۔ لاہور

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش مئی 1878  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
تاریخ وفات 7 جنوری 1936 (57–58 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
رہائش مسیحیت
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ مہتمم کتب خانہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر

الفریڈ کوپر وولنر (پیدائش: مئی 1878ء– وفات: 7 جنوری 1936ء) سنسکرت زبان کا نامور عالم و محقق تھا۔ 1928ء سے 1931ء تک وہ جامعہ پنجاب، لاہور کے نائب چانسلر بھی رہے۔

جامعہ پنجاب، لاہور[ترمیم]

1902ء سے 1928ء تک الفریڈ وولنر اعزازی طور پر بحیثیتِ مہتمم کتب خانہ کام کرتے رہے۔ 1903ء میں وہ پرنسپل اور رجسٹرار (تعلیم) کے عہدہ پر فائز ہو گئے۔ اکتوبر 1928ء میں اُنہیں جامعہ پنجاب، لاہور کا نائب چانسلر مقرر کر دیا گیا، اِس عہدے پر وہ مارچ 1931ء تک فائز رہے۔

یادگاری مجسمہ[ترمیم]

کتب خانہ جامعہ پنجاب، لاہور میں موجود 8,500 قدیمی سنسکرت زبان اور ہندی زبان کے مخطوطات کے مجموعہ کو الفریڈ وولنر کے اعزاز میں الفریڈ وولنر مجموعہ کا نام دیا گیا۔ تقسیم ہند کے بعد صرف الفریڈ وولنر کا ہی مجسمہ لاہور میں باقی رہ گیا ہے جو اب مال روڈ لاہور کے عین وسط میں جامعہ پنجاب کے باہر نصب ہے۔

وفات و تدفین[ترمیم]

7 جنوری 1936ء کو الفریڈ وولنر لاہور میں 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اُن کی تدفین موجودہ جیل روڈ پر واقع گورا قبرستان، لاہور میں کی گئی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13178145c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ